بیت بازی

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

عمر سیف

محفلین
یہ کہنا تو نہیں کافی، کہ بس پیارے لگے ہم کو
اُنہیں کیسے بتائیں ہم کہ وہ کیسے لگے ہم کو
 

شمشاد

لائبریرین
اک عشق کا غم آفت اس پے یہ دل آفت
یا غم نہ دیا ہوتا یا دل نہ دیا ہوتا
(چراغ حسن حسرت)
 

شمشاد

لائبریرین
اشک پینے کا ہنر سیکھ لو ہم سے آ کر
جذبہِ دل کو نگاہوں سے ہویدا نہ کرو
(کامران نجمی)
 

شمشاد

لائبریرین
یہ انتظار غلط ہے کہ شام ہو جائے
جو ہو سکے تو ابھی دورِ جام ہو جائے
(نریش کمار شاد)
 

عمر سیف

محفلین
یہ وہ دولت ہے جو دل کی بدولت کم نہیں ہوتی
محّبت کرتے رہنے سے محّبت کم نہیں ہوتی
 

شمشاد

لائبریرین
یہ فضا راس نہ آئے گی تمہیں اے ‘ نجمی ‘
یاد گزرے ہوئے لمحات کی تازہ نہ کرو
(کامران نجمی)
 

شمشاد

لائبریرین
یوں تو ہم آگاہ تھےصیاد کی تدبیر سے
ہم اسیرِ دامِ گُل اپنی خودی سے ہو گئے
(ساغر نظامی)
 

شمشاد

لائبریرین
یہ حادثات جو ہیں اضطراب کا پیغام
یہ حادثات ہی آئیں گے سازگار مجھے
(عزیز وارثی)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top