بینظیر بھٹو کی واپسی

تیشہ

محفلین
جی پاکستانی بھیا۔ اب بس قافلہ پہنچے تو بات بنے۔ اسے تو لگتا ہے پہنچنے میں ہی دیر لگے گی۔ باجو کی طرف تو جیو آتا ہے۔ جو خبروں میں بہترین ہے ، امید ہے باجو بھی کچھ نئی خبریں دیتی رہیں گی۔ میں بھی بے نظیر کے ساتھ ٹرک میں سوار ہوتی اگر یہ اے آر وائے (ڈیجیٹل) والے میچ نہ لگاتے۔ انھیں پتہ نہیں کیا سوجھی آج۔ :confused:



ماورہ مجھے سیاست سے رتی بھر کی بھی دلچسپی نہیں :( میں تو اسوقت ٹی ۔ لگا کر جیو نیوز کے سامنے کچھ کھاتے پیتے سرسری سے نظر ڈالتی ضرور ہوں روز کی ، ۔۔ مگر شوق دلچسپی قطعی نہیں میری طرف سے بھاڑ میں جائے سب :grin: سیاست دان ۔ ۔۔ مجھے ان سے کیا ، ۔۔۔ :rolleyes:

میں مناہل کو لے آؤں سکول سے ، ۔۔ آج اقراء کے کالج بھی شام ایوارڈ فنکشن ہے ۔ اسکی تیاری کروں
تم سنو خبریں ۔ میں چلی
:chalo:
 

ساجداقبال

محفلین
نعمان کراچی پورا پاکستان نہیں اور نہ ہی سندھ ;) ۔ ۔ ۔ یہ بات تو ماننی ہوگی کہ پیپلز پارٹی ایک بڑی پارٹی ہے شاید پاکستان کی سب سے بڑی پارٹی۔ کالم نگار کی دیگر باتیں بھی پڑھ لیں۔ :)
 

ماوراء

محفلین
بلاول ہاؤس کے ارد گرد سخت سیکورٹی کے انتظامات۔ آتش بازی جاری ہے۔ بہت بڑی تعداد میں وہاں کارکن موجود ہیں۔
 

ساجداقبال

محفلین
حسن مجتبٰی کا لگتا ہے دماغ چل گیا ہے:
جبڑا جمبہوریت
عبدالشکور منشی ایڈوکیٹ کے دفتر میں
تمہارے ابا کی سالگرہ کےدن کاٹے جانیوالے کیک کا ذائقہ
کون بھول سکتا ہے بھلا
کون بھول سکتا ہے بھلا بمبئے بیکری کو۔
اسلام ہمارا دین ہے
جمہوریت ہماری سیاست ہے
سوشلزم ہماری معیشت ہے
طاقت کا سرچشمہ عوام ہے
سیاست میں سب چلتا ہے
نہ کو‏ئی مستقل دوست ہوتا ہے نہ دشمن
سیاست کوئي بمبئے بیکری کا کیک تو نہیں جسکا سدا ایک سا ذائفہ ہو
مزید سر دردی یہاں
 

ماوراء

محفلین
اگر قافلہ اسی رفتار سے بڑھتا رہا تو ممکن ہے بے نظیر صبح سات، آٹھ بجے تک بلاول ہاؤس پہنچیں۔
 

ماوراء

محفلین
ساجد، مجھے غصہ آ رہا ہے اب۔ کیونکہ میں کل رات سے جاگی ہوئی ہوں۔ اور یہ قافلہ ہے کہ آگے بڑھنے کا نام ہی نہیں لے رہا۔ اور اب میں اپنا غصہ محفل پر نکال رہی ہوں۔اور ہاں، امی بھی میرے ساتھ ہی ہیں۔ :p
 

خرم

محفلین
مٹی پاؤ جی۔ اب بھی اگر لوگوں کو یہی لوگ پیارے ہیں تو پھر جو بھی سلوک "غریب عوام" کے ساتھ ہوتا ہے شاید درست ہی ہوتا ہے۔ اس قوم کا کیا کیجئے گا
نہ ہو جسکو خیال خود اپنی حالت کے بدلنے کا

ہر کوئی "آوے ای آوے"۔ بے نظیر اب مشرفانہ جمہوریت اور شرفو جی زرداریانہ امانت کے مزے اُڑائیں گے اور عوام کالانعام ان کے مزے چکھیں گے۔

