بیت بازی

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
یار کو رغبتِ اغیار نہ ہونے پائی
گلِ تر کو ہوسِ خار نہ ہونے پائی
(شبلی)
 

سارہ خان

محفلین
اس کی تو سوچ دنیا میں جس کا کوئی نہیں
تو کس لیئے اداس ہے تیرا تو میں بھی ہوں

تیمور حسن تیمور
 

شمشاد

لائبریرین
سارہ خان نے کہا:
اس کی تو سوچ دنیا میں جس کا کوئی نہیں
تو کس لیئے اداس ہے تیرا تو میں بھی ہوں

تیمور حسن تیمور

سارہ جی یہ بیت بازی کا دھاگہ ہے “ حروفِ تہجی“ والا نہیں۔ آپ کو تو ‘ ن ‘ سے شعر دینا تھا۔
 

شمشاد

لائبریرین
یارب! یہ دردمند ہے کس کی نگاہ کا
ہے ربطِ مشک و داغِ سوادِ ختن ہنوز
(غالب)
 

سارہ خان

محفلین
یہ ہم جو اپنے ہی دل کی مدھم صدا سے آگے نکل گئے ہیں
سماعتیں ہی کھو گئی ہیں یا ہم ہوا سے آگے نکل گئے ہیں
 

شمشاد

لائبریرین
یہ احترامِ جنوں ہے کہ سِی لیا دامن
وگرنہ اک تماشہ کُو بہ کُو کرتے
(حمایت علی شاعر)
 

شمشاد

لائبریرین
یہ “ دیمک “ والا شعر کہاں سے مل گیا؟ یاد ہے حجاب کے کہنے پر ڈھونڈ ڈھونڈ کر تھک گئے تھے، مجبوراً دوسرا لفط دینا پڑا تھا۔
 

شمشاد

لائبریرین
یہ آرزو ہی رہی کوئی آرزو کرتے
خود اپنی آگ میں جلتے جگر لہو کرتے
(حمایت علی شاعر)
 

حجاب

محفلین
یوں نقش ہوا آنکھ کی پُتلی میں وہ چہرہ
پھر ہم نے کسی اور کی صورت نہیں دیکھی۔
 

شمشاد

لائبریرین
یا علی رض! جنسِ معاصی اسد اللہ اسد
کہ سوا تیرے کوئی اُس کا خریدار نہیں
(غالب)
 

حجاب

محفلین
نہ غبار میں نہ گلاب میں مجھے دیکھنا
میرے درد کی اب و تاب میں مجھے دیکھنا
کسی وقت شامِ ملال میں مجھے سوچنا
کبھی اپنے دل کی کتاب میں مجھے دیکھنا۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top