تجھے اٹکھیلیاں سوجھی ہیں ہم بے زار بیٹھے ہیں

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
جانور سے انسیت ہونا اپنی جگہ لیکن غم غلط کرنے کے یہ یورپی طریقے ہیں۔ ان میں جذباتی ہو کر اپنا بچہ کہہ جانا سخت غلطی ہے۔ انسان اور جانور کے بچوں میں فرق ہے۔
اپنا بچہ کہنے سے اپنا بچہ بن نہیں جاتا۔۔۔ چاہے وہ کوئی جانور کا بچہ ہو یا انسان کا۔
شوق ہے ہمارا یہ۔۔۔ اللہ نہ کرے کہ ہمیں کوئی غم ہو جسے غلط کرنے کی یوں ضرورت پیش آئے۔
کیا پاکستان میں لوگ پالتو جانور نہیں رکھتے؟ انھیں کیا غم لاحق ہوتے ہیں ؟ کیا شوقیہ نہیں رکھے جا سکتے؟
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
آپ نے جو راہ اختیار کی ہے اس میں ایسی منازل آکر رہتی ہیں۔ آپ صحرا میں سفر کریں اور آبلے نہ پڑیں۔ یہ نشاہدہی ہے غلط راستے پر چلنے سے آنے والے حادثات کی جسے آپ نے غیرارادی بددعا سمجھ لیا۔
ہمیں اللہ پاک نے سمجھ اور نظر سے نوازا ہے۔۔۔ سو دوسروں کے بنائے راستے پر اندھا دھند نہیں چلتے۔
پھر سے وہی مرغے کی ایک ٹانگ۔۔۔۔ ہم نے بخوبی اپنی بات نہ چاہتے ہوئے بھی واضح کی ہے کہ ہمارا شوق ہیں یہ۔ اور ان سے ہمیں خوشی ملتی ہے۔
ہماری راہ ہم پہ اچھے سے واضح ہے کیونکہ ہم اپنی نظر سے دیکھتے اور اپنے کانوں سے سنتے ہیں۔ اور اللہ پاک زندگی کے ہر معاملے میں ہمارا حامی و ناصر ہو ۔ یہ دعا ہمارے اور ہمارے اپنوں کی زبان پر ہمیشہ رہتی ہے۔
 
یہی تو ہم بھی کہہ رہے ہیں کہ شعرا ء پہ الزام تراشی غلط ہے۔ کیونکہ غلط مضمون تو نثر میں بھی بیان کیا جا سکتا ہے۔

سب شعراء کے لیے تو ہم نے بھی نہیں کہا۔ اسی لیے مولانا روم کی مثال دی ہے۔ لیکن اکثر شعراء سیاہ قلب اور بھٹکتے گمراہ انسان ہوتے ہیں۔ دیکھتے ہیں ان آیات سے آپکو کچھ شفا ہوتی ہے کہ نہیں۔

القرآن - سورۃ نمبر 26 الشعراء
آیت نمبر 224-226

شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے

اور شاعروں کی پیروی گمراہ لوگ کیا کرتے ہیں ۞ کیا تم نے نہیں دیکھا کہ وہ ہر وادی میں سر مارتے پھرتے ہیں ۞ اور کہتے وہ ہیں جو کرتے نہیں ۞
 
زیک

مسافر

تصاویر کے زمرے میں بھی آپ شاعری لے آئے ہیں۔ یہاں تو پیچھا چھوڑ دیں۔ شاعری کے بہت زمرے اور لڑیاں ہیں وہاں ایسی باتیں کریں
 
تصاویر کے زمرے میں بھی آپ شاعری لے آئے ہیں۔ یہاں تو پیچھا چھوڑ دیں۔ شاعری کے بہت زمرے اور لڑیاں ہیں وہاں ایسی باتیں کریں

