بیجنگ میں اولمپکس کے کھانے

شمشاد

لائبریرین
سانپ، کچھوا، چمگادڑ، چوہے ہانگ کانگ میں بہت شوق سے کھائے جاتے ہیں۔ سانپ کو تو مار کر خشک کر کے رکھ لیتے ہیں بلکہ اس کا پوڈر بھی بنا کر کھانے میں استعمال کرتے ہیں۔

زندہ بچھو اور ٹڈیاں کھانے کا ایک مقابلہ میں نے ٹی وی پر دیکھا تھا۔

فلپائن میں کُتے کا گوشت بہت شوق سے کھاتے ہیں، بلکہ یہ وہاں کی بہت مہنگی ڈش ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
سانپ کا زہر اس کے جبڑوں میں ہوتا ہے۔ اسکے اگلے دو دانت دوسرے دانتوں سے بڑے ہوتے ہیں۔ اگرچہ یہ دانت بہت باریک اور نوکیلے ہوتے ہیں، پھر بھی ان کا اندر سوراخ ہوتا ہے جس کا تعلق جبڑوں میں بنی ہوئی زہر کی تھیلیوں سے ہوتا ہے۔ سانپ جب دانت چبھو کر اپنے جبڑوں کو دباتا ہے تو تھیلیوں سے زہر دانتوں کے ذریعے شکار کے جسم میں داخل ہو جاتا ہے۔ اگر سانپ کا سر اتار دیا جائے تو باقی جسم میں زہر بالکل نہیں ہوتا۔

سانپ کی ایک خاص بات اور بھی ہے کہ اس کی کھال اتار کر الگ کر لیں، تب بھی کھال تقریباً ایک گھنٹے تک زندہ رہتی ہے اور ہلتی جلتی یا تڑپتی رہتی ہے، بالکل اسی طرح جیسے چھپکلی کی دم اس کے جسم سے الگ ہونے کے بعد بھی تڑپتی رہتی ہے۔
 

چاند بابو

محفلین
شمشاد بھائی شکریہ شئیرکرنے کے لئے لیکن اللہ محفوظ رکھے ایسے کھانوں سے ۔ بھوک لگی تھی اس لئے ادھر کا رخ کیا لیکن دیکھ کر بھوک تو کیا ہوش اڑ گئے اس لئے ہم تو چلے اپنے گھر میں پکے آلو انڈے کی بجھیا کھانے۔ اگر کسی کو بھوک ہو تو وہ بیجنگ کے کھانے کھا لے اور اگر میری طرح اس سے طوطے اڑ جائیں تو پھر میرے گھر کی آلو انڈے کی بجھیا حاضر ہے۔ویسے یہ میری سب سے پسندیدہ ڈش ہے۔
 

ظفری

لائبریرین
واہ بہت خوب ۔۔ کیا مزے دار اور لذیذ کھانے ہیں ۔ کھانے ہی دیکھ کر چند دنوں تک بھوک سے فراغت ہوگئی ۔ :grin:
 

زونی

محفلین
بالکل ، سیخ پا کینچوے اور بچھو دیکھ کر چکن تکہ اور سیخ کباب کی یاد تازہ ہو گئی:grin:
 

شمشاد

لائبریرین
چینی تو کھاتے ہی رہتے ہیں، یہ تو انہوں نے اولمپکس میں آنے والے غیر ملکی تماشایوں کے لیے سجائے ہوئے ہیں۔
 

