ترجمہ مطلوب ہے

دوست

محفلین
سیلیکٹر کا انتخاب کنندہ ہوسکتا ہے ترجمہ۔ منتخب کا مطلب ہوتا ہے جو چن لیا جائے۔ کیا انتخاب کے ساتھ مُ لگا کر فعل سے اسم بن سکتا ہے؟؟؟ تلمیذ صاحب اور اعجاز اختر صاحبان یا اردو گرائمر کے جاننے والے حضرات۔ ایک اردو لغت کی کمی واقعی محسوس ہوتی ہے۔ الفاظ موجود ہیں لیکن ہمارا ذخیرہ الفاظ محدود ہے۔ اپنے شمیل میاں بھی مصروف ہیں آج کل شاید امتحانوں میں‌ وہ الفاظ نکال کر لایا کرتے ہیں‌اردو لغت اور مقتدرہ کے تراجم سے،
rows صف قطار یا سطر جو بہتر لگے۔
کالم کا کالم ہی رہنے دیں اس کی اردو بھی یہی ہے اب تو کالم سے کالم نگار تک ہونے لگے ہیں۔ کالم چلے گا۔

switcher یعنی بدلنے والا، گھمانے والا ہے کلین ٹچ والوں کی لغت میں۔ اب اس کا ترجمہ مبدل کریں لیکن وہ تو کنورٹر کے لیے ہم پہلے ہی استعمال کرچکے ہیں۔ تلمیذ صاحب کوئی تجویز دیجیے۔ تکنیکی خامیاں ہم خود دور کرلیں گے ( یعنی رگڑائی گھسائی :D مذاق)۔ آپ
بہت انکساری برتتے ہیں جناب آپ کی ضرورت ہے ہمیں اور جھجکیے نہیں آپ تو اساتذہ میں سے ہیں۔
سوئچ کا بھی وہی کا گھمانا۔ گھماؤ کیسا رہے گا سوچر کے لیے۔
ورک سپیس کا کوئی اچھا ترجمہ نہیں سوجھ رہا کام کی جگہ چلے؟؟؟
سرمنظر نہ چلنے دیں؟؟ کے ڈی ای اسے ڈیسکٹاپ کہتا ہے اور گنوم ورک سپیس۔کوئی اور تجویز؟؟
لانچ کا تو داغنا ہوتا ہے اب لانچر کا کیا کریں اردو۔ کوئی فوجی صاحب ہیں ادھر؟؟ ورنہ تلمیذ صاحب تو ہونگے ہی۔ ( سر جی اب تو آپ کو آنا ہی ہوگا چاہے ڈرتے ڈرتے آئیں۔)
validکا درست
سکرین کا پردہ ہے اردو ۔
کنکٹ ملانا کرلیں۔
کوائٹ خاموش کرنا یا بند کرنا کرلیں۔
سکرین سیور کا محافظِ پردہ؟؟؟
پاور ڈاؤن بولے تو بجلی بند۔ اور ہائبرنیٹ بولے تو سلانا۔ آگے کرلیجیے گا اسے ٹھیک
فولڈر اور ڈائرکٹری کو ایسے ہی رہنے دیں۔ عام مستعمل ہیں۔
بار کا پٹی آرہا ہے ذہن میں۔ سمتی پٹی، فہرستی پٹی اور ڈیش کا اردو کیا ہو؟؟؟
separotor یعنی جدا کرنے والا۔ میرے ذہن میں فرقان آرہا ہے فرق کرنے والا۔
exception استثنا
لوڈ کا لادنا، ری لوڈ دوبارہ لادنا اور ان لوڈ اتارنا۔( کوئی اور تجویز؟؟)
فلیگ جھنڈا
پروفائل ذاتی تعارف
ماؤس اوور یعنی ماؤس دینا؟؟؟
اپ سٹریم الٹ بہاؤ کیسا رہے گا۔ اوپر بہاؤ یا پھر۔
بک مارکس کا پسندیدہ شاید۔
کمیونٹی کا برادری
سپورٹ کا اردو تقویت کیا تھا اردو ورڈ پریس میں لیکن سپورٹ ہی چلے میرے خیال میں۔
اوپیک دھندلا، غیرشفاف دوسرا موزوں ہو شاید۔
ایگزیکیوٹ تعمیل کرنا ، تکمیل کرنا یہ دو معنی ملