تجھے اٹکھیلیاں سوجھی ہیں ہم بے زار بیٹھے ہیں

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
اللہ آپکو شفاء کلی عطا فرمائے۔ آمین۔

یہ جو آپ نے سر اور کہنی کی تبدیلی نام کی ہے اس پر یہ آپکو پوچھیں گے۔ انکی عمر کافی ہو گئی ہے تبدیلی نام ممکن نہیں۔

ویسے بھی زمانہ عجیب متخیر سا ہو جائے گا۔ :confused2::confused2::confused2: بچے کہیں گے امی کہنی دبا دیں بہت درد ہے۔ بیٹا درد اس لیے ہے کہ جمعے کی نماز پر آپ کہنی پر سخت ٹوپی پہن کر گئے تھے۔ امی آپ ہی تو کہتی تھیں کہ سجدے میں زور سے کہنی دبا کر رکھیں تاکہ کہنی پر محراب بن جائے۔ :surprise::surprise::surprise::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
نام تو کسی بھی عمر میں نہیں بدلا جا سکتا کیا؟
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ایک جید عالم کے شاگرد نے کہا، "حضرت، آپ کا حافظہ کمال کا ہے!" جید عالم نے جواب دیا، "بیٹا، حافظہ تو اچھا ہے، بس مسئلہ یہ ہے کہ یاد رکھنا بھول جاتا ہوں۔"
مطلب کہ جید ہونا قدرتی عمل ہے۔ اپنی کوشش نہیں۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
پہلے شک تھا اب یقین ہو چلا ہے کہ آپ کی ہڈیاں ہیں ہی نہیں
داد دیتے ہیں آپ کے درست اندازے کی۔
وہی توہم بھی سوچتے ہیں کہ جتنی سخت چوٹیں لگی ہیں، کوئی ایک آدھ تو ٹوٹ پھوٹ ہونا بنتی ہے۔ لیکن الحمد للہ سلامت ہیں ۔
ہڈیاں ہوں گی تو ٹوٹیں گی نا 🤔
 
Top