مقدس
لائبریرین
پاء جی۔۔ کبهی کبهار کوئی کام کر ہی لیتی یوں نین بهیا کی طرحمحفل کی تاریخ ہی کیوں؟
پاء جی۔۔ کبهی کبهار کوئی کام کر ہی لیتی یوں نین بهیا کی طرحمحفل کی تاریخ ہی کیوں؟
(اگر برا نہ لگے تو)
آپ اگر کسی وجہ سے مشاعرہ منعقد نہیں کر سکتے تو کوئی بات نہیں۔ محفلین میں سے کسی اور کو یہ ذمہ داری سونپی جا سکتی ہے۔آپ خود ہی کسی دوست احباب کو منتخب فرما دیجیئے۔
میرا ارادہ تو پٹے رکھنے کا ہے۔ اور ابھی تک قائم و دائم ہے۔ لہذا آج کل میں معصوم لوگوں کی دعائیں لینے کا سوچ بھی نہیں رہا۔۔۔۔
اختلافی موضوع ہونا کوئی برائی نہیں، البتہ اختلاف رائے کی بنیاد پر دائرہ اخلاق سے باہر نکل جانا بری بات ہے۔ اور ایسے مراسلوں کو عموماً حذف کر دیا جاتا ہے جو دائرے سے باہر ہوں۔یہ بات تو ٹھیک ہے لیکن دھیان رہے کہ اختلافی موضوعات والے دھاگے بھی اسی فہرست میں آتے ہیں۔
ان کو کام کرتے آپ سے دیکھا نہیں جاتا۔ آپ کوچے میں واپس چلیں۔ میں بھی وہیں آرہا ہوں۔معصوم لوگوں کا نہیں تو سر کھجانے والوں کا ہی کچھ خیال کر لیں۔
ویسے میرا خیال ہے کہ سالگرہ کی تقریبات تو اپنے وقت پر ہی ہونی چاہیے کہ وقت کی نماز اور بعد کی ٹکریں۔
ہاں اگر نثری نشست کا وقت تھوڑا بہت آگے پیچھے کیا جائے تو اس میں حرج نہیں ہے۔ لیکن اتنا آگے بھی نہ ہو کہ سالگرہ کے ہنگامے ہی ٹھنڈے ہو جائیں۔
ان کو کام کرتے آپ سے دیکھا نہیں جاتا۔ آپ کوچے میں واپس چلیں۔ میں بھی وہیں آرہا ہوں۔
میں رمضان کے آخر کے حق میں تھا۔ فقط نثری نشست کے لیئے۔ جانتا ہوں عجیب ہے مگر نثر پاروں کے لیئے شکار رمضان میں آسانی سے نہیں ملتا نا
ویسے آج کل ٹماٹر بهی مہنگے ہو گئے ہیں ان کے بغیر مشاعرے کا کیا مزہ )
سوچ رہی ہوں کہ ایک زمرے کی ذمہ داری لوں اور کام شروع کر دوں، جیسے انٹرویو سیکشن۔۔۔۔ ابن سعید بھائی بتائیں تو کہ ہم اس پراجکٹ پر کام شروع کر دیں ؟نئے لوگ بھی کام کر سکتے ہیں۔ یہ گھوڑا اور یہ میدان یعنی یہ آپ اور یہ محفل
سب کا سب مواد حاضر ہے۔ رسائی میں ہے۔ اور جن کو دو تین سال ہو گئے ہیں وہ محفل کے مزاج سے بھی واقف ہیں۔
ہاں البتہ وقت بہت لگے گا اور یہی وہ ٹیڑھا مسئلہ ہے جس کے سب شکار ہیں۔ تاہم اپنے طور پر سب ہی زیادہ سے زیادہ وقت دینے کی کوشش کریں گے۔
رانا بھائی چلیں اپنے پراجکٹ پر کام شروع کریں اور لگائیں سب کے ذمے ایک ایک زمرہ۔۔۔کئی احباب کی جانب سے عمدہ تجاویز سامنے آئی ہیں، لیکن ایک بات بہت کھل کر سامنے آئی ہے کہ ہر کسی میں ذمہ داری لے کر ٹیم بنانے اور قیادت کرنے کو لے کر ہچکچاہٹ کا عنصر پایا جاتا ہے یا قوت فیصلہ کا فقدان نظر آتا ہے۔
اردو محفل کی انتظامیہ سے ہر معاملے میں منظوری کی سند کا انتظار کرنا عبث ہے، الا یہ کہ کوئی منصوبہ محفل کے مقاصد کو منفی انداز میں متاثر کرنے والا محسوس ہو، اور کم از کم اتنی مقدار میں فہم و ادراک کی توقع تو ہم بیشتر محفلین سے رکھ سکتے ہیں۔ یہ بھی ضروری نہیں کہ کسی ٹیم کی قیادت کرنے کے لیے آپ کا اس ٹیم میں سب سے عالم فاضل ہونا شرط ہو۔ کسی اور کے آگے آنے کا انتظار کرتے رہنے سے مسئلہ حل نہیں ہوتا، جب بارش کا پہلا قطرہ زمین کی طرف لپکتا ہے تو باقی اس کے ساتھ ہو لیتے ہیں۔
