تحریکِ انصاف حکومت: منشور اور وعدے

ایسی صورتحال میں مقامی تو مقامی، عالمی دباؤ کیا ہو گا کا اندازہ کرنا مشکل نہیں۔
عالمی سے مراد یورپ اور امریکہ؟ انکا سارا دباو اس وقت نکلے گا جب آپ افغانستان میں حد سے نکلیں گے۔ عمران، نواز یا زرداری سب قابل قبول ہیں۔ یہاں تک کہ مشرف بھی۔
 
میں نے کہاں لکھا کہ میں تاجر ہوں؟
یہ لکھا ہے کہ بزدل ترین قوم تو ہم ہیں۔ تاجر تو بہادر ہوتا ہے۔

میں آپکی ملازمت والی بات اور اولا مذکور تاجر والی بات میں تطبیق نہیں کر پایا۔
ذکر تو تاجر کا تھا، آپ ملازم کے تاجر سے بھی زیادہ بزدل ہونے کا ذکر کیوں لے آئے؟ :)
 
کہنا یہ مقصود تھا کہ میری رائے میں تاجر بزدل نہیں ہوتا۔ :)
 
زیک

مسافر
کمپنی کے شیئرز خریدنے کی کوشش کریں۔
یہ تو انتہائی غلط طریقہ ہے۔ جس کمپنی میں آپ کام کرتے ہیں ان سے آپ کی روزی پہلے ہی لگی ہوئی ہے۔ اب اگر آپ اپنی جمع پونجی بھی ان کے شیئرز میں لگا دیں گے تو کمپنی کے کسی نقصان کے نتیجے میں سب کچھ کھونے کا امکان بڑھ جائے گا۔
 
انکا ارادہ 100 فیصد شیئرز خرید کر یا تو کمپنی کے مالک بن کر بہت ہی زیادہ بہادر بنانے کا ہے یا پھر 30 فیصد خرید کر بہادر محض بنانے کا ہے۔
 
فرحت کیانی

لائبریرین
یہ جو کل سے پی ٹی آئی کے سپورٹرز نے واٹس ایپ پر ایک پیغام بھیج بھیج کر فون کی گیلری بھر دی ہے۔ جس میں نئی کابینہ کے اعلی تعلیم یافتہ، تجربہ کار اور قابل متوقع وزرا کے پروفائل دیے ہوئے ہیں، کیا کسی نے وہ پیغام دیکھا/پڑھا ہے۔ مجھے تو خیر اعظم سواتی اور فواد چوہدری پر شدید اعتراضات ہیں۔ لیکن آج اسی پیغام پر گفتگو کرتے ہوئے میرے دفتر میں کسی نے کہا کہ اسد عمر کی اینگرو میں کارکردگی کوئی ایسی قابل فخر نہیں رہی بلکہ کافی مسائل بھی ہوئے۔ ممکن ہو تو اس بات پر روشنی ڈالیں۔
 
محمد وارث

لائبریرین
کمپنی کے شیئرز خریدنے کی کوشش کریں۔
آپ شاید کسی یورپی ملک سے ہیں جاسم صاحب(اندازہ لگانے کے لیے معذرت مگر آپ نے مجبور کر ہی دیا :)) کیونکہ اول تو پاکستان میں پبلک لمیٹڈ کمپنیوں کی تعداد پرائیوٹ لمیٹڈ کمپنیوں سے بہت کم ہے، دوم، پبلک لمیٹڈ کمپنیوں میں سے بھی بہت سی لسٹڈ نہیں ہیں مطلب ان کے شیئرز کی عام خرید و فروخت نہیں ہوتی سو سوائے انتہائی بڑی کمپنیوں کے اس بات کا پاکستان میں چانس بہت کم ہے کہ جہاں آپ کام کر رہے ہیں اُس کمپنی کے شیئرز بھی خرید سکیں۔
 
جانے دیجیے! ابھی "بچے" ہی تو ہیں۔ :)
 
محمد وارث

لائبریرین
یہ جو کل سے پی ٹی آئی کے سپورٹرز نے واٹس ایپ پر ایک پیغام بھیج بھیج کر فون کی گیلری بھر دی ہے۔ جس میں نئی کابینہ کے اعلی تعلیم یافتہ، تجربہ کار اور قابل متوقع وزرا کے پروفائل دیے ہوئے ہیں، کیا کسی نے وہ پیغام دیکھا/پڑھا ہے۔ مجھے تو خیر اعظم سواتی اور فواد چوہدری پر شدید اعتراضات ہیں۔ لیکن آج اسی پیغام پر گفتگو کرتے ہوئے میرے دفتر میں کسی نے کہا کہ اسد عمر کی اینگرو میں کارکردگی کوئی ایسی قابل فخر نہیں رہی بلکہ کافی مسائل بھی ہوئے۔ ممکن ہو تو اس بات پر روشنی ڈالیں۔
کل میرے ایک کولیگ نے جو فنانس انچارج ہیں اسد عمر کی اینگرو کارکردگی پر روشنی ڈالنے کی کوشش کی تھی لیکن وہ اتنی بور شخصیت اور ایسے مبالغہ آمیز کٹر لیگیے ہیں کہ میں نے بات دھیان سے سنی ہی نہیں، کاش سن لی ہوتی۔ :)
 
Deng Xiaoping Theory کافی مشہور ہوئی جو کہ تھی تو مارکس ازم اور ماو ازم پر مبنی لیکن چین کو سامنے رکھتے ہوئے۔ مثلا "حقائق سے حق تلاش کرو" نہ کہ کسی کتاب کو مان کر۔ یا پھر "بلی کالی ہو کہ سفید، اچھی ہے جب تک چوہے پکڑے" مطلب کے انقلابی ہونا یا نہ ہونا قابل غور نہیں اگر کہ وہ سوشلسٹ اکانومی میں کام سرانجام دے رہا ہے۔
 
کل میرے ایک کولیگ نے جو فنانس انچارج ہیں اسد عمر کی اینگرو کارکردگی پر روشنی ڈالنے کی کوشش کی تھی لیکن وہ اتنی بور شخصیت اور ایسے مبالغہ آمیز کٹر لیگیے ہیں کہ میں نے بات دھیان سے سنی ہی نہیں، کاش سن لی ہوتی۔ :)
میں ابھی تک کسی غیر جانبدار سورس کی جانب سے سٹوری جاننے کا منتظر ہوں۔
کیونکہ ابھی تک کی سٹوریز کے مطابق یا تو اینگرو کو آسمان پر پہنچانے والا اسد عمر تھا۔ یا پاتال میں پہنچانے کا ذمہ دار اسد عمر تھا۔
 
Top