بینظیر بھٹو کی واپسی

بے نظیر اور پی پی پی کے رہنماؤں کو ٹرک سے اُتار لیا گیا، زخمیوں کو ہسپتال لے جایا جا رہا ہے!۔۔۔۔۔دھماکہ کارساز کے علاقے میں ہوا!
 
اُف خدایا ۔۔۔۔۔۔۔! کراچی میں کسی ’’باہر کے بندے‘‘ کی آمد خون خرابے کے بغیر ممکن ہی نہیں ہے۔ وہی ہوا جس کا ڈر تھا۔ اب تک ایک درجن کے قریب افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے!۔۔۔۔۔۔
 

زیک

مسافر
کیا ہو گیا ہے پاکستان کو؟ ہر دوسرے دن کوئی نہ کوئی دھماکہ ہوتا ہے لوگ مرتے ہیں۔
 

پاکستانی

محفلین
کراچی میں شاہراہ فیصل پر کارساز کے قریب بےنظیر بھٹو کے استقبالیہ قافلے میں دو دھماکے ہوئے ہیں۔ متعدد ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے
تفصیلات کے لئے انتظار فرمائیے
 

پاکستانی

محفلین
کراچی کے ہسپتالوں میں ہنگامی حالت نافذ کردی گئی ہے۔ ایمبولنسیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں۔ طبی اہلکاروں کے آنے سے قبل ہی لوگوں نے زخمیوں کو ہسپتال لے جانا شروع کردیا گیا تھا۔
 

پاکستانی

محفلین
حاجی عمر اور طالبان کمانڈر بیت اللہ محسود نے اپنی دھمکیوں کو عملی رنگ دینا شروع کر دیا ہے ۔۔۔ اللہ خیر کرے
 

پاکستانی

محفلین
بے نظیر بھٹو کی آمد سے ایک روز قبل طالبان کمانڈر حاجی عمر نےکہا تھا کہ بینظیر بھٹو امریکہ کے کہنے پر پاکستان آ رہی ہیں تا کہ وہ طالبان کے خلاف کارروائیاں کرسکیں لیکن اگر انہوں نے ایسا کیا تو صدر جنرل پرویز مشرف کی طرح ان پر بھی حملے کیے جا سکتے ہیں۔
 
کیا ہی اچھا ہوتا کہ وہ ہیلی کاپٹر کے ذریعے بلاول ہاؤس پہنچتیں۔ ہر بار لیڈر تو بچ جاتے ہیں مگر بے چارے معصوم لوگ ناحق ہلاک ہوتے ہیں!:(
 
Top