بینظیر بھٹو کی واپسی

ماوراء

محفلین
بے نظیر بھٹو کو قائد مزار تک لانے کے لیے ٹرک روانہ۔ بے نظیر بھٹو کے ساتھ ٹرک پر پارٹی رہنما امین فہیم، قائم علی شاہ، رحیم داد خان، رضا ربانی، شیری رحمن، نثار کھوڑو، یوسف رضا گیلانی اور چند اہم رہنما موجود ہیں۔ بے نظیر بہت خوش دکھائی دے رہی ہیں۔
 

پاکستانی

محفلین
بے نظیر بھٹو کاروان جمہوریت ٹرک پر سوار ہوگئیں۔بے نظیر بھٹو پی پی پی کے رہنما یوسف رضا گیلانی کے ساتھ اےئرپورٹ لاؤنج سے باہر آئیں اور خصوصی طور پرتیارکیے گئے بلٹ پروف ٹرک پر سوار ہوگئی ہیں۔خصوصی ٹرک پر محمود شاہ قریشی،نثار کھوڑو،نویدقمر،قائم علی شاہ،مخدوم امین فہیم،بابراعوان کے علاوہ دیگر پارٹی رہنما بھی سوارہیں۔بے نظیر بھٹو کا قافلہ اب مزارقائد کی جانب رواں دواں ہے اورکارکنان اس موقع پرزبردست نعرے بازی کررہے ہیں جن کا بے نظیر بھٹو ہاتھ ہلا کر جواب دے رہی ہیں۔تاہم کارکنان اور ملک کے کئی علاقوں سے آئے ہوئے لوگوں کی اے بہت بڑی تعداد وہاں موجود ہے جس کے باعث ٹرک انتہائی آہستہ آہستہ آگے بڑھ رہا ہے۔
 

پاکستانی

محفلین
بینظیر اور ان کے ساتھ ٹرک میں سوار پی پی پی کے مرکزی قائدین ہاتھ ہلا کر کارکنوں کے نعروں کا جواب دے رہے ہیں۔ پی پی پی کے روایتی سکیورٹی گارڈ بھی ٹرک کے ساتھ لٹکے ہوئے نظر آرہے ہیں جبکہ کارکنوں کا ایک جمِ غفیر اس ٹرک کے چاروں طرف موجود ہے۔
 

پاکستانی

محفلین
بینظیر بھٹو نے دعوٰی کیا کہ ان کی اطلاعات کے مطابق ان کا استقبال کرنے کے لیے کراچی کے ہوائی اڈے پر دس لاکھ افراد پہنچ چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں ان کا استقبال انیس سو چھیاسی سے زیادہ بڑا ہوگا اور یہ لوگ جو کراچی کے ہوائی اڈے پر جمع ہوئے ہیں وہ بے روزگاری، مہنگائی، غربت، غیر یقینی اور عدم تحفظ سے تبدیلی اور نجات چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ عوام کے لیے وقف ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’میں غریبوں کی لیڈر ہوں، ان کے ساتھ جیؤں گی ان کے ساتھ مروں گی۔‘
 

ساجداقبال

محفلین
دکھڑا ہائے جاوید چودھری
1100281798-2.gif
 

ساجد

محفلین
بینظیر بھٹو نے دعوٰی کیا کہ ان کی اطلاعات کے مطابق ان کا استقبال کرنے کے لیے کراچی کے ہوائی اڈے پر دس لاکھ افراد پہنچ چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں ان کا استقبال انیس سو چھیاسی سے زیادہ بڑا ہوگا اور یہ لوگ جو کراچی کے ہوائی اڈے پر جمع ہوئے ہیں وہ بے روزگاری، مہنگائی، غربت، غیر یقینی اور عدم تحفظ سے تبدیلی اور نجات چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ عوام کے لیے وقف ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’میں غریبوں کی لیڈر ہوں، ان کے ساتھ جیؤں گی ان کے ساتھ مروں گی۔‘
ٹھہرو یارو مجھے اس تازہ ترین لطیفے پر ہنس لینے دو۔:grin::grin::grin:
ویسے سفید جھوٹ بھی اسی کو کہا جاتا ہے۔
 

پاکستانی

محفلین
بینظیر بھٹو کے سربراہی میں پی پی پی کے جلوس کا آغاز ہوگیا ہے۔ وہ ٹرک جس پر پی پی پی کی قیادت سوار ہے اس نے آگے بڑھنا شروع کر دیا ہے۔ بی بی کے ٹرک کے آگے پیچھے سکیورٹی کی گاڑیاں ہیں۔ میڈیا کا ٹرک بھی بی بی کے ٹرک سے پچاس میٹر کے فاصلے پر چل رہا ہے۔ جیسے جیسے بی بی کا ٹرک آگے بڑھ رہا ہے پی پی پی کے کارکنوں کا جوش و خروش بھی بڑھ رہا ہے۔
 

