بیت بازی

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

الف عین

لائبریرین
یوں تو مرنے کے لیے زہر سبھی پیتے ہیں
زندگی تیرے لیے زہر پیا ہے میں نے
خلیل الرحمٰن اعظمی
 

الف عین

لائبریرین
وہ اپنی خو نہ چھوڑیں گے ہم اپنی وضع کیوں بدلیں
سبک سر بن کے کیا پوچھیں کہ ہم سے سرگراں کیوں ہو۔
چچا
 

حنا فیصل

محفلین
وہ سراپا حسن مجسم اس کی آنکھیں
سراپا محبت جمال اس کی آنکھیں
اگر کوئی پوچھے کے دنیا میں کیا ہے
زمانہ دے گا مثال اس کی آنکھیں
 

شمشاد

لائبریرین
وفا کے شیش محل میں سجا لیا میں نے
وہ اک دل جسے پتھر بنا لیا میں نے
(قتیل شفائی)
 

شمشاد

لائبریرین
نہ محبت نہ دوستی کے لیے
وقت رکھتا نہیں کسی کے لیے

دل کو اپنے سزا نہ دے یونہی
اس زمانے کے بے رخی کے لیے
 

شمشاد

لائبریرین
میرے شعر دینے سے پہلے عیشل نے شعر دے دیا۔

آپ کی بے رخی کا شکوہ کیا
دل تھا ناپائیدار ٹوٹ گیا
(سیف الدین سیف)
 

شمشاد

لائبریرین
یارو مجھے مصلوب کرو تم کہ میرے بعد
شاید کہ تمہارا قد و قامت نکل آئے
(احمد فراز)
 

عمر سیف

محفلین
یہ زمانہ تو بس بہانہ تھا
ہم سے ہونا ہی تھا جدا اس نے
آپ آنکھوں کی بات کرتے ہیں
کر دیا دل کو کربلا اس نے
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top