جب ہرن خود ہی قربان ہونے کو تیار ہوں تو شیر لنچ میں نرم گرم گوشت کیوں نہ کھائے؟

الامان الحفیظ۔

ماوراء بہنا، آپ کیوں جاگ رہی ہیں؟ کہیں آپ بھی بی بی کا پنکھا تو نہیں؟
 

ماوراء

محفلین
خرم بھائی، ایسی تاریخی موقعوں کو بھی نہ دیکھوں؟ جاگی تو نواز شریف کی بار بھی تھی، وہ اس لیے کہ اس کو گرفتار ہوتے ہوئے دیکھنا چاہتی تھی۔ اور بے نظیر کا پنکھا نہیں تو پنکھی سمجھ لیں۔ :p
 
آخرکار تمام خدشات غلط ثابت ہوئے اور محترمہ بے نظیر پاکستان پہنچ ہی گئیں۔ کراچی میں ان کا پُرتپاک استقبال ہوا جو متحدہ کی مہربانی کے بغیر ہرگز ممکن نہ تھا۔ عمران خان نےجیونیوز کے پروگرام ۔۔۔۔’’آج کامران خان کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ برطانوی حکومت کے آفیشلز نے متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کو ’’حکم‘‘ دیا تھا کہ بے نظیر کے راستے میں ’’روڑے‘‘ نہ اٹکائے جائیں۔ ورنہ خود عمران خان اور چیف جسٹس افتخار چوہدری تو ائیر پورٹ سے ہی باہر نہ نکل پائے تھے۔ یہاں لوگ مستقبل پر تبصرہ کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ اگلے سیاسی سیٹ اپ میں سندھ میں اور خصوصا کراچی میں متحدہ کا وہی حصہ رہے گا جو حال میں ہے ، شاید متحدہ بھی اس ڈیل میں شامل ہے جو جنرل مشرف اور بے نظیر کے درمیان ہوئی ہے۔

وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اویس خان لغاری نے جیونیوز پر کہا ہے کہ بے نظیر کا ’’کفارہ ‘‘ یہ ہوگا کہ وہ اسی طرح زاروقطار روتے ہوئے اربوں روپے کھانے کا اعتراف کرتے ہوئے قوم سے معافی مانگیں جس طرح وہ پاکستان کی سرزمین پر قدم رکھتے ہوئے زاروقطار روئی تھیں!
 

نعمان

محفلین
قافلہ بہت سست رفتاری سے چلتے ہوئے ڈرگ روڈ فلائی اوور کراس کرچکا ہے۔ نرسری فلائی اوور سے پہلے لین تبدیل کی جائے گی اور قافلہ فلائی اوور سے نہیں‌ بلکہ سیدھا شارع قائدین کی طرف موڑ‌دیا جائے گا۔ وہاں‌ سے مزار قائد تک میلہ لگا ہوا ہے۔ اس لئے قافلے کی رفتار اور بھی سست ہوجائیگی۔ لگتا ہے صبح‌ ہی قائد اعظم کے مزار تک پہنچیں‌ گے۔

شوبی میاں۔ عمران خان کو تو رہنے ہی دیں پاکستان کی کتنی عوام ان کے ساتھ ہیں‌ یہ پچھلے الیکشن میں‌ پتہ چل گیا تھا۔ ان کے پاس کنسپائری تھیوریز گھڑنے کے علاوہ اور کام کیا ہے۔ بتائیں‌ اس سے زیادہ مضحکہ خیز بات کیا ہوسکتی ہے کہ برطانوی آفیشلز ایم کیو ایم کو حکم دے رہے ہیں۔ کیا عمران کے پاس اس حکمنامے کی کاپی بذریعہ فیکس بھیجی تھی انہوں‌ نے؟ اویس لغاری کی منطق بھی عجیب ہے۔ معافی تب مانگی جاتی ہے جب کوئی جرم ثابت ہو۔ ایم کیو ایم کی حمایت پیپلز پارٹی کو ہمیشہ حاصل رہی ہے۔ نظریاتی طور پر یہ دونوں جماعتیں‌ ایک دوسرے کے قریب ہیں۔ دونوں‌ کی مقبولیت کا منبع سندھ ہے، دونوں‌ لبرل سیکولر ہونے کا دعوی کرتی ہیں، دونوں‌ ماڈریٹ ہونے کا دعوی کرتی ہیں، دونوں‌ آرمی سے ڈیل کرتی ہیں۔ وغیرہ وغیرہ۔
 

