گراونڈ ریالٹی تو یہی نظر آتی ہے کہ نواز شریف آسانی سے حکومت بنالے گا ، جب عمران نے پہلا جلسہ 30 اکتوبر والا کیا تھا تو میں ان دنون پاکستان میں ہی تھا ہمارا سارا گھرانہ تقریبا شروع دن سے ہی عمران خان کہ ساتھ ہے میرے بڑے بھائی ڈاکٹر آصف عنائت کا 30 اکتوبر کہ جلسہ کو دیکھ رک کہنا تھا کہ عمران خاں کلین سوئپ کرئے گا جبکہ میرا کہنا تب بھی یہی تھا اور اب بھی یہی ہے کہ عمران ایک اچھی مؤثر قوت بن کر ابھرے گا مگر حکومت نہیں بنا سکے گا میں نے اس وقت کہا تھا کہ تحریک انصاف کو چاہیے کہ ابھی سے پاکستان کہ رورلز ایریاز میں کام شروع کردے تو پھر کچھ بات بن سکتی ہے مگر افسوس کہ تحریک انصاف نے اس تندہی سے رورلَز ایریاز میں کام نہیں کیا کہ جسکی ضرورت تھی۔ یہ بات ایک سیاست کا ایک مبتدی بھی جانتا ہے کہ پاکستان کی زیادہ تر آبادی دیہی ہے اور ان پڑھ طبقہپر مشتمل ہے لہذا ان میں عمران کی مقبولیت نہ ہونے کہ برابر ہے اور اس آبادی کا ووٹ ڈالنے کا نظریہ اور مسائل کچھ الگ ہی قسم کہ ہیں لہذا وہان سے تحریک انصاف کو ووٹ ملنا بہت ہی مشکل ہے ۔ ۔۔ باقی اللہ کرئے کوئی معجزہ ہوجائے اور عمران کلین سوئپ کرجائے امین والسلام