شمشاد بات دراصل یہ ہے کہ کھانے بھی انسان کو اپنے مزاج کے حساب سے ہی پسند آتے ہیں ۔ اب بچپن سے میں زیادہ مرچوں سے بچتا آیا ہوں اور آپ کو پتا ہے کے چائینیز کھانوں میں مرچیں نہایت کم ہوتی ہیں ۔ ہم جو یہاں پاکستان میں چائینیز کھانے کھاتے ہیں وہ پاکستانیوں کے مزاج کے حساب سے تبدیل کر کے بنائے جاتے ہیں جبکہ اصل چائینیز کھانے چاہے وہ حلال اشیاء سے ہی بنائے جائیں یہاں کے کھانوں سےبہت مختلف ہوتے ہیں ۔اگر کوئی چینی یا جاپانی ہمارے یہاں کے بھی پکائے ہوئے چائینیز کھانے کھا لے تو گھنٹوں روتا پھرے۔ یہ بات تمہاری صحیح ہے کہ پاکستانی کھانے سب سے زیادہ مزیدار ہوتے ہیں پر انسان کی فطرت ہے کہ وہ تبدیلی چاہتا ہے۔ اسلئے اب بھانت بھانت کے نئے نئے پکوان تیار کئے جارہے ہیں اور اب تو ایسے کئی چینلز ہیں جہاں روز نئی نئی ترکیبیں بتائی جاتی ہیں جو عام روایتی کھانوں سے کافی ہٹ کر ہوتی ہیں