دوست

محفلین
روٹی کھائی جاسکتے ہے ضروری نہیں کہ آپ گوشت ہی کھائیں پتا نہیں کیوں ہم مسلمانوں کو اگر گوشت نہ ملے تو فورا جائز و ناجائز کی بات پرغور شروع ہوجاتا ہے سبزیاں و دالیں حرام نہیں ہیں یا پھر کجور پر گزارہ کریں سنت بھی ہے
گوشت ہمارے جسم کے لیے ایک ضروری چیز ہے۔ ذائقے سے ہٹ کر ڈاکٹر بھی اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ گوشت میں کچھ اجزاء ایسے ہوتے ہیں جو سبزیوں اور پھلوں سے حاصل نہیں ہوسکتے اور نہ ہی ہمارا جسم انھیں خود بنا سکتا ہے۔
جائز کی بات مجبوری کی حالت میں کی تھی۔ آپ کی بات بجا ہے کہ سبزیاں دالیں کھائی جائیں۔ میرے بھائی غریب غربا پاکستان میں اب یہی کچھ کررہے ہیں۔ کبھی گوشت پک بھی جاتا تھا تو اب نہیں پکتا مہنگا ہی اتنا ہے۔ سو سبزیاں ہی چلیں گی۔
 

طالوت

محفلین
وجی آپ تو بلاوجہ جزباتی ہو رہے ہیں ورنہ میں نے تو بات طنزیہ اور مزاحاََ کہی تھی ورنہ ظاہر ہے یہ نہ تو حلال ہیں اور کھائے جا سکتے ہیں بلکہ قریب المرگ بندہ بھی شاید ہی کھانا پسند کرے (میری یہ رائے ناشتے کے بعد کی ہے ورنہ پاپی پیٹ کے لیئے انسان کیا کچھ کر گزرتا ہے ہم سبھی کچھ نہ کچھ جانتے ہیں)۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اور فلپینی تو اللہ بچائے کتے تو کھاتے ہی ہیں لیکن اگر مرغی بھی پکائیں تو بُو ایسی ہوتی ہے کہ دو منٹ کچن میں کھڑے نہیں ہو سکتے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔وسلام
 

وجی

لائبریرین
بھائی گوشت بھی کئی قسم کے ہوتے ہیں اور ضروری نہیں کہ ہمیں اگر مچھلی اچھی نہیں لگتی تو نہ کھائیں بھائی مشکلات انسان کو سکھاتی ہیں
 

شمشاد

لائبریرین
شمشاد صاحب مزے اڑائیں‌یا الٹیاں کریں

ایسی بات نہیں ہے صاحب۔ ہر قوم اور ہر ملک کی اپنی تہذیب اپنے رسم و رواج ہوتے ہیں۔ ہم ان کے کھانے نہیں کھا سکتے لیکن وہ بہت شوق سے کھاتے ہیں۔ ہو سکتا ہے وہ ہمارے مرچ مصالحے والے کھانے بالکل بھی نہ کھا سکتے ہوں جبکہ ہم چٹخارے لے لے کر کھاتے ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
صاحب آپ دور کیوں جاتے ہیں، یہاں کیرالہ کے بہت لوگ رہتے ہیں۔ وہ کھانا بنانے کے بعد جو بگھار دیتے ہیں تو ہم تو وہاں کھڑے بھی نہیں ہو سکتے جبکہ وہ اتنے شوق سے وہی کھانا کھاتے ہیں۔ اسی طرح وہ دودھ میں سویاں پکا کر اس کو پیاز کا تڑکہ لگاتے ہیں یا سوجی کا نمکین حلوہ بناتے ہیں جس میں پیاز بھی ڈالتے ہیں، تو عرض کیا ناں کہ اپنی اپنی پسند ہوتی ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
لیکن وہ تو میٹھی بناتی ہوں گی ناں، ان کو پیاز کا تڑکہ تھوڑا ہی لگاتی ہوں گی۔
 

ملائکہ

محفلین
ہائے چچا جی مجھے ایک ویڈیو بھائی نے دیکھائی تھی بہت ہی گندی سانپ کو زندہ ہی ہی کاٹ دیا اور زندہ مچلھی ہی فرائی کر ڈالی فرائی کے بعد بھی بےچاری زندہ ہی تھی یہ تو ظلم ہے جانوروں پر:(:sick:

بولیں تو وہ میں لگاؤں ویڈیو:devil: یو ٹیوب پر ہے
 
Top