مبارکباد بی - لیٹیڈ - ہیپی - برتھ - ڈے - شگفتہ -

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
بوچھی ، میں اب پورا دیوان لکھنا ادھر جب بھی دل چاہے پڑھتی رہئے گا۔۔۔ تھی اک شگفتہ۔۔۔ کا انتخاب :) :)
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین

محبت بھی عجب شئے ہے

محبت بھی عجب شے ہے
کہ جب بازی پہ آتی ہے
تو سب کچھ جیت لیتی ہے
یا سب کچھ ہار دیتی ہے
محبت مار دیتی ہے

محبت بھی عجب شئے ہے
کہ جب آئی پہ آ جائے
تو سب کچھ چھین لیتی ہے
یا سب کچھ وار دیتی ہے
محبت مار دیتی ہے​
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
ماوراء

میرے نصیب کی خوشیاں بھی تم کو مل جائیں
میری دعا ہے کبھی غم نہ تیرے پاس آئیں

میری نظر کبھی دیکھے نہ اشکبار تجھے
دعا یہ دیتا ہے دل میرا بار بار تجھے

خوشی کے پھول کھلیں زندگی کی راہوں میں
ہنسی چمکتی رہے تیری ان نگاہوں میں

قدم قدم پہ ملے سایہ بہار تجھے
خدا کبھی نہ کرے غم سے اشکبار تجھے

دعا یہ دیتا ہے دل میرا بار بار تجھے

ماوراء

محفلین
شگفتہ۔۔۔۔میرے لیے؟؟ :shock: :shock: :shock: :shock:

میں تو باجو کی طرح اتنا بڑا دل نہیں رکھتی نا۔ تو پھر میرے لیے کیوں؟؟؟ حقیقت میں آپ بہت بڑا دل رکھتی ہیں۔ :)

اور شگفتہ۔۔۔مجھے یہ غزل پڑھ کر بہت بہت بہت اچھا بھی لگا، لیکن اس کا پہلا مصرعہ مجھے بالکل بھی اچھا نہیں لگا۔ اتنی اچھی غزل۔۔اور دعا کا بہت بہت بہت شکریہ۔ اور آمین۔
273_hjerte_1.gif
 
ماوراء

محفلین
شگفتہ آپ کے لیے۔۔!!!

دُعا کی صورت میں اُس کی خاطر
جو میرے ہونٹوں سے لفظ نکلے
جو میری آنکھوں سے اشک نکلے
اُنہی کے بدلے میں اے خدایا
جب بھی اُسکا نصیب لکھنا
عروج لکھنا کمال لکھنا
کبھی نا حرفِ زوال لکھنا​
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
ماوراء نے کہا:

نہیں ماوراء نہیں میرا دل بالکل بھی بڑا نہیں :) چھوٹا سا ہے دل میرا بہت چھوٹا۔ یہ اشعار آپ کو اچھے لگے مجھے خوشی ہوئی۔ ابھی سارہ اور حجاب کے لئے بھی :)
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
ماوراء نے کہا:
شگفتہ آپ کے لیے۔۔!!!

دُعا کی صورت میں اُس کی خاطر
جو میرے ہونٹوں سے لفظ نکلے
جو میری آنکھوں سے اشک نکلے
اُنہی کے بدلے میں اے خدایا
جب بھی اُسکا نصیب لکھنا
عروج لکھنا کمال لکھنا
کبھی نا حرفِ زوال لکھنا​

تھینکس ماوراء ۔۔۔۔ اتنے خوبصورت الفاظ !
 
تیشہ

محفلین
سیدہ شگفتہ نے کہا:

دل سے یوں پُھوٹتی پڑتی ہے محبت اس کی
جیسے تاریکی میں ہو رات کی رانی کوئی

بوچھی آپ اپنی نظر دو بار اتارا کریں۔ ایک خود اپنی اور ایک اپنے دل کی الگ سے، اتنا محبت کرنا سب کو نہیں آتا بہت کم ایسے نام دنیا میں

دو بار کیسے ؟ مرچوں کا دھواں لگاؤں نظر بد سے بچنے کو :lol: :p
نظر اتارتے کیسے ہیں ۔ ؟ :?
 
ماوراء

محفلین
سیدہ شگفتہ نے کہا:
ماوراء نے کہا:
شگفتہ۔۔۔۔میرے لیے؟؟ :shock: :shock: :shock: :shock:

میں تو باجو کی طرح اتنا بڑا دل نہیں رکھتی نا۔ تو پھر میرے لیے کیوں؟؟؟ حقیقت میں آپ بہت بڑا دل رکھتی ہیں۔ :)

اور شگفتہ۔۔۔مجھے یہ غزل پڑھ کر بہت بہت بہت اچھا بھی لگا، لیکن اس کا پہلا مصرعہ مجھے بالکل بھی اچھا نہیں لگا۔ اتنی اچھی غزل۔۔اور دعا کا بہت بہت بہت شکریہ۔ اور آمین۔
273_hjerte_1.gif

نہیں ماوراء نہیں میرا دل بالکل بھی بڑا نہیں :) چھوٹا سا ہے دل میرا بہت چھوٹا۔ یہ اشعار آپ کو اچھے لگے مجھے خوشی ہوئی۔ ابھی سارہ اور حجاب کے لئے بھی :)
سائز میں تو چھوٹا ہی ہو گا۔ لیکن اندر سے بہت وسیع ہے۔ :p
 
Top