تربت امام حسین رضی اللہ عنہ کا معجزہ

فاتح

لائبریرین
جب اس کے متعلق علم ہی نہیں حاصل کر سکے تو "کوئی چیز ہی نہیں ہوتی" کہہ کر جان چھڑا لی۔
تو آپ "ثابت" کر کے بتا دیجیے۔
کیا سائنس یہ بتا سکتی ہے کہ ماں کے پیٹ میں جب بچے کا دل دھڑکنا شروع ہوتا ہے تو وہ کیا چیز ہوتی ہے جو دھڑکن عطا کرتی ہے؟

کیا سائنس یہ بتا سکتی ہے کہ انڈے کے اندر جو بن رہا ہے اس کو زندگی کیسے ملتی ہے؟
یہ بھی کہا جا سکتا ہے کہ شمشاد بھائی اس میں زندگی ڈالتے ہیں۔۔۔ یہ بھی اتنا ہی عقلی بیان ہو گا جتنا یہ کہ خدا ڈالتا ہے ان میں زندگی
 
عسکری

معطل
جب اس کے متعلق علم ہی نہیں حاصل کر سکے تو "کوئی چیز ہی نہیں ہوتی" کہہ کر جان چھڑا لی۔

کیا سائنس یہ بتا سکتی ہے کہ ماں کے پیٹ میں جب بچے کا دل دھڑکنا شروع ہوتا ہے تو وہ کیا چیز ہوتی ہے جو دھڑکن عطا کرتی ہے؟

کیا سائنس یہ بتا سکتی ہے کہ انڈے کے اندر جو بن رہا ہے اس کو زندگی کیسے ملتی ہے؟
ہاں بتاتی ہے پر ہم نے آرٹس پڑھی ہے سائنس نہیں :grin:
 
عدیل منا

محفلین
دھاگہ تو آپ نے شروع کیا ہے میں نے تو اس ضمن میں صرف چند گذارشات پیش کی ہیں۔۔اگر آپ ان سے متفق ہیں تو بات ختم اور اگر نہیں تو جس بات سے غیر متفق ہیں وہ بتائیے تاکہ گفتگو کو آگے بڑھایا جاسکے ورنہ کوئی فائدہ نہیں وقت ضایع ہوگا :)
دھاگہ میں ہی شروع کیا ہے مگر میں دھاگے کی بات نہیں کررہا ۔ اور وضاحت بھی آپ کی پوسٹ کے اقتباس میں کردی ہے کہ گتھی سلجھ چکی ہے۔ آگے میں لکھنا چاہ رہا تھا کہ اب مزید اس پر بات بے فائدہ ہے۔ مگر درمیان میں کچھ وقفہ آنے کی وجہ سے یہ لکھنے سے رہ گیا۔
آپ سب احباب کا بہت شکریہ۔
 
