بیت بازی

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

سارہ خان

محفلین
یوں اگر سوچوں تو اِک اِک نقش ہے سینے پہ نقش

ہائے وہ چہرہ کہ پھر بھی آنکھ میں بنتا نہیں


(امجد اسلام امجد)
 

شمشاد

لائبریرین
ناکامِ تمنا دل اس سوچ میں رہتا ہے
یوں ہوتا تو کیا ہوتا، یوں ہوتا تو کیا ہوتا
(چراغ حسن حسرت)
 

شمشاد

لائبریرین
یہ حادثات جو ہیں اضطراب کا پیغام
یہ حادثات ہی آئیں گے سازگار مجھے
(عزیز وارثی)
 

عیشل

محفلین
یہ ہوا کی سرد مہری تھی کہ میرے دل کا خوف
جم گیا ہونٹ پر آکے تنّفس حرف کا
ایک وہ موسم کہ مجھ پر مسکراہٹ جبر تھی
اور اب موقع نہیں ملتا ہنسی کے حرف کا
 

عیشل

محفلین
یہ کیا مقام ِ شوق ہے نہ آس ہے نہ یاس ہے
یہ کیا ہوا کہ لب پہ تیرا نام آکے رہ گیا
 

شمشاد

لائبریرین
یہ ضروری نہیں ہر شخص مسیحا ہی ہو
پیار کے زخم امانت ہیں دکھایا نہ کرو
(محسن نقوی)
 

الف عین

لائبریرین
ويراں نہ ہو اس درجہ کوئي موسم گل بھي
کہتے ہيں کسي شاخ پہ اک پھول کھلا تھا
یہ بھی شاید محسن نقوی
 

شمشاد

لائبریرین
اسے معلوم تھا اک میرے سر میں ہے
وہ جھجھکتا تھا مجھے حکمِ سفر دینے میں
(ہری مچھندر بنی)
 

سارہ خان

محفلین
نہ لینا نام آئے قاصد تو فقط اتنا ہی کہہ دینا
جنہیں تم بھول بیٹھے ہو تمہیں وہ یاد رکھتے ہیں
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top