تجھے اٹکھیلیاں سوجھی ہیں ہم بے زار بیٹھے ہیں

سید عمران

محفلین
مگر ہم تو پہلے بھی نہیں ٹرٹراتے۔ اور مینڈک کیوں بولا۔
ابھی کل ہی تو آپ نے کہا تھا کہ انسان سمجھیں گے ہمیں۔
ایک ہی دن میں یہ کیا ماجرا ہو گیا۔
اور عاطف بھائی بھلا کیوں غلط بتائیں گے۔
ویسے کیا ہی زبردست تشریح کی ہے آپ نے۔
پرنٹ نکلوا کر سونے کے فریم میں لگا کر بھیج دیجئے تا کہ جب بھی ہم کچھ بولنے کی کوشش کریں تو سامنے لجھی عبارت پڑھ لیا کریں کہ
میکوں ٹر ٹر نہیں کرنا۔ بس پھول جھاڑنے ہءں حسب عادت اوت حسب توفیق۔
اب جلدی سے بھیجنے کی فکر کیجئے۔ ورنہ ہم عاطف بھائی والا مطلب درست جانیں گے۔
ہم نے آپ کو کب کچھ بولا؟؟؟
یہ تو فارسی شعر کا اردو ترجمہ کیا ہے. بس!!!
 
سید عمران

محفلین
یہ ہوئی نا بات۔
بس جیسے ہم نے کہی ویسے لفظ بہ لفظ آپ نے مان لی۔
ویسے کیا کھایا آج جو یوں ہماری ہاں میں ہاں ملا دی۔ روز وہی کھایا کریں :ROFLMAO:
ہم نے سب صحیح کھایا...
سمجھنے میں آپ غلط ہیں...
کسی دانشور سے مطلب پوچھیے!!!
 
سید عاطف علی

لائبریرین
بر سبیل تذکرہ !!!
اگر کو ئی مینڈک زکام کی وجہ سے ٹرا نے لگ جائے تو نظر انداز کیا کرو سب ۔ زکام سے تو بندہ ہی ٹیں ہو جاتا ہے ۔
اور ہاں بھئی یہ مینڈک اور دو شاخہ زبان بہت خطرناک استعارے ہیں میں تو پھر ڈر گیا ۔
دیکھو امن اور پیار کی باتیں کرو ۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
خیر کی بات کریں۔ اب اپنے بھائی کا سر قلم کر کے تھوڑی صدقہ اتارنا ہے۔
عاطف بھیا ہماری سو بکریوں میں کوئی کالی والی ہے۔۔۔ اس کا صدقہ دے دیں
تم اپنی سب ہی بکریوں پر کالا رنگ کر والو سوائے ان کے جو کالی ہیں خواہ مخواہ رنگ کا ڈبا ضائع کرنے کا کیا فائدہ مہنگائی کا زمانہ ہے ۔
لگتا ہے سب کثرت سے کام آنے والی ہیں !!! تم پر جو ہر طرف سے حملے ہو رہے ہیں ان حالت میں یہی مناسب ہے ۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
بر سبیل تذکرہ !!!
اگر کو ئی مینڈک زکام کی وجہ سے ٹرا نے لگ جائے تو نظر انداز کیا کرو سب ۔ زکام سے تو بندہ ہی ٹیں ہو جاتا ہے ۔
اور ہاں بھئی یہ مینڈک اور دو شاخہ زبان بہت خطرناک استعارے ہیں میں تو پھر ڈر گیا ۔
دیکھو امن اور پیار کی باتیں کرو ۔
زکام تو نہیں ہے۔ وہ تو کڑھی ذرا کھٹی تھی یا پھر زیادہ کھا لی۔
مینڈکی کو زکام والا محاورہ ہم نے سنا ہوا ہے۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
تم اپنی سب ہی بکریوں پر کالا رنگ کر والو سوائے ان کے جو کالی ہیں خواہ مخواہ رنگ کا ڈبا ضائع کرنے کا کیا فائدہ مہنگائی کا زمانہ ہے ۔
لگتا ہے سب کثرت سے کام آنے والی ہیں !!! تم پر جو ہر طرف سے حملے ہو رہے ہیں ان حالت میں یہی مناسب ہے ۔
ہاں ہمیں بھی ایسا ہی لگ رہا۔
 
Top