تجھے اٹکھیلیاں سوجھی ہیں ہم بے زار بیٹھے ہیں

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
یعنی کہ آپ نے لازما صدقہ اتارنا ہی ہے۔ آپا سیما علی دیکھ لیں آپ کی سفارش بھی کام نہیں آ رہی۔
خیر کی بات کریں۔ اب اپنے بھائی کا سر قلم کر کے تھوڑی صدقہ اتارنا ہے۔
عاطف بھیا ہماری سو بکریوں میں کوئی کالی والی ہے۔۔۔ اس کا صدقہ دے دیں
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
عامر بھیا۔۔۔ آپ ٹپوں والی لڑی شروع کریں ۔
بلکہ یوں کریں کہ مقابلہ کی شکل میں۔
ایک گروپ کو آپ سنبھالیں۔ دوسرے کو عاطف بھائی۔

اس کے بعد دیکھیں کیا ہوتا ہے۔
 
عامر بھیا۔۔۔ آپ ٹپوں والی لڑی شروع کریں ۔
بلکہ یوں کریں کہ مقابلہ کی شکل میں۔
ایک گروپ کو آپ سنبھالیں۔ دوسرے کو عاطف بھائی۔

اس کے بعد دیکھیں کیا ہوتا ہے۔
وہ لڑی ملے گی کہاں میں تو ایک لڑی سے باہر نکلو تو دوبارہ اس کو ڈھونڈنے میں صبح سے شام ہو جاتی ہے۔۔۔ 😄😃
 

سید عمران

محفلین
یاسمیں تو میندیش زغوغائے محفلاں ۔
یہ عاطف بھائی نے سراسر غلط ترجمہ بتایا ہے آپ کو...
ہم کرتے ہیں صحیح ترجمانی...
یاسمین.... یعنی آپ بقلم خود.
تو..... یہاں تو کہہ کر مزید تاکید کردی کہ اس یاسمین سے مراد آپ ہی ہیں کوئی اور نہیں. نیز تو کہہ کر شاعری کے نام سے دل میں دبے برسوں پرانے پھپھولے بھی انتہائی چابک دستی سے پھوڑے گئے ہیں کہ انتقام بھی پورا ہوجائے اور بدتمیزی کا الزام بھی نہ آئے.
میندیش....... یہ اصل میں فارسی لفظ ہے. کثرت استعمال سے معلل ہوکے اردو میں آکر مینڈک ہوگیا.
ز.... کہتے ہیں طرف. چوں کہ آگے لفظ محفلاں آرہا ہے اس لیے مخاطب محفلین ہوئے کہ محفلین کی طرف منہ کرکے.
غوغائے..... کا مطلب ہے ٹرٹر نہ کرنا!!!
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
مگر ہم تو پہلے بھی نہیں ٹرٹراتے۔ اور مینڈک کیوں بولا۔
ابھی کل ہی تو آپ نے کہا تھا کہ انسان سمجھیں گے ہمیں۔
ایک ہی دن میں یہ کیا ماجرا ہو گیا۔
اور عاطف بھائی بھلا کیوں غلط بتائیں گے۔
ویسے کیا ہی زبردست تشریح کی ہے آپ نے۔
پرنٹ نکلوا کر سونے کے فریم میں لگا کر بھیج دیجئے تا کہ جب بھی ہم کچھ بولنے کی کوشش کریں تو سامنے لجھی عبارت پڑھ لیا کریں کہ
میکوں ٹر ٹر نہیں کرنا۔ بس پھول جھاڑنے ہءں حسب عادت اوت حسب توفیق۔
اب جلدی سے بھیجنے کی فکر کیجئے۔ ورنہ ہم عاطف بھائی والا مطلب درست جانیں گے۔
 
Top