ان کو ہے کچھ خبر بھی تیرے خستہ حال کی تو جن کی آرزو میں سلگتا ہے رات دن
م محمد سرفراز محفلین جون 22، 2007 #541 ان کو ہے کچھ خبر بھی تیرے خستہ حال کی تو جن کی آرزو میں سلگتا ہے رات دن
الف عین لائبریرین جون 22، 2007 #543 اب یہ سوچا ہے کہ پتھر کے صنم پوجوں گا تاکہ گھبراؤں تو ٹکرا بھی سکوں مر بھی سکوں ساحر
عمر سیف محفلین جون 22، 2007 #544 نگاہ و دل کا فسانہ قریبِ اختتام آیا ہمیں اب اس سے کیا،آئی سحر یا وقتِ شام آیا
Q qaral محفلین جون 22، 2007 #546 اتنے چپ چاپ کے رستے بھی رہیں گے لا علم چھوڑ جائیں گے کسی روز نگر شام کے بعد
عمر سیف محفلین جون 22، 2007 #547 دیکھا تجھے تو ترک کے تعلق کے باوجود وہ مسکرا دیا، یہ ہنر بھی اسی کا تھا
فرحت کیانی لائبریرین جون 22، 2007 #548 اُٹھتی نہیں ہیں شوق و تجسس کے باوجود آنکھوں کے کتنے کام پُرانے نہیں رہے۔
شمشاد لائبریرین جون 22، 2007 #549 یا صبا کو دیکھتے تھے کہ ہر گوشہِ بساط دامنِ باغبان و کفِ گل فروش ہے (غالب)
Q qaral محفلین جون 23، 2007 #551 یہ زخم وہ تھے جو فن کیلئے چراغ بنے مرا شریک سفر بس مرا شعور رہا کسی سے کر نہ سکا درد نارسا کا گلہ دہ روز وشب تھے کہ تنہا ئیوں سے چور رہا
یہ زخم وہ تھے جو فن کیلئے چراغ بنے مرا شریک سفر بس مرا شعور رہا کسی سے کر نہ سکا درد نارسا کا گلہ دہ روز وشب تھے کہ تنہا ئیوں سے چور رہا
عمر سیف محفلین جون 23، 2007 #552 اب تو ہمیں بھی ترکِ مراسم کا دکھ نہیں پر دل یہ چاہتا ہے کہ آغاز تُو کرے
شمشاد لائبریرین جون 23، 2007 #553 یہ صبح دم جو دیکھائی آخر تو بزم میں نہ وہ سرور و ساز نہ جوش و خروش ہے (غالب)
عمر سیف محفلین جون 24، 2007 #554 یہ کیسا درد ہے پل پل ہمیں تڑپائے رکھتا ہے تمھاری یاد آتی ہے تو پھر سو بھی نہیں سکتے
شمشاد لائبریرین جون 24، 2007 #555 یوں تو ہر ایک سمت اندھیرا ہے اور بس لیکن دکھائی دے رہا ہے اجالا کہیں کہیں (امجد شہزاد)
نوید ملک محفلین جون 24، 2007 #557 ناداں ہو جو کہتے کو کہ کیوں جیتے ہیں غالب قسمت میں ہے مرنے کی تمنا کوئی دن اور
عمر سیف محفلین جون 24، 2007 #558 رخصت ہوا تو بات میری مان کر گیا جو اس کے پاس تھا وہ مجھے دان کر گیا بچھڑا کچھ اس ادا سے کہ رُت ہی بدل گئی اک شخص سارے شہر کو ویران کر گیا
رخصت ہوا تو بات میری مان کر گیا جو اس کے پاس تھا وہ مجھے دان کر گیا بچھڑا کچھ اس ادا سے کہ رُت ہی بدل گئی اک شخص سارے شہر کو ویران کر گیا
شمشاد لائبریرین جون 24، 2007 #559 رَواں ہیں پھر بھی رُکے ہیں وہیں پہ صدیوں سے بڑے اُداس لگے جب بھی آبشار دِکھے (گلزار)
عمر سیف محفلین جون 24، 2007 #560 یہ آگ گھر کو لگی ہے تو کیا تعجب ہے گئی تھی روشنی مجھ سے میرا پتا لے کر