انہیں تصاویر کو شاعرانہ پوسٹ کرنے سے قبل دو مرتبہ سر کو پامال کر چکیں ہیں۔ آپ کو دکھ نہیں ہوتا یہ سب مضمون سن کر۔ میں نے سخت خیر خواہی کی وجہ سے چاہا کہ انکو ان حادثات سے نجات ملے۔ اللہ ان کو اپنی حفظ و امان میں رکھے۔ اب مذید یہاں پوسٹ نہیں کروں گا۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
سب شعراء کے لیے تو ہم نے بھی نہیں کہا۔ اسی لیے مولانا روم کی مثال دی ہے۔ لیکن اکثر شعراء سیاہ قلب اور بھٹکتے گمراہ انسان ہوتے ہیں۔ دیکھتے ہیں ان آیات سے آپکو کچھ شفا ہوتی ہے کہ نہیں۔

القرآن - سورۃ نمبر 26 الشعراء
آیت نمبر 224-226

شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے

اور شاعروں کی پیروی گمراہ لوگ کیا کرتے ہیں ۞ کیا تم نے نہیں دیکھا کہ وہ ہر وادی میں سر مارتے پھرتے ہیں ۞ اور کہتے وہ ہیں جو کرتے نہیں ۞
بتا چکے ہیں کہ الحمد للہ ہم راہِ راست پر ہیں۔
یہ تو بحث برائے بحث ہوتی جا رہی ہے۔
ہم پہ کوئی صحتمند تنقید کرے، ہم اس پہ اعتراض نہیں کرتے،
ہمارے شوق کو لے کر کوئی بلا وجہ درس دے، اعتراض ہے۔
اور ہمارے راجو اور انارکلی کو جنگل میں چھوڑنے کا کوئی کہے تو یہ بات ہر گز ہر گز ہمارے لئے قابلِ عمل نہیں۔
سارا ملبہ شعرا پر گرانا چاہتے ہیں تو کسی سیاہ قلب یا بھٹکے ہوئے شاعر کو تلاش کر کے اسے راہِ راست پر لائیے، ایک نسل آپ کو دعائیں دے گی۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
انہیں تصاویر کو شاعرانہ پوسٹ کرنے سے قبل دو مرتبہ سر کو پامال کر چکیں ہیں۔ آپ کو دکھ نہیں ہوتا یہ سب مضمون سن کر۔ میں نے سخت خیر خواہی کی وجہ سے چاہا کہ انکو ان حادثات سے نجات ملے۔ اللہ ان کو اپنی حفظ و امان میں رکھے۔ اب مذید یہاں پوسٹ نہیں کروں گا۔
حادثہ تو کسی کے ساتھ بھی ہو سکتا ہے، اسے قبول کرنا چاہئیے۔
اگر ہم اتنی چوٹیں اور تکلیف ہونے کے باوجود ہلکے پھلکے انداز میں اس مشکل وقت کو گزارنا چاہتے ہیں تو یہ بلا وجہ کا ہمیں شعرا کی پیروی کرنے والے گمراہوں کی صف میں کھڑا کرنا، اس تکلیف سے زیادہ تکلیف دہ ہے جو کل سر پہ چوٹ لگنے سے ملی۔
اللہ پاک سب کو اپنی حفظ و امان میں رکھے۔ آمین۔
مذید آپ نے غلط لکھا ہے۔مزید لکھتے ہیں۔
 
حسرت جاوید

محفلین
اس کے لئے پہلے تو کچھ میٹھا لانا پڑتا ہے۔ تا کہ باقاعدہ استادی کا درجہ پایا جائے۔
آپ تو پاکستانی سرکاری سکول کی ٹیچر معلوم ہوتی ہیں۔ :daydreaming:
جلیبیاں کافی ہوں گی۔۔
جلیبیاں ہم سے یہاں پہ اپلوڈ ہونے میں کافی ٹیڑھا پن دکھا رہی ہیں۔ آپ الجبرا کے ویری ایبلز کی طرح فرض کر لیجیے۔ :noxxx:
لیکن سیکھنا کیا ہے
جلیبیاں سیدھی کرنا۔ :confused2:
 
سیما علی

لائبریرین
سنا ہے کہ سردیوں میں درد پھر سے جاگتے ہیں۔ کہیں ہم پین کلر کھا کھا کر انھیں زندہ درگور تو نہیں کر رہے۔۔
آپ کا بچپن ہے یہ درد جاگنے والی باتیں ہمار ی عمر کی ہیں مگر کل ہم اپنے بیٹے سے بات کر رہے تھے درد کی کہ فریکچر حالانکہ آٹھ سال پہلے ہوا تھا لیکن درد آج بھی ہوتا ہے تو وہ بتا رہے تھے کرکٹ کھیلتے ہوئے اُنکو چھ سال پہلے چوٹ لگی تھی وہُ آج بھی سردی خاص کر انگلینڈ کی سردی میں بڑی تکلیف دہ ہے !!!!!!!!!!
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
آپ تو پاکستانی سرکاری سکول کی ٹیچر معلوم ہوتی ہیں۔ :daydreaming:
اسی لئے تو فیس کم بتائی ہے۔۔۔ صرف جلیبیاں۔
جلیبیاں ہم سے یہاں پہ اپلوڈ ہونے میں کافی ٹیڑھا پن دکھا رہی ہیں۔ آپ الجبرا کے ویری ایبلز کی طرح فرض کر لیجیے۔ :noxxx:
ٹیڑھی ہیں، تو ٹیڑھا پن ہی دکھائیں گی نا۔ اسی سے تو معلوم ہو گا کہ کتنے پانی میں ہیں آپ۔۔۔ مطلب کہ کون سے درجے سے آپ کو سبق پڑھانا چاہئیے۔
جلیبیاں سیدھی کرنا۔ :confused2:
ٹیڑھی والی حاضر کیجئے۔۔۔ تبھی تو سیدھی کی جا سکیں گی نا۔ ورنہ الجبرا کے ویری ایبلز کی طرح فرض کر لیجئے کہ اپ پڑھ پخت ہو چکے ہیں۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
آپ کا بچپن ہے یہ درد جاگنے والی باتیں ہمار ی عمر کی ہیں مگر کل ہم اپنے بیٹے سے بات کر رہے تھے درد کی کہ فریکچر حالانکہ آٹھ سال پہلے ہوا تھا لیکن درد آج بھی ہوتا ہے تو وہ بتا رہے تھے کرکٹ کھیلتے ہوئے اُنکو چھ سال پہلے چوٹ لگی تھی وہُ آج بھی سردی خاص کر انگلینڈ کی سردی میں بڑی تکلیف دہ ہے !!!!!!!!!!
اوہ اچھا اچھا۔۔۔ عمر کے حساب سے درد جاگتے ہیں۔ ہم سمجھ رہے تھے کہ تمام سرد مملک میں ہوتا ہے ایسا۔
مطلب کہ ہم بے فکر ہو جائیں نا؟
 
لاريب اخلاص

لائبریرین
السلام علیکم
بس جلدی میں یا یوں کہئیے کہ گھائل جسم و دماغ کے ساتھ یہی عنوان سوجھا تو یہی سہی۔ آخر اس بیزاری کو بھی تو اچھے سے رخصت کرنا ہے جو کل سے ہمیں اپنی لپیٹ میں لئے ہوئے ہے۔ لفظ اٹکھیلیاں لکھتے ہوئے ہم کچھ ٹھٹکے بھی اوراٹکے بھی کہ کہیں املا کی غلطی نہ کر دی ہو۔ پھر دل کو تسلی دی کہ کی بھی ہو تو یہاں ہمارے قابلِ احترام محفلین موجود ہیں، اصلاح کر دیں گے۔
کل ارادہ تو یہی تھا کہ افطاری اور نماز وغیرہ کے بعد جب مہمان اپنے گھروں کو رخصت ہو جائیں گے تو ہم اپنی ہنر مندی (جسےسیما علی جی بہت پیارے انداز میں سلیقہ مندی کا نام دیتی ہیں)تصاویر کی شکل میں آپ سے شئیر کریں گے۔ تصویری صورت میں ہی دیکھ کر ذائقہ اور مرچ مسالہ برابر ہونے کا اندازہ کر لیجئے گا۔
انسان جو سوچتا ہے، ویسا تو ہمیشہ نہیں ہوتا نا۔ تقدیر کے آگے سب وعدے ارادے دھرے رہ جاتے ہیں۔ 18 لوگوں کو افطاری کے لئے بلایا تھا۔ ایک دن پہلے کام شروع کیا کہ کھانے کی کچھ تیاری پہلے کر لی جائے۔کل صبح سویرے محفل میں حاضری لگانے کے بعد کچن کا رُخ کیا لیکن اس وقت تک ہمارے ذہن میں ایک بات جڑ پکڑ چکی تھی کہ ہم نے انجانے میں شاید کوئی غلطی کر دی ہے،جس سے کسی کا دل دکھا ہے۔ بس پھر کیا تھا۔ ہم اپنی حساسیت کے ہاتھوں مجبور بس اسی ایک بات میں پھنس کر رہ گئے۔پھل لانے والا تھا تو مارکیٹ چلے گئے ۔ تیز ہوائیں چل رہی تھیں۔دکان کے باہر شیڈ بنا کر وہاں پھلوں کے کریٹ رکھے ہوئے تھے۔ ہم وہاں دیکھ ہی رہے تھے کہ کسی نے زور سے آواز لگائی۔ ہم اپنی غائب دماغی کی وجہ سے سے سمجھ ہی نہ پائے کہ یہ پکار ہمیں وہاں سے ہٹانے کے لئے تھی۔ ہمیں ہٹنے میں دیر ہوئی سو ہوئی لیکن لوہے کے راڈ نے ہمارے سر کا نشانہ لینے میں ذرا دیر نہ لگائی۔ اللہ کا شکر کہ ہلکی سی چوٹ کے علاوہ خیر رہی۔ یہی سوچا کہ کچن کے کام تو ہاتھوں سے کرنے ہیں، اس میں سر کا کیا کام، سو خاص پرواہ نہ کی۔البتہ اس خیال نے مزید تقویت پکڑی کہ واقعی ہم سے کسی کی دل آزاری ہو گئی ہے۔اور اس کی سزا مل رہی ہے۔ خیر خریداری کر کے گھر آئے اور پکانے کا سلسلہ وہیں سے جوڑا جہاں چھوڑ کر گئے تھے۔

گھڑی کی سوئیاں ایک آدھ گھنٹہ ہی آگے سرکی ہوں گی کہ دروازے پہ دستک ہوئی۔ دروازہ کھولا تو کارپٹ کی ڈلیوری والا آیا تھا۔اس نے کہا کہ آپ کا کارپٹ آ گیا ہےلیکن مدد چاہئیے اسے لانے کے لئے۔ہم اس کی مدد کرنے گئے۔کارپٹ چار میٹر چوڑا اور ساڑھے چار میٹر لمبا تھا جو رول کیا گیا تھا۔ اب کارپٹ کو اس طرح پکڑ کر گیراج سے ہوتے ہوئے ٹیرس پر لے کر آئےکہ ہم الٹا چل رہے تھے اور وہ سیدھا۔ کچن کے سامنے پہنچنے تک تو خیر رہی۔ لیکن اس سے اگلا حصہ 45۔40 سینٹی میٹر اونچا شروع ہو جاتا ہے۔ جیسے ہی وہاں پہنچے تو بے خیالی میں اس سے ٹکرا گئے۔ہمارے لڑکھڑانے اور کارپٹ ہاتھ سے چھوٹنے کے ساتھ ہی اس کے ہاتھ سے بھی کارپٹ چھوٹ گیا۔ ہماری طرف والا حصہ بہت سختی سے ہماری کلائی کو کہنی تک اچھے سے رگڑ کر خون آلودہ کرتا ہوا ٹانگوں سے ٹکرایا جس کی وجہ سے ہم توازن برقرار نہ رکھ پائے اور ٹیرس کے اونچے والے حصے پہ گرے۔ یہاں کارپٹ نے پھر سے اپنا کام دکھایا اور بہت بےدردی سے ٹانگوں پہ گرا۔ ساتھ ہی ستون تھا، سر اس سے جا ٹکرایا۔ سر پہ پھر سے لگی تو دن میں تارے نظر آ گئے اور ہم پھسلتے ہوئے ٹیرس کے اونچے حصے کی چوٹ کو کمر پر سہتے ہوئے بالکل اٹھنے یا ہلنے کے قابل نہ رہے۔ ذہن سوچنے کے لحاظ سے ابھی تک کام کر رہا تھا، اس نے دل کو جیسے یقین ہی دلا دیا کہ ہو نہ ہو تمہیں کسی کا دل دکھانے کی سزا مل رہی ہے۔ اور ہمیں بھی یقین آتا جا رہا تھا۔ اس کے بعد ایمبولینس، ہاسپٹل، ڈاکٹر ۔ ایکسرے۔۔کئی گھنٹوں پر محیط رہا یہ سلسلہ۔ البتہ یہ جان کر تسلی ہوئی کہ سب ہڈیاں سلامت ہیں۔ ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ جو زخم اور جھٹکے لگے ہیں۔ میڈیسن اور ریسٹ سے دو ہفتے میں ٹھیک ہو جائیں گے۔

مہمانوں کے آنے سے پہلے ہماری واپسی ہو گئی۔ افطاری میں تھوڑا ٹائم بچا تھا۔ روٹیاں بنانی اور سموسے تلنے باقی تھے بس۔اس کے بعد ہم صوفے سے تکئیے لگائے ہائے ہائے کرتے رہے اور مہمانوں نے اپنی مہمان نوازی خود کی۔ گاہے بگاہے ہم یہ ضرور کہتے رہے کہ کوئی تکلف مت کیجئے گا۔
جو ہوتا ہے اچھے کے لئے ہوتا ہےہمیں ایک بار پھر اس کی سمجھ آ گئی جب 36 ہاتھوں نے مل جل کر کھانے پہ ہاتھ صاف کرنے کے بعد سارا کچن بھی سنبھالا، ہر چیز جگہ پر رکھی۔ اس طرح کل کا دن کچھ یادیں، کچھ مسکراہٹیں اور بہت سارے درد دے کر رخصت ہوا۔ درد کی شدت ایسی ہےکہ ہر کروٹ پہ آہ نکلتی ہے لیکن دل پُر سکون ہے کہ جس بات کو سوچ سوچ کر ہمارا حشر نشر ہو گیا، ایسا کچھ غلط تو ہم سے ہوا ہی نہیں تھا۔ اللہ کا شکر ہے۔
ہنسنے بولنے کو بہت دل چاہ رہا ہے مگر ہنسنے سے بھی سر میں ٹیسیں اٹھتی ہیں ابھی۔ کل کے گرنے والے واقعہ نے ایسا نقشہ آنکھوں میں بھر دیا ہے کہ جس کے لئے حسرت موہانی بہت پہلے فرما گئے (حسرت موہانی صاحب سے معذرت کے ساتھ)
سر کہیں، بال کہیں، ہاتھ کہیں، پاؤں کہیں
ان کا گرنا ہے کس شان کا گرنا دیکھو

جاتے جاتے وہ تصاویر تو شئیر کر لیں جن کے لئے اتنی تمہید باندھی گئی

سب سے دعا کی درخواست ہے۔
وعلیکم السلام!
بھئی ماشاءاللہ کیا خوب خوبصورتی ہے جذبے اور ہمت کی!
ہم آپ کی سلیقہ مندی کے لیے داد
اور صحت یاب ہونے کے لیے دعاگو ہیں۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
وعلیکم السلام!
بھئی ماشاءاللہ کیا خوب خوبصورتی ہے جذبے اور ہمت کی!
ہم آپ کی سلیقہ مندی کے لیے داد
اور صحت یاب ہونے کے لیے دعاگو ہیں۔
بہت خوش رہئیے اور دعا گو بھی۔ بہت ضرورت ہے دعاؤں کی۔
سلیقہ مندی کی داد تو واقعی بنتی ہے۔ قبول کی۔
آپ شکریہ قبول کیجئے۔
 
اے خان

محفلین
آمین الہی آمین
اللّہ دشمن کو بھی ایسا نہ کرے آپ بالکل ٹھیک رہیں خان کو روزہ لگ رہا ہے اور نسوار یاد ہے صرف!!!!!!!!
میں تو صرف دکھ کی بات کررہا تھا. کہ پھر بہت بہت دکھ ہوگا گل یاسمیں کو مینٹل ہسپتال میں علاج کرتے ہوئے
 
Top