آنکھ میں آنسو جاری تھا پر صدا تجھ کو نہ دی اس توقع پر کہ شاید تُو پلٹ کر دیکھتا (احمد فراز)
شمشاد لائبریرین مئی 21، 2007 #301 آنکھ میں آنسو جاری تھا پر صدا تجھ کو نہ دی اس توقع پر کہ شاید تُو پلٹ کر دیکھتا (احمد فراز)
الف عین لائبریرین مئی 22، 2007 #302 انھیں راستوں پہ چل کر اگر آ سکو تو آؤ مرے گھر کے راستے میں کوئی کہکشاں نہیں ہے
شمشاد لائبریرین مئی 22، 2007 #303 یک نشو و نما جا نہیں جولانِ ہوس کو ہر چند بمقدارِ دلِ تنگ نکالوں (غالب)
سارہ خان محفلین مئی 22، 2007 #304 نہ دیکھوں گر ترا چہرہ تو یوں محسوس ہوتا ہے کہ جیسے زندگی میں چاندنی راتیں نہیں ہوتیں
شمشاد لائبریرین مئی 22، 2007 #305 نہ انشا معنئیِ مضموں نہ املا صورتِ موزوں عنایت نامہائے اہلِ دنیا ہزہ عنواں ہیں (غالب)
شمشاد لائبریرین مئی 22، 2007 #307 یوں تو کٹتی ہی رہے گی غم دوراں میں حیات آج کی رات غم یار کی باتیں ہی سہی (حمایت علی شاعر)
عمر سیف محفلین مئی 22، 2007 #308 یہیں سے سیکھے تھے آدابِ بندگی میں نے یہیں جبیں تھی کبھی اور یہیں زمیں تھی کبھی
شمشاد لائبریرین مئی 22، 2007 #309 یہ بھی کیا کم ہے انہیں قربتَ گل تو ہے نصیب آج گل کی نہ سہی خار کی باتیں ہی سہی (حمایت علی شاعر)
سارہ خان محفلین مئی 23، 2007 #310 یہی بہت ہے کھڑے دیکھتے ہو ساحل سے سفینہ ڈوب رہا ہے تو کوئی بات نہیں ۔۔۔۔۔
امیداورمحبت محفلین مئی 23، 2007 #311 نہ پوچھ جب سے ترا انتظار کتنا ہے کہ جن دنوں سے مجھے تیرا انتظار نہیں ۔ ۔ ۔ (فیض احمدفیض)
فرذوق احمد محفلین مئی 23، 2007 #313 یہ جو میں آسماں سے گرایا گیا ہوں اور زمیں سے آواز آئی ہے ٹھاہ ٹھاہ ٹھاہ
شمشاد لائبریرین مئی 23، 2007 #314 ہمیں تمہارے سوا کچھ نظر نہیں آتا تمہیں نظر میں سجا کر شراب پیتے ہیں (تسنیم فاروقی)
شمشاد لائبریرین مئی 23، 2007 #316 آلودہ چشم میں نہ ہوئی سرمے سے نگاہ دیکھا جہاں سے صاف ہی اہلِ صفہ چلے (ابراھیم ذوق)
عمر سیف محفلین مئی 24، 2007 #317 یوں تو اُن کی آنکھوں سے کیا کیا نہیں دیکھا جاتا ہاں مگر اپنا ہی جلوہ نہیں دیکھا جاتا
شمشاد لائبریرین مئی 24، 2007 #318 اک کماں اور کوئی تیر بنادے آکر اے مصوّر ! تو یہ تصویر بنادے آکر (فاخرہ بتول)
الف عین لائبریرین مئی 25، 2007 #319 رقص میں رات ہے بدن کی طرح بارشوں کی ہَوا میں بَن کی طرح پروین شاکر
شمشاد لائبریرین مئی 25، 2007 #320 حق وفا کا جو ہم جتانے لگے آپ کچھ کہہ کے مسکرانے لگے (الطاف حسین حالی)