پاکستانی

محفلین
جی ماوراء پاکستانی ایک بار پھر حاضر خدمت ہے

پاکستان پیپلزپارٹی کی چیئرپرسن بینظیر بھٹو آٹھ برس کی خود ساختہ جلاوطنی کاٹنے کے بعد پاکستان واپس پہنچی ہیں اور ایک بڑے جلوس کی قیادت کرتے ہوئے مزارِ قائد کی جانب رواں دواں ہیں۔
جلوس کو ایئرپورٹ سے روانہ ہوئے قریباً آٹھ گھنٹے ہو چکے ہیں لیکن اب تک یہ جلوس شاہراہِ فیصل پر ائیر پورٹ سے قریباً پانچ کلومیٹر دور واقع ڈرگ روڈ ریلوے سٹیشن تک پہنچ سکا ہے۔ رات ہو جانے کے باوجود عوام کے جوش وخروش میں کوئی کمی دیکھنے میں نہیں آئی ہے اور وہ بینظیر کے ٹرک کے گرد اور راستے میں رقص کرنے میں مصروف ہیں۔
میاں نواز شریف بھی یقینا یہ مناظر دیکھ رہے ہوں گے اور ساتھ میں اپنے ساتھیوں کو بھی کوس رہے ہوں، دیکھیں اب ان کی طرف سے اس سلسلے کوئی نیا بیان کب آتا ہے!!!
 

پاکستانی

محفلین
مزارِ قائد پر بینظیر بھٹو کے جلسے کے لیے بنائے گئے پنڈال میں انقلابی گانے بجائے جا رہے ہیں اور وہاں لگائی گئی بڑی بڑی سکرینوں پر ذوالفقار علی بھٹو کی تقریریں چلائی جا رہی ہیں۔ اگرچہ بینظیر بھٹو کا جلوس سٹارگیٹ کے پاس ہے لیکن پی پی کے کارکن بڑی تعداد میں مزارِ قائد پر جمع ہو چکے ہیں۔ ان میں ایک اچھی خاصی تعداد خواتین کارکنوں کی ہے۔
 

پاکستانی

محفلین
بینظیر بھٹو کے جلسے کے پیشِ نظر مزارِ قائد پر عام شہریوں کے لیے داخلہ ٹکٹ جمعرات کو چار بجے ختم کر دیا گیا جس کے بعد پیپلز پارٹی کے کارکنوں کی ایک بڑی تعداد وہاں پہنچنا شروع ہو گئی۔ پیپلز یوتھ کے کارکنوں نے کئی سو میٹر لمبے بینر کے ساتھ مزارِ قائد پر حاضری دی ہے۔ یہ بینر اتنا طویل ہے کہ یہ شاہراہِ قائدین سے مزارِ قائد تک پھیلا ہوا ہے۔
 

پاکستانی

محفلین
جہاں جہاں سے جلوس گزرتا جا رہا ہے وہاں لگے استقبالیہ کیمپ خالی ہو رہے ہیں اور لوگ مزارِ قائد میں ہونے والے جلسے میں شامل ہونے کے لیے جلوس میں شامل ہو رہے ہیں۔
 

پاکستانی

محفلین
مزارِ قائد پر بینظیر بھٹو کے جلسے کے لیے بنائے گئے سٹیج کے گرد سو فٹ کا ریڈ زون قائم کیا گیا ہے اور کسی کو بھی اس ایریا میں آنے کی اجازت نہیں ہے۔ پی پی پی کے رنگوں کی ٹی شرٹیں پہنے پارٹی کے سکیورٹی سٹاف کسی کو بھی سٹیج کے قریب نہیں آنے دے رہے تھے۔
 

پاکستانی

محفلین
اگرچہ بینظیر بھٹو کا جلوس ابھی مزارِ قائد سے خاصا دور ہے تاہم مزارِ قائد پر پیپلز پارٹی کا جلسہ شروع ہوگیا ہے اور پیپلز پارٹی کے ضلعی رہنماؤں کی تقاریر سے جلسے کی کارروائی کا آغاز ہوا ہے۔
 

پاکستانی

محفلین
مزارِ قائد پر بینظیر بھٹو کے جلسے کے لیے بنائےگئے سٹیج سے اعلان کیا جا رہا ہے کہ بینظیر بھٹو پانچ چھ گھنٹے میں جلسہ گاہ پہنچ جائیں گی۔ تاہم پی پی پی کے مرکزی رہنما تاج حیدر نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بینظیر بھٹو صبح چھ بجے تک ہی جلسہ گاہ پہنچ پائیں گی۔
 
Top