بعض احباب بعض مشوروں کو آگے لے جانے سے اس لیے ہاتھ کھینچ رہے ہیں کہ ان کے خیال میں وہ کام بہت وقت طلب اور قریب از نا ممکن ہے، لیکن ان کو اجتمائی قوت پر بھروسہ رکھنا چاہیے۔ اگر کوئی کام تکمیل تک نہ بھی پہنچے تو بھی اس کو تکمیل کی طرف کھینچ کر لے جانے کی کوشش میں بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے۔ بڑے کاموں کو کرنے کا ایک بنیادی وصول یہ ہے کہ ان کو ایسے چھوٹے حصوں میں تقسیم کر لیا جائے جن پر تقریباً بیک وقت کام کرنا ممکن ہو، پھر ان حصوں کے لیے علیحدہ علیحدہ ذمہ دار متعین کر دیے جائیں۔ ہر ذمہ دار اپنے حصے کے کاموں کو ذیلی مراحل میں تقسیم کر کے ان پر مرحلہ وار کام کروائے، خاص کر یہ تب ضروری ہوتا ہے جب ایک مرحلے کا کام تب تک ممکن نہ ہو جب تک باقی کے چند مراحل مکمل نہ ہو جائیں۔ ایک اور ضروری چیز ہے مؤثر مواصلت، مشاورت، اور پیش رفت کی رپورٹنگ تا کہ کسی کوئی کوئی مسئلہ در پیش ہو تو ان کے حصے کا کام کسی اور کو سونپا جا سکے یا بر وقت کوئی حل تجویز کیا جا سکے۔ یوں کاموں اور ذمہ داریوں کی تقسیم، بر وقت مواصلت، اور مؤثر قیادت سے بڑے سے بڑا کام بر وقت کیا جانا ممکن ہے۔
منتظمین کا انتظار فقط اس وقت کریں جب کوئی کام کنھیں ایسے وسائل کی وجہ سے رکنے والا ہو جس تک عام محفلین کی رسائی نہیں۔ صرف ہاں یا ناں کی منظوری کے لیے منتظمین کا منہ تکنا ان کو سر چڑھانے کے مترادف ہے۔ محفل کی انتظامیہ آمریت نہیں بلکہ ذمہ داری سونپی گئی ہے، ورنہ محفلین فیصلے لینے اور اپنی استطاعت بھر اردو کو نفع پہنچانے میں مکمل آزاد ہیں۔ اور یہی محفل کا مزاج ہے۔
مگر مجھے تو پتا چلا کہ یکم جولائی کو ہے سالگرہکیونکہ ابھی سالگرہ منتھ شروع نہیں ہوا۔ ابھی صرف ڈسکشن چلے گی کہ کرنا کیا ہے، پھر بعد میں کام شروع ہوگا اور جولائی کے آخر تک نتائج
میری تجویز یہ ہے کہ سائٹ کی تھیم بدلی جائے۔ اردو فورم اتنا بھی روکھا پھیکا نہیں ہے بھئی۔محفل محفیلینز کے دم سے ہے، منتظمین تو دو تین ہیں بس۔۔۔۔۔ محفیلین سالگرہ کی تیاری کرتے ہیں، لڑیاں بناتے ہیں، چھوٹے چھوٹے ایونٹس کی ذمے داریاں لیتے ہیں، پھر ایسے ہی سالگرہ ہوتی ہے۔۔۔ صرف سعود بھائی، نبیل بھائی اور وارث بھائی کے ذمے تو نہیں کہ وہ سب کچھ کریں۔ شزہ اگر کوئی تجویز ہے تو یہاں دو، اس پر اگر کام شروع کیا جاسکتا ہے تو بسم اللہ، ای میگ اور سوئینیر دو تھوڑے مختلف اور بڑے پراجکٹ ہیں، اس لئیے زیادہ لوگوں اور انتظامیہ کے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتے اس لئیے انتظار ہو رہا ہے۔
یکم جولائی سے ہے اور پورا ماہ چلے گیمگر مجھے تو پتا چلا کہ یکم جولائی کو ہے سالگرہ
اس حوالہ سے ہماری خادم اعلیٰ سے تفصیلی بات چیت ہو چکی ہے۔ امید ہے کہ آپ اپنی تعلیمی مصروفیت سے فارغ ہوتی ہے اس اہم مسئلہ پر نظر کرم فرمائیں گےمیری تجویز یہ ہے کہ سائٹ کی تھیم بدلی جائے۔
اگر کام کے دوران ایسا بار بار ہوتا رہا تو بالآخر آپکے باس کی ’’زوردار‘‘ آواز بھی سنائی دی جاسکتی ہے۔اور ہاں جب اطلاع نامے میں نئی اطلاع موصول ہوتی ہے تو ہلکی سی آواز بھی آئے