بیجنگ میں اولمپکس کے کھانے

شمشاد

لائبریرین
سانپ کو زندہ ہی کاٹیں گے ناں، تبھی تو وہ مرے گا۔

اور زندہ مچھلی کو فرائی کر کے کھاتے ہیں، وہ تب بھی زندہ ہی ہوتی ہے۔ یہ ایران میں میں بھی دیکھ چکا ہوں۔ بڑی ہی سخت جان مچھلی ہوتی ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
ہائے چچا جی مجھے ایک ویڈیو بھائی نے دیکھائی تھی بہت ہی گندی سانپ کو زندہ ہی ہی کاٹ دیا اور زندہ مچلھی ہی فرائی کر ڈالی فرائی کے بعد بھی بےچاری زندہ ہی تھی یہ تو ظلم ہے جانوروں پر:(:sick:

بولیں تو وہ میں لگاؤں ویڈیو:devil: یو ٹیوب پر ہے

لگا دو، شاباش۔ جلدی کرو۔
 

قیصرانی

لائبریرین
کچھ عرصہ قبل تک یورپ میں زندہ کتوں یا دیگر جانوروں کی کھال اتاری جاتی تھی کہ اس طرح کی کھال فائن کوٹ کہلاتی تھی۔ کچھ ماہ قبل سپین کی ایک ڈاکومنٹری دیکھی تھی فننش ٹی وی پر، یورپ بھر سے گھوڑے اکٹھے کر کے ان کو لوہے کے کیل لگی لکڑی کی ٹکڑوں سے مار مار کر ہلاک کرتے تھے کہ اس طرح کتوں وغیرہ کے لئے زیادہ لذیذ کھانا تیار ہوتا ہے۔ اللہ معاف کرے
 

فہیم

لائبریرین
نیشنل جیوگرافک پر ایک جیومینٹری دکھائی گئی تھی۔
عجیب و غریب کھانوں کے متعلق۔

جس میں
امریکہ میں کیڑے مکوڑے کھاتے
تھائی لینڈ میں کوبرا سانپ کھاتے اور اس کے خون کا کاک ٹیل پیتے
جاپان میں ایک زہریلی مچھلی جس کا نام ہوبو ہوتا ہے وہ کھاتے ہوئے۔
اور ایک قبائل شاید افریقی قبائل تھا اس میں کتے کا گوشت کھاتے دکھایا گیا تھا۔ وہ اس طرح کہ کتے کو کھیر کر ڈنڈے ڈنڈے مار مار کر پہلے ادھ مرا کردیا گیا اور بعد میں اس کی تکہ بوٹی کردی گئی تھی۔
 

قیصرانی

لائبریرین
نیشنل جیوگرافک پر ایک جیومینٹری دکھائی گئی تھی۔
عجیب و غریب کھانوں کے متعلق۔

جس میں
امریکہ میں کیڑے مکوڑے کھاتے
تھائی لینڈ میں کوبرا سانپ کھاتے اور اس کے خون کا کاک ٹیل پیتے
جاپان میں ایک زہریلی مچھلی جس کا نام ہوبو ہوتا ہے وہ کھاتے ہوئے۔
اور ایک قبائل شاید افریقی قبائل تھا اس میں کتے کا گوشت کھاتے دکھایا گیا تھا۔ وہ اس طرح کہ کتے کو کھیر کر ڈنڈے ڈنڈے مار مار کر پہلے ادھ مرا کردیا گیا اور بعد میں اس کی تکہ بوٹی کردی گئی تھی۔
کتے والی ترکیب یعنی ریسیپی تو کورین لوگوں کے حوالے سے سنی تھی جب انڈس ہائی وے بن رہی تھی
 

شمشاد

لائبریرین
ویسے تو ملتان میں ایک آدمی پکڑا گیا تھا جو کتے کے گوشت کو بکرے کا گوشت بتا کر بیچتا تھا۔ کیا ہوا کہ ایک دفعہ ایک کتا زخمی حالت میں بھاگ نکلا تو اس وجہ سے پکڑا گیا۔
 

مقدس

لائبریرین
یکککککککک

شمشاد بھیا آئسکریم کھلا کر کہاں بھیج دیا
اب ایک اور آئسکریم کھلائیں
 

یوسف-2

محفلین
بالکل کھانے کو نہ ملے تو ٹڈی اور سانپ جائز ہیں میرے خیال سے۔
سنا تھا کہ سانپ کا سر اور دم کاٹ دیں اور درمیانی حصہ کھا لیں جو کہ زہریلا بھی نہیں ہوتا۔
ٹڈی تو بلا شبہ حلال ہے، عام حالات میں بھی۔ سانپ کا نہیں پتہ۔ البتہ بھوک سے مر رہا ہو تو جان بچانے کی حد تک ہر حرام شئے بھی کھائی جاسکتی ہے۔

s_03.jpg
 

میر انیس

لائبریرین
یہ سب دیکھ کر مجھ کو اپنے جاپان میں گزارے ہوئے دن یاد آگئے ہم پانچ دوست ایک ساتھ ہوتے تھے ایک میں دو انڈونیشین دو چائینیز اور ایک تھائی جب ہم کو کہیں دعوت دی جاتی اور کھانے کے بارے میں پوچھا جاتا تو میں اور انڈونیشین کہتے تھے کہ مچھلیاں اور سبزی کے علاوہ کچھ نہیں کھائیں گے۔ تھائی کہتا کہ میں گائے کا گوشت نہیں کھاؤں گا جب کہ چائینیز کہتے کہ انسان کے علاوہ کچھ بھی کھلادیں کھا لیں گے
 
Top