بیت بازی

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
یہ بات یہ صورت کے بھلے دل کے برے ہوں
اللہ کرئے جھوٹ ہو بہتوں سے سنا ہے
(بشیر بدر)
 

عمر سیف

محفلین
یہ دریائے محبت ہے، یہاں اہلِ سفینہ کو
غمِ طوفاں نہیں ہوتا غمِ ساحل تو کیا ہوگا
 

شمشاد

لائبریرین
آیا تیرا سلام نہ آیا ہے خط کوئی
ہم آخری سفر کے بھی سامان سے گئے
(سعید راہی)
 

شمشاد

لائبریرین
یہ حادثات جو ہیں اضطراب کا پیغام
یہ حادثات ہی آئیں گے سازگار مجھے
(عزیز وارثی)
 

شمشاد

لائبریرین
یہاں سے اب کہیں لے چل خیالِ یار مجھے
چمن میں راش نہ آئے گی یہ بہار مجھے
(عزیز وارثی)
 

الف عین

لائبریرین
پارٹ ٹو میں تو غالب کا یہ شعر نہیں ہوا نا؟
یاد تھیں ہم کو بھی رنگا رنگ بزم آرائیاں
وہ بھی اب نقش و نگارِ طاقِ عصیاں‌ہو گئیں
 

شمشاد

لائبریرین
نہالِ فکر کی شاخیںِ نمودار
قلم ہو کر بھی کیا گلنار نکلی
(شان الحق حقی)
 

شمشاد

لائبریرین
اب بھوک سے کوئی کیا مرئے گا
منڈی میں ضمیر بک رہے ہیں
(احمد ندیم قاسمی)
 

شمشاد

لائبریرین
یا رب غم ہجراں میں اتنا تو کیا ہوتا
جو ہاتھ جگر پہ ہے وہ دستِ دعا ہوتا
(چراغ حسن حسرت)
 

سارہ خان

محفلین
آئینوں میں عکس نہ ہوں تو حیرت رہتی ہے
جیسے خالی آنکھوں میں بھی وحشت رہتی ہے
(امجد اسلام امجد)
 

الف عین

لائبریرین
یہ نغمہ فصلِ گل و لالہ کا نہیں پابند
بہار ہو کہ خزاں، لا الہ الا اللہ
علامہ
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top