نہ پوچھ طوفاں سے پہلے کا سکوت کتنا اضطراب اس قرار میں ہے۔۔
عمر سیف محفلین جولائی 26، 2007 #722 یادوں کا ویران جزیرہ برسوں تک آباد رہے ہجر کا موسم اچھا گزرے، ایسی کوئی نشانی دے
ت تیشہ محفلین جولائی 26، 2007 #723 یوں تو ملے تھے اک لمحے کو عدیم عمر ساری چاہئیے اسکو بھلانے کے لئے ۔
فرحت کیانی لائبریرین جولائی 26، 2007 #724 یہی ہے ناں کہ تم کو ہم سے بچھڑ جانے کی جلدی ہے کبھی ملنا! تمھارے مسئلے کا حل نکالیں گے!!!
ت تیشہ محفلین جولائی 26، 2007 #725 یہ سچ مجھکو عقل نے کچھ پختگی تو دی پر وہ مزا کہاں کہ جو نادانیوں میں تھا ، لئیجے اب ، ا تو آیا
الف عین لائبریرین جولائی 27، 2007 #726 آنکھوں میں چھپانے میں بہت طاق تھے جن کو لو، دکھ وہی شعروں میں ادا ہونے لگے ہیں بندہ نا چیز
عمر سیف محفلین جولائی 27، 2007 #727 ناکامِ تمنا دل اس سوچ میں رہتا ہے یوں ہوتا تو کیا ہوتا، یوں ہوتا تو کیا ہوتا
امیداورمحبت محفلین جولائی 30، 2007 #728 اک طرز تغافل ہے، سو وہ ان کومبارک اک عرض تمنا ہے ، سو ہم کرتے رہیں گے (فیض)
محمد وارث لائبریرین جولائی 30، 2007 #729 یا رب زمانہ مجھ کو مٹاتا ہے کس لیے لوحِ جہاں پہ حرفِ مکرر نہیں ہوں میں (غالب) ۔
فاتح لائبریرین جولائی 30، 2007 #730 یہ نہ تھی ہماری قسمت کہ وصالِ یار ہوتا اگر اور جیتے رہتے یہی انتظار ہوتا (غالب)
محمد وارث لائبریرین جولائی 30، 2007 #731 ابھی سے دل و جاں سرِ راہ رکھ دو کہ لٹنے لٹانے کے دن آرہے ہیں چلو فیض پھر سے کہیں دل لگائیں سنا ہے ٹھکانے کے دن آرہے ہیں .
ابھی سے دل و جاں سرِ راہ رکھ دو کہ لٹنے لٹانے کے دن آرہے ہیں چلو فیض پھر سے کہیں دل لگائیں سنا ہے ٹھکانے کے دن آرہے ہیں .
فاتح لائبریرین جولائی 30، 2007 #732 نفَس نہ انجُمنِ آرزو سے باہر کھینچ اگر شراب نہیں، انتظارِ ساغر کھینچ (غالب)
محمد وارث لائبریرین جولائی 31، 2007 #733 چوری کہیں کُھلے نہ نسیمِ بہار کی خوشبو اڑا کے لائی ہے گیسوئے یار کی (آغا حشر)
الف عین لائبریرین جولائی 31، 2007 #734 ہ زمیں تیری فلک تیرا زمانہ تیرا خالق کون و مکاں چاہنے والا تیرا
محمد وارث لائبریرین جولائی 31، 2007 #735 ایک لگی کے دو ہیں اثر اور دونوں حسبِ مراتب ہیں لو جو لگائے شمع کھڑی ہے، رقص میں ہے پروانہ بھی (آرزو لکھنؤی)
ایک لگی کے دو ہیں اثر اور دونوں حسبِ مراتب ہیں لو جو لگائے شمع کھڑی ہے، رقص میں ہے پروانہ بھی (آرزو لکھنؤی)
فرحت کیانی لائبریرین جولائی 31، 2007 #736 یادوں کے اضطراب نے ریکھائیں کھینچ دیں ورنہ میرے سکون کا کاغذ سفید تھا
محمد وارث لائبریرین اگست 1، 2007 #737 اہلِ تدبیر کی واماندگیاں آبلوں پر بھی حنا باندھتے ہیں سادہ پُرکار ہیں خوباں غالب ہم سے پیمانِ وفا باندھتے ہیں ۔
اہلِ تدبیر کی واماندگیاں آبلوں پر بھی حنا باندھتے ہیں سادہ پُرکار ہیں خوباں غالب ہم سے پیمانِ وفا باندھتے ہیں ۔
فاتح لائبریرین اگست 1، 2007 #738 نثار میں تری گلیوں کے اے وطن کہ جہاں چلی ہے رسم کہ کوئی نہ سر اُٹھا کے چلے جو کوئی چاہنے والا طواف کو نکلے نظر چُرا کے چلے، جسم و جاں بچا کے چلے (فیض)
نثار میں تری گلیوں کے اے وطن کہ جہاں چلی ہے رسم کہ کوئی نہ سر اُٹھا کے چلے جو کوئی چاہنے والا طواف کو نکلے نظر چُرا کے چلے، جسم و جاں بچا کے چلے (فیض)
امیداورمحبت محفلین اگست 1، 2007 #739 یہ عہد ترک محبت ہے کس لئے آخر سکوں قلب ادھر بھی نہیں ادھر بھی نہیں ( فیض)
محمد وارث لائبریرین اگست 1، 2007 #740 نہ گل کھلے ہیں نہ ان سے ملے نہ مے پی ہے عجیب رنگ میں اب کے بہار گزری ہے (فیض) ۔