پاکستانی

محفلین
کراچی ائیرپورٹ کے ٹرمینل نمبر ایک سے باہر آنے کے بعد بینظیر بھٹو کے ٹرک نے آدھےگھنٹے میں ایک سو میٹر کا فاصلہ طے کیا ہے۔ نعرے بازی کا سلسلہ جاری ہے۔ وزیراعظم بینظیر سب سے مقبول نعرہ ہے اور بینظیر ہاتھ ہلا ہلا کر نعروں کا جواب دے رہی ہیں۔
 

پاکستانی

محفلین
بینظیر بھٹو کی سربراہی میں پی پی پی کا جلوس بہت سست روی کے ساتھ مزارِ قائد کی طرف رواں دواں ہے۔ جلوس کی رفتار کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ بی بی کے ٹرک نے آدھ کلومیٹر کا فاصلہ ایک گھنٹے میں طے کیا ہے۔
 

پاکستانی

محفلین
جلوس اتنی سست روی سے چل رہا ہے کہ اسے چلے ہوئے ڈیڑھ گھنٹہ ہو چکا ہے اور یہ ابھی تک ائیرپورٹ کی حدود سے باہر نہیں آیا۔بینظیر بھٹو کچھ دیر کے لیے جلوس کے لیے خصوصی طور پر بنائے گئے ٹرالر کے اندر چلی گئیں اور جب وہ عرشے پر واپس آئیں تو پی پی کارکنوں نے زبردست نعروں سے ان کا استقبال کیا۔
 

تیشہ

محفلین
ہاں اسکے بارے میں ابھی نیوز میں لائیو دکھا رہے ہیں ،۔ ۔ اتنا خطرہ لاحق ہے پھر بھی آئیں پاکستان :grin::grin:
اور اب تقریر بھی بند گاڑی میں بیٹھکر ہوگی ،۔ اسٹیج پر نہیں ، ۔۔
 

پاکستانی

محفلین
جی بالکل، اب ہر کام بلٹ پروف کے حصار میں، مگر کسی کی سمجھ میں آج تک یہ نہیں آیا کہ ابھی تک کوئی چیز عزرائیل پروف نہیں بنی:(
 

پاکستانی

محفلین
میرا ساتھ یہی تک، اب چلتے ہیں ماوراء کی طرف جو لائیو کوریج کے بے نظیر بھٹو کے بلٹ پروف ٹرک میں سوار ہو چکی ہیں، بے نظیر کا یہ قافلہ مزار قائد کی طرف رواں دواں ہے، اس رواں دواں کے لمحے لمحے کی روداد ماوراء زبانی

جی ماوراء!
 

ماوراء

محفلین
جی پاکستانی بھیا۔ اب بس قافلہ پہنچے تو بات بنے۔ اسے تو لگتا ہے پہنچنے میں ہی دیر لگے گی۔ باجو کی طرف تو جیو آتا ہے۔ جو خبروں میں بہترین ہے ، امید ہے باجو بھی کچھ نئی خبریں دیتی رہیں گی۔ میں بھی بے نظیر کے ساتھ ٹرک میں سوار ہوتی اگر یہ اے آر وائے (ڈیجیٹل) والے میچ نہ لگاتے۔ انھیں پتہ نہیں کیا سوجھی آج۔ :confused:
 

زیک

مسافر
میں حاضر ہوں جیو ٹی وی کی رپورٹ کے ساتھ۔ ابھی تک بینظیر کا ٹرک سٹار گیٹ تک نہیں پہنچا۔ کل بمشکل آدھ کلومیٹر طے کیا ہے 3 گھنٹے میں۔
 

نعمان

محفلین
میری والدہ صبح‌ سے ٹی وی کے آگے بیٹھی ہیں۔ کسی کالم نگار نے اوپر لکھا ہے کہ پیلز پارٹی کا کارکن توڑا نہیں‌ جاسکتا۔ بہت صحیح‌ لکھا ہے۔ اگر بی بی سی اردو پر لکھے گئے تبصرے آواز خلق خدا ہیں۔ تو یہ دس لاکھ لوگ کیا خلق خدا نہیں۔ پورا شہر سنسان ہے۔ سیکیوریٹی ریڈ الرٹ ہے۔ تعلیمی ادارے کاروباری مراکز بند ہیں۔ اور ہر کوئی ٹی وی پر بینظیر کا جلوس دیکھ رہا ہے۔ پورے شہر میں‌ ہر جگہ ان کے کارکن نظر آرہے ہیں‌ جو پورے ملک سے آئے ہیں۔ حتی کہ دور دراز علاقوں‌سے بھی لوگ بسوں‌ اور ٹرکوں‌ پر سوار ہوکر کئی دن کا سفر کرکے کراچی پہنچے ہیں۔
 
Top