میں نے بھی یہی عرض کیا تھا کہ اگر آپ ایسا کوئی لٹریچر بنانا چاہتے ہیں تو اسلامی تعلیمات کی روشنی میں بنائیے گا تاکہ بچوں کو جہاں سماجی اور معاشرتی مسائل میں بیداری پیدا ہو وہاں مذہب اور اسلام کے ساتھ انسیت اور بڑھے نہ کہ مذہب سے بیزاری اور دوری کا رجحان پروان چڑھ جائے
دیکھیں نا بھائی اب ہم آخر کار ایک ہی نقطے پہ پہنچے نا۔
آپ اندازہ نہیں لگا سکتے کہ کارٹونوں اور فلموں کی ہندی میں ترجمہ کی وجہ سے یہاں پاکستان میں بھی بچوں پر کتنے گہرے اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔
ڈاکیومنٹری ہو یا کو کھیل سے متعلق ویڈیو بچوں کی آسانی کے لیئے ہندی میں دستیاب ہے ۔
اور جس تسلسل کے ساتھ ہندوستان میں ان کے مذہبی افکار پر فلمیں اور کارٹون بن رہے ہیں وہ بچوں پر کتنے اثرات مرتب کر رہے ہیں۔
ہر فلم میں ان کی کوئی نہ کوئی مذہبی رسم ہوتی ہے جو وہ کسی نہ کسی طرح دنیا تک پہنچا کر عادی کر رہے ہیں اور ہم دور سے کھڑے توبہ توبہ یا کچھ دیکھ کر توبہ توبہ۔
ہمیں بھی کم از کم اب تو اس فیلڈ کی اہمیت اور اثر کا سمجھ کر استعمال کرنے کی انتہائی سخت ضرورت ہے۔