بیت بازی

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
نہ ستم کراب تو مجھ پر کہ وہ دن گئے کہ ہاں تھی
مجھے طاقت آزمانی، تجھے اُلفت آزمانی
(چچا)
 

شمشاد

لائبریرین
نسیہ و نقد دو عالم کی حقیقت معلوم
لے لیا مجھ سے مری ہمتِ عالی نے مجھے
(چچا)
 

شمشاد

لائبریرین
نہ پوچھ سینۂ عاشق سے آبِ تیغِ نگاہ
کہ زخمِ روزنِ در سے ہوا نکلتی ہے
(چچا)
 

عمر سیف

محفلین
یونہی شاید تسلّی ہو مری خستہ مزاجی کی
میں اپنی خاک ہی کوئے ہنر میں رول کر دیکھوں
 

شمشاد

لائبریرین
نزعِ مخمور ہوں اُس دید کی دھن میں کہ مجھے
رشتۂ سازِ ازل ہے نگہِ باز پسیں
(چچا)
 

شمشاد

لائبریرین
نقشِ لاحول لکھ اے خامۂ ہذیاں تحریر
"یا علی" عرض کر اے فطرتِ وسواس قریں
(چچا)
 

الف عین

لائبریرین
یہ بھی تمھاری ایک ادا ہے رشتے باندھو اور توڑو
کاش کوئی سمجھائے تم کو عشق میں کیا گہرائی ہے
عزیز اندوری
 

شمشاد

لائبریرین
یاں تک انصاف نوازی کہ اگر ریزۂ سنگ
بے خبر دے بہ کفِ پائے مسافر آزار
(چچا)
 

الف عین

لائبریرین
رہتا تھا سامنے ترا چہرہ کھلا ہوا
پڑھتا تھا میں کتاب یہی ہر کلاس میں
شکیب جلالی
 

شمشاد

لائبریرین
نقشِ پا جس کا ہے توحید کو معراجِ جبیں
کس سے ہوسکتی ہے مدح اُس کی بغیر ازہمہ او
(چچا)
 

سارہ خان

محفلین
وہ دمکتی ہوئی لَو کہانی ہوئی وہ چمک دار شعلہ، فسانہ ہُوا

وہ جو اُلجھا تھا وحشی ہَوا سے کبھی، اُس دِیے کو بُجھے تو زمانہ ہُوا
امجد اسلام امجد
 

عمر سیف

محفلین
اب اُٹھ کے تیرے پاس سے جائیں تو کس کے پاس
ہر لمحہ اپنے سامنے یہ ہی سوال تھا !
رسوائیوں کی دھوپ میں تپتے تھے شام تک
سایہ اگر کہیں تھا تو تیرا خیال تھا
 

شمشاد

لائبریرین
آنکھوں میں یہ پَلنے والے خواب نہ بجھنے پائیں
دل کے چاند چراغ کی دیکھو لَو نہ ہو مدّہم

(شاعر : دو امجدوں کے درمیان پھنسا ہوا اسلام)
 

شمشاد

لائبریرین
اپنا انجام تو معلوم ہے سبکو پھر بھی
اپنی نظروں میں ہر انسان سکندر کیوں ہے
(سدرشن فاخر)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top