بیت بازی

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
یہی بار بار جی میں مرے آئے ہے کہ غالب
کروں خوانِ گفتگو پر دل و جاں کی میہانی
(غالب)
 

شمشاد

لائبریرین
یادِ روزے کہ نفس در گرہِ یارب تھا
نالۂ دل بہ کمر دامنِ قطعِ شب تھا
(غالب)
 

سارہ خان

محفلین
امجد یہ تقدیر تھی اُس کی یا قُدرت کا کھیل!
گرا جہاں پر رات کا پنچھی ، تھوڑی دُور اُجالا تھا
 

حجاب

محفلین
احساس کی قندیل سے روشن ہو جس کا دل
اس کو کبھی جگنو کی ضرورت نہیں رہی۔
 

شمشاد

لائبریرین
یاں آب و دانہ موسمِ گل میں حرام ہے
زنارِ واگسستہ ہے موجِ صبا مجھے
(غالب)
 

حجاب

محفلین
یہ مانا بھیج دے گا ہم کو محشر سے جہنم میں
مگر جو دل پہ گزرے گی وہ دل ہی جانتا ہوگا
جگر کا ہاتھ ہوگا حشر میں اور دامنِ حضرت
شکایت ہو کہ شکوہ ہو جو بھی ہوگا برملا ہوگا۔
 

شمشاد

لائبریرین
اے ہمہ خوابِ گراں حوصلہ بدنام ہے
بزمِ وداعِ نظر یاس طرب نامہ بر
(غالب)
 

حجاب

محفلین
راہِ محبت میں کون کسی کا رفیق
ساتھ مرے رہ گئی،ایک مری آرزو
فلسفہ و شعر کی اورحقیقت ہے کیا
حرفِ تمنا جسے کہہ نہ سکیں رو برو۔
 

شمشاد

لائبریرین
وہ گُل جس گلستاں میں جلوہ فرمائی کرے غالب
چٹکنا غنچۂ گُل کا صدائے خندۂ دل ہے
 

سارہ خان

محفلین
یہ عنایتیں غضب کی یہ بلا کی مہربانی
میری خیریت بھی پوچھی کسی اور کی زبانی
(نذیر بنارسی)
 

شمشاد

لائبریرین
یہ سچ ہے کہ میرا عشق حسن کا پرستار ہے ‘فری‘
میں تیرے کافرانہ حن میں خود کو ڈبوتی ہوں کیسے تُو دیکھ ذرا
 

شمشاد

لائبریرین
یہ سچ ہے کہ میرا عشق حسن کا پرستار ہے ‘فری‘
میں تیرے کافرانہ حن میں خود کو ڈبوتی ہوں کیسے تُو دیکھ ذرا
 

عیشل

محفلین
اتنا کریدتے تھے کیوں ہم کو وہ بات بات پر
کیا کوئی مسئلہ تھے ہم،بند کوئی کتاب تھے؟
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top