بیت بازی

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
وقت رخصت تھا سخت ‘ حالی‘ پر
ہم بھی بیٹھے تھے جب وہ جانے لگے
(الطاف حسین حالی)
 

شمشاد

لائبریرین
اس جنم میں ہو ترا ساتھ ، کہاں ممکن ہے
اور وفا کی کوئی سوغات ، کہاں ممکن ہے
(فاخرہ بتول)
 

عمر سیف

محفلین
نہیں ملتے ہو تم ہم سے تو سب ہمدرد ہیں میرے
زمانہ ہم سے جل جائے، اگر تم ملنے آ جاؤ
 

شمشاد

لائبریرین
وہ دل میں رہ گیا ہے کہ دل سے اُترگیا
کتنا عجب گُماں مجھے دے گیا کوئی
(فاخرہ بتول)
 

شمشاد

لائبریرین
یاد ہیں وہ حسن و الفت کی نرالی شوخیاں
التماسِ عذر و تمہیدِ شکایت کے مزے
(حسرت موہانی)
 

شمشاد

لائبریرین
یونہی تو پلکوں پہ یاقوت نہیں آویزاں
کچھ تو ہے جو مرے سینے میں پگھلتا ہوگا
(فاخرہ بتول)
 

شمشاد

لائبریرین
لے چلا جان میری روٹھ کے جانا تیرا
ایسے آنے سے تو بہتر تھا نہ آنا تیرا
(داغ دہلوی)
 

الف عین

لائبریرین
اب آرزو نہ رہی کوئی ورنہ اب کیا تھا
سنا ہے اپنا ستارہ عروج پر ہے بہت
\مابدولت
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top