السلام علیکم
یوں تو کھچڑی ماش یا مونگ کی دال اور چاول کے ساتھ بنتی ہے دیسی گھی ڈال کر۔
لیکن یہاں نہ تو کسی کا پیٹ خراب ہے اور نہ ہاضمہ۔ لیکن پھر بھی ہمیں کھچڑی پکانی ہے
محمد عبدالرؤوف بھائی کے ساتھ مل کر۔۔ اور یہ ایک تجرباتی کھچڑی ہو گی جسے پکانے میں آپ سب کی مدد درکار ہے۔ دال اور چاول کا بندوبست ہم روؤف بھائی کے ساتھ مل کر کرتے رہیں گے۔
چونکہ بات شروع ہوئی تھی اردو محفل کی سالگرہ کے لئے کوئی انعامی پروگرام رکھنے کی ۔ جس میں مختف مراحل میں مختلف گیمز کھیلی جائیں گی۔ ہم لوگ تو اس بارے سوچ بچار کر ہی رہے ہیں لیکن کچھ مشورے اور تجاویز آپ محفلین بھی اپنی پٹاری سے نکالئیے تا کہ غور و فکر اور تجربات کے بعد ان پر بھی طبع آزمائی کی جائے۔
یہ لڑی لگانے کا مقصد یہ کہ ہم یہاں وہ کھیل مکس کر کے کھیلیں گے جو جولائی میں باضابطہ گروپس بنا کر اور انفرادی طور پر بھی کھیلے جائیں گے۔ اس بارے بات چیت کرنے کے لئے ایک الگ لڑی لگا دیتے ہیں
لیجئیے لگ گئی لڑی
جو بھی بات چیت اس معاملے میں کرنی ہوئی وہاں کریں گے۔