بیت بازی

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
چلیں میں الف سے شعر دے دیتا ہوں


اپنی اپنی جستجو ہے اپنا اپنا شوق ہے
تم ہنسی تک بھی نہ پہنچے ہم فغاں تک آ گئے
(قابل اجمیری)
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم ضبط، میں تو تصحیح کر دی تھی آپ کی پوسٹ پہلے آگئی تھی اور آپ نے جو شعر لکھا تھا وہ یاء پر ختم ہوا تھا اس لئے میں ایک اور شعر یاء سے بھی لکھ دیا تھا۔
 

شمشاد

لائبریرین
ہائے وہ وقتِ جدائی کہ تمہارے آنسو
گر کے دامن پے بنے تھے جو ستارے آنسو
(حکیم ناصر)
 

شمشاد

لائبریرین
اے میرے ہمسفرو تم بھی تھک ہارے ہو
دھوپ کی تم تو ملاوٹ نہ کرو چھاؤں میں
(قتیل شفائی)
 

شمشاد

لائبریرین
آپ کا گھر سدا جگمگاتا رہے
راہ میں بھی دیا رکھ دیا کیجیئے
(شانتی صباء)
 

حجاب

محفلین
یادیں ہیں اپنے شہر کی، اہلِ سفر کے ساتھ
صحرا میں لوگ آئے ہیں دیوار و در کے ساتھ۔
 

شمشاد

لائبریرین
ہونٹوں سے چُھو لو تم میرا گیت امر کر دو
بن جاؤ میت میرے میری پریت امر کر دو
 

شمشاد

لائبریرین
یادوں کے، وفاؤں کے، عقیدوں کے، غموں کے
کام آئے جو دنیا میں تو اس نام ہی آئے
(ادا بدایونی)
 

عمر سیف

محفلین
یاد نہیں کیا کیا دیکھا تھا، سارے منظر بھول گئے
اس کی گلیوں سے جب لوٹے اپنا بھی گھر بھول گئے
 

شمشاد

لائبریرین
یاد ہے سحرِ چراغاں “ ناصر “
دیئے کے بجھنے کا سبب یاد نہیں
(ناصر کاظمی)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top