تحریکِ انصاف حکومت: منشور اور وعدے

حقیقت یہ ہے کہ اس کے لئے کچھ بہت سخت اقدامات کرنا ہوں گے، جن پہ کاروباری طبقے کی چیخیں بھی نکلیں گی۔

کاروباری لوگ کاروباری ہوتے ہیں۔ اگر جمع تفریق کے بعد انکا حساب صحیح بیٹھے گا تو ذرا شور نہیں مچائیں گے۔ ویسے بھی تاجر ڈرپوک ہوتا ہے۔
 

زیک

مسافر
بھولے بادشاہو "یوتھیے" تو اب ایسا کام کرنے سے رہے جب کہ ابھی وہ وزیر اعظم بنا بھی نہیں، یقینی طور پر کسی "پٹواری" کے ذہنِ رسا کی تخلیق ہے! :)
کچھ دن پہلے محمد حنیف سے پتا چلا کہ یوتھیے کہاں سے آیا ہے ورنہ بے خبر تھا میں
 
اگر کہا جائے کے دنیا کو اتنا نظریوں نہیں بدلا جتنا شخصیات نے بدلا ہے تو ایک ہی بات کہی جا سکتی ہے کہ دل کے خوش رکھنے کو غالب یہ خیال اچھا ہے
نظریہ بھی آسمان سے نہیں آتا، انسان ہی بتاتے ہیں۔ تبھی کہتے ہیں کہ مرد کو مرد بناتا ہے۔
 
ویسے بھی تاجر ڈرپوک ہوتا ہے۔
میں تو سمجھتا ہوں کہ تاجر ہی بہادر ہوتا ہے۔
ہم جیسا نجی کمپنی کا ملازم تو اپنی غلامی کے تمام تر ثبوت دینے کے باوجود ہمہ وقت تلوار کی زد میں ہوتا ہے کہ کب فائر کر دیا جائے۔
 
صنعتکار , تاجر اور دیگر ٹیکس دینے والے افراد کو ایف بی آر کے اہکاروں کا مکمل تعاون حاصل ہے

بات یہ ہے کہ وڈے سائیں جیسے ہوں گے اہلکار بھی ویسے ہی بن جائیں گے۔ کے پی کے میں مختلف نوع کی خبر ہے کہ وہاں ایسا نہیں یا ہے تو کم۔
 
میں تو سمجھتا ہوں کہ تاجر ہی بہادر ہوتا ہے۔
ہم جیسا نجی کمپنی کا ملازم تو اپنی غلامی کے تمام تر ثبوت دینے کے باوجود ہمہ وقت تلوار کی زد میں ہوتا ہے کہ کب فائر کر دیا جائے۔

آپ تاجر کب؟ آپ تو ہماری طرح کے نوکر ہیں۔ :)
 
نیز بہت سے کاروبار سرے سے ٹیکس کے بغیر چل رہے ہیں۔ جیسے سٹاک ایکسچینج اور پراپرٹی کا بزنس۔

خریدے گئے اسٹاک کو ٹیکس فارم میں ظاہر نہیں کرنا ہوتا؟

پراپرٹی کمیشن کیا مالکان کو اپنے ٹیکس گوشوارے میں نہیں دکھانا ہوتا؟
 
میرے خیال میں وزیر اعظم ہاؤس میں نہ رہنے کا خرچہ وہاں رہنے سے زیادہ ہو گا

وہ کیسے؟ جب عمران اپنے گھر کی بجلی، پانی، گیس اور کھانا استعمال کرے گا تو کوئی اضافی خرچ تو نہ ہو گا۔ لوگ جو بھی ملنے آئیں گے ان سے ڈرائنگ روم میں مل لے گا۔ باقی رہ گئے سیکیورٹی گارڈ تو وہ وہاں کھڑے ہوں یا بنی گالہ پر بات ایک ہے۔
 
اس بار اگر زیادہ پارٹیاں اکٹھا ہو گئیں تو حلوائی جی کی طرف سے میٹھا بہت زیادہ ہونے پر پی ٹی آئی کو اچھی خاصی شوگر ہو سکتی ہے۔

مجھے لگتا ہے کہ کوئی عمران کا کچھ نہیں بگاڑ پائے گا۔ اس سے قبل لوگ سست چل رہے ہوتے اور عمران دوڑنے کو کہہ رہا ہوتا۔ اب جب وہ خود ہی دوڑ رہا ہے تو اگر لوگ ہاہوکار مچائیں بھی کہ بھائی بھاگو، بھاگ نہیں رہا تو بات اتنی صاف اور واضح ہو گی کہ عمران چکنے پتھر کی طرح ہر الزام سے نکلتا جائے گا۔ باقی ہن نال فوج بھی ہے اگر ہور کوئی زیادہ ہی لوڑ مچاتا ہے۔ :)
 
Top