علامہ شبلی نعمانی لکھتے ہیں۔
’’اسلام کا اصول شعائر اللہ کی تعظیم ہے، اسی بناء پر کعبہ اور ہجرِ اسود کے احترام کا حکم ہے لیکن اس کی صورت صنم پرستی سے بہت کچھ ملتی جلتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ تمام مذاہب میں اسی اصول سے رفتہ رفتہ صنم پرستی قائم ہوگئی تھی حضرت عمرؓ نے مختلف موقعوں پر لوگوں کو اس غلطی میں پڑنے سے باز رکھا، ایک بار حجر اسود کے سامنے کھڑے ہوکر علانیہ کہا۔
انی اعلم انک حجر وانک لاتضر ولا تنفع
میں جانتا ہوں کہ تو ایک پتھر ہے نہ فائدہ پہنچا سکتا ہے نہ نقصان۔
تعظیمِ شعائر اللہ: حضرت عمرؓ کا یہ فعل مذاقِ عام سے جس قدر الگ تھا اس کا اندازہ اس سے ہوسکتا ہے کہ بہت سے محدثین نے جہاں حضرت عمرؓ کا یہ قول نقل کیا ہے وہیں یہ روایت بھی اضافہ کی ہے کہ اسی وقت حضرت علی ؓ نے ان کوٹوکا اور ثابت کیا کہ حجرِ اسود فائدہ اور نقصان دونوں پہنچا سکتا ہےکیونکہ وہ قیامت میں لوگوں کی نسبت شہادت دے گا۔لیکن یہ اضافہ محض غلط اور بناوٹ ہےچنانچہ ناقدینِ فن نے اس کی تصریح کی ہے۔
ایک دفعہ آنحضرتﷺ نے ایک درخت کے نیچے لوگوں سے جہاد پر بیعت لی تھی، اس بناء پر یہ درخت متبرک سمجھا جانے لگا اور لوگ اس کی زیارت کو آتے تھے، حضرت عمرؓ نے یہ دیکھ کر اس کو جڑ سے کٹوادیا۔
سفرِ حج سے واپس آرہے تھے کہ راستے میں ایک مسجد تھی جس میں ایک دفعہ آنحضرتﷺ نے نماز پڑھی تھی اس خیال سے لوگ اس کی طرف دوڑ پڑے۔حضرت عمرؓ نے لوگوں کو مخاطب کرکے فرمایا کہ اہلِ کتاب انہیں باتوں کی بدولت تباہ ہوئے کہ انہوں نے اپنے پیغمبروں کی یادگاروں کو عبادت گاہ بنا لیا۔‘‘
شبلی نعمانی کوئی محدث نہیں تھے ۔ چنانچہ انکی بات کو تسلیم نہیں کیا جاسکتا خصوصاّ جب وہ کسی حدیثِ صحیح سے ٹکراتی ہو اور عقل کے بھی خلاف ہو۔ اگر یہ ثابت ہوجائے کہ حدیث کا بقیہ حصہ جو دوسری کتب میں درج ہے وہ بھی سندِ صحیح رکھتا ہے تو شائد آپ اسے تسلیم کرلیں گے؟۔۔
لیکن سند سے قطع نظر، اس سوال کا جواب کیا ہے کہ رسولِ کریم نے ایک بے جان پتھر جس میں خدا نے کسی قسم کی کوئی تاثیر بھی نہیں رکھی، اسے بوسہ کیوں دیں گے؟۔
 
ڈی این اے ٹیسٹس اور اس کے ریزلٹ کی انٹرپریٹیشن سائنسی تجربات کے ساتھ ثابت ہوتی ہے کوئی خدا کی طرح کا من گھڑت اور کسی طور ثابت نہ ہونے والا ریزلٹ نہیں ہوتا یہ۔
کیا وہ سائنسی تجربات آپ نے بذاتِ خود انجام دئیے ہیں یا دوسروں کی تحقیقات پر صاد کر رہے ہیں؟
 
فاتح

لائبریرین
کیا وہ سائنسی تجربات آپ نے بذاتِ خود انجام دئیے ہیں یا دوسروں کی تحقیقات پر صاد کر رہے ہیں؟
سائنس کسی بھی تھیوری کو تجربات کے ایک سسٹمیٹک میتھڈ سے گزار کر اسے تسلیم، تبدیل یا رد کرتی ہے۔ یہی فرق ہے اندھا دھند تقلید اور سسٹمیٹک اپروچ میں۔ اور سائنس کی ایک فیلڈ سے متعلق ہونے کے باعث یہ بات آپ بھی بخوبی جانتے ہیں لیکن آپ جان بوجھ کت اٹکل پچو سے نکل ہی نہیں رہے لہٰذا میرے خیال میں فضول ہے آپ سے بات کرنا۔ بہت شکریہ اور خوش رہیں۔
 
حسن نظامی

لائبریرین
یہاں! موضوعِ سخن کیا ہے؟
مٹی کی رنگت کا تبدیل ہونا،
روایات کا درست یا غلط ہونا،
سائنس کا حتمی اور یقینی ہونا
یا پھر
خدا کا ہونا یا نہ ہونا
سب کچھ گڈ مڈ ہورہا ہے۔
 
سائنس کسی بھی تھیوری کو تجربات کے ایک سسٹمیٹک میتھڈ سے گزار کر اسے تسلیم، تبدیل یا رد کرتی ہے۔ یہی فرق ہے اندھا دھند تقلید اور سسٹمیٹک اپروچ میں۔ اور سائنس کی ایک فیلڈ سے متعلق ہونے کے باعث یہ بات آپ بھی بخوبی جانتے ہیں لیکن آپ جان بوجھ کت اٹکل پچو سے نکل ہی نہیں رہے لہٰذا میرے خیال میں فضول ہے آپ سے بات کرنا۔ بہت شکریہ اوعد غلط بھی ثر خوش رہیں۔
ناراض نہ ہوں ۔ میں کوئی کٹ حجتی نہیں کر رہا بلکہ اپنا پوائنٹ واضح کر رہا ہوں اور وہ یہ کہ علم کوئی بھی ہو، خواہ سائنسی یا غیر سائنسی، اس میں کسی نہ کسی مرحلے پر انسان دوسرے کے علم پر اعتماد کرتا ہے۔ سائنس بھی اس سے مستثنی نہیں ہے۔یہاں بھی assumptions اور تھیوریز چلتی ہیں، کچھ عرصے کے بعد غلط بھی ثابت ہوجاتی ہیں اور پھر ایک نئی تھیوری بنتی ہے اور یہ سلسلہ صدیوں سے جاری ہے۔ اور سائنٹفک میتھڈ بھی دو قسم کے ہیں یعنی پہلے سے موجود ڈیٹا کی روشنی میں نتائج نکالنا (جو کبھی درست ثابت ہوتے ہیں اور کبھی غلط)یا پھر مظاہرِ فطرت کی تشریح کیلئے ممکنہ تھیوری پیش کرنا اور پھر اسکو درست یا غلط ثابت کرنے کیلئے ڈیٹا تلاش کرنا۔ اگر آپ سائنس پر یقین رکھتے ہیں تو اسکا تقاضا تو یہی ہے کہ اس دھاگے میں پیش کئے گئے Phenomenon کو خالص سائنسی انداز سے پرکھنے کے بعد ہی اسکے درست یا غلط ہونے پر کوئی فیصلہ دیجئے۔۔ورنہ یہ ماننا پڑے گا کہ آپکی اپروچ بھی سائنٹفک نہیں ہے۔ مثال دیتا ہوں ہ یہ برمودا ٹرائی اینگل کا مسئلہ ہی دیکھ لیجئے۔۔سائنسدانوں نے اسے گھر میں بیٹھے بیٹھے ہی ریجیکٹ نہیں کیا بلکہ اسی سٹڈی کی اور پھر ممکنہ تھیوریز پیشک یں۔لیکن ایسی حتمی بات کسی نے نہیں کی جسکو باقی سب سائنسدانوں نے متفقہ طور پر قبول کرلیا ہو۔۔یہی اپروچ یہاں بھی ہونی چاہئیے۔۔ورنہ بیٹھے بیٹھے یہ کہہ دینا ہ یہ سب بکواس ہے اور گپ بازی ہے ، سائنٹفک اپروچ نہیں کہلائے گی۔
 
میر انیس

لائبریرین
ڈی این اے ٹیسٹس اور اس کے ریزلٹ کی انٹرپریٹیشن سائنسی تجربات کے ساتھ ثابت ہوتی ہے کوئی خدا کی طرح کا من گھڑت اور کسی طور ثابت نہ ہونے والا ریزلٹ نہیں ہوتا یہ۔
جب آپ کے نزدیک خدا کا وجود ثابت نہیں ہے اور آپ اللہ کو مانتے ہی نہیں ہیں تو بھائی میرا مشورہ ہے کہ آپ ایسے دھاگوں سے اپنے آپ کو دور رکھیں جن میں اللہ کے ماننے والے بحث کر رہے ہوں ۔ کیونکہ مجھ کو یاد ہے ایک دفعہ کسی دھاگے میں جو ویلینٹائن ڈے کے حوالے سے تھا آپ نے ایک صاحب کو اسکے خلاف بات کرنے سے منع کردیا تھا کہ یہ دھاگہ ویلینٹائن ڈے منانے والوں کیلئے ہے آپ یہاں ہمیں مشورے نہ دیں یا کم و بیش ایسے ہی الفاظ تھے پر جب ان صاحب نے مزید دلائل دئے تو آپ مزید غصے میں آگئے تھے ۔ اب جب یہ بحث ہی ہم اللہ والوں کے درمیان ہے ہم آپس میں جانیں ایک شخص جو اللہ ہی کو نہیں مانتا اسکو کیا پڑی ہم جاہلوں میں دماغ کھپائے اس سے بہتر تو وقت کا استعمال آپ نئی سائینسی ایجادات کرکے کر سکتے ہیں
 
کم از کم سرخ زدہ جملے کی حد تک تو میں آپ کی بات سے سو فیصد متفق ہوں لیکن مسئلہ یہ ہے کہ میں نے اس شخص کو ویلنٹائن والے دھاگے میں ٹیگ کر کے دعوت نہیں دی تھی جیسا کہ مجھے یہاں دی گئی۔
میں خود بھی ایسے دھاگوں کا رخ نہیں کرتا۔۔۔
آپ ان حضرات کو سمجھائیں جو مجھے ٹیگ فرما کر مجھے بھی اور آپ جیسے اللہ والوں کو بھی تکلیف دیتے ہیں۔ :laughing:
 
ٹیگ ہم دونوں کو کیا گیا تھا کہ دیکھو ان جہنمیوں کو :grin: آپ نے تو پھر سرا ہی پکڑ لیا بھئی ۔ ہم مزہبی دھاگوں کے ولن ہیں اور کوئی بھی دھاگہ یا فلم ولن کے بغیر نہیں ہوتی ۔ زیادہ اوور ایکٹینگ نہیں کرنے کا بابا :rollingonthefloor:
 
میر انیس

لائبریرین
فلم میں اور دھاگے میں فرق ہوتا ہے۔ فلم تو واقعی بغیر ولن کے مکمل نہیں ہوتی اور بعد میں ولن کا حشر کیا ہوتا ہے یہ آپ کو معلوم ہی ہے :rollingonthefloor:
 
ہماری درخواست ہے کہ مذہبی نوعیت کی بحث یوں بھی بہت حسا س نوعیت کی ہوتی ہے ، اسے اس قسم کی قدغن لگا کر مزید حساس کرنے سے اور دوسروں پر ذاتی نوعیت کے تبصرے کرنے سے گریز فرمائیے تاکہ ہر فرد بغیر کسی روک ٹوک اور قد غن کے ، اس دھاگے کی بحث کو علمی طور پر آگے بڑھاسکے۔ ہمارا مقصد نہ کسی کی دل آزاری ہے اور نہ کسی پر اپنی رائے ٹھونسنا، بلکہ ہم سب اسے ایک علمی دھاگہ ہی رکھنا چاہتے ہیں۔
 
میر انیس

لائبریرین
کم از کم سرخ زدہ جملے کی حد تک تو میں آپ کی بات سے سو فیصد متفق ہوں لیکن مسئلہ یہ ہے کہ میں نے اس شخص کو ویلنٹائن والے دھاگے میں ٹیگ کر کے دعوت نہیں دی تھی جیسا کہ مجھے یہاں دی گئی۔
میں خود بھی ایسے دھاگوں کا رخ نہیں کرتا۔۔۔
آپ ان حضرات کو سمجھائیں جو مجھے ٹیگ فرما کر مجھے بھی اور آپ جیسے اللہ والوں کو بھی تکلیف دیتے ہیں۔ :laughing:
یہاں میں واقعی آپ سے متفق ہوں آپ کو ٹیگ ہی نہیں کرنا چاہئے تھا جب لوگ آپ کے نظریات سے واقف ہیں:)۔
 
فاتح

لائبریرین
یہاں میں واقعی آپ سے متفق ہوں آپ کو ٹیگ ہی نہیں کرنا چاہئے تھا جب لوگ آپ کے نظریات سے واقف ہیں:)۔
چلیے کسی بہانے ہی سہی ہم ایک دوسرے سے کسی بات پر متفق تو ہوئے۔ :)
لیکن آپ کو یہ علم بھی ہو گیا ہو گا کہ میں آیا نہیں ہوں بلایا گیا ہوں :)
 
میر انیس

لائبریرین
ہماری درخواست ہے کہ مذہبی نوعیت کی بحث یوں بھی بہت حسا س نوعیت کی ہوتی ہے ، اسے اس قسم کی قدغن لگا کر مزید حساس کرنے سے اور دوسروں پر ذاتی نوعیت کے تبصرے کرنے سے گریز فرمائیے تاکہ ہر فرد بغیر کسی روک ٹوک اور قد غن کے ، اس دھاگے کی بحث کو علمی طور پر آگے بڑھاسکے۔ ہمارا مقصد نہ کسی کی دل آزاری ہے اور نہ کسی پر اپنی رائے ٹھونسنا، بلکہ ہم سب اسے ایک علمی دھاگہ ہی رکھنا چاہتے ہیں۔
نہیں خلیل بھائی میں کون ہوتا ہوں کسی پر قدغن لگانے والا وہ تو فاتح صاحب کو ایک بات یاد دلا رہا تھا۔ اور انہوں نے ایک منطقی جواب بھی دیا کہ انکو خود ٹیگ کیا گیا تھا۔اب ایک شخص جب اللہ کو ہی نہیں مانتا تو آپ اس سے قران اور احادیث سے دلائل دیں گے تو وہ کیوں مانے گاتو پھر بحث برائے بحث چلتی رہےگی نا۔ اب آپ کو پتہ ہے کہ ہماری محفل میں ہمارے بہت سے ہندوستانی دوست بھی ہیں تو کیا وہ ہمارے ان دھاگوں میں اپنی رائے دیتے ہیں جن میں ہم پاکستانی سیاست کے بارے میں بات کر رہے ہوتے ہیں وہ اسلئے کہ اس سے انکو کوئی مطلب ہی نہیں ہے۔
 
حسن نظامی

لائبریرین
کہاں ہیں ! محفل کے کرتا دھرتا ۔
محفل اردو بولنے، لکھنے، پڑھنے والوں کا فورم ہے اور اردو کمیونٹی کی اکثریت مذہب اسلام سے متعلق ہے۔
کوئی صاحبِ اختیار یہاں کاروائی کرے گا۔؟
میرا خیال ہے خدا کو نہ ماننے والے بھی اخلاقیات کو تسلیم کرتے ہیں۔ کیا یہ بداخلاقی نہیں کہ خدا اور مذہب کو ماننے والوں کی یوں مٹی پلید کی جائے۔ جب کہ وہ پوری دنیا میں ایک کثیر تعداد میں موجود ہیں۔ اور محفل پر بھی، برعکس لادینوں کے کہ آٹے میں نمک برابر بھی وجود نہیں رکھتے۔
بند کریں اس دھاگے کو ۔ اور باہمی احترام اور محبت کی فضا قائم کریں۔ زبان کے نشتروں سے دلوں کو زخمی کرنا فضول حرکت ہے۔
 
خدا کو نہ ماننے والے ہی تو اخلاقیات کو تسلیم کرتے ہیں۔ :)
اور کیا یہ بد اخلاقی نہیں کہ خدا اور مذہب کو نہ ماننے والوں کی یوں مٹی پلید کی جائے؟
 
حسن نظامی

لائبریرین
فاتح! آپ میرے لیے بہت قابل احترام تھے، آج پہلی دفعہ یہ معلوم پڑا، مگر یقین کریں آپ کے احترام میں ذرا بھر بھی فرق نہیں آیا۔ بس جانے دیں، جب آپ خدا نامی کسی وجود کو تسلیم ہی نہیں کرتے تو اسے تسلیم کرنے والوں کے ساتھ یہ سلوک نہ کریں۔ کیوں کہ ہم خدا کو ماننے والے اس معاملے میں جنون کی حد تک حساس ہوتے ہیں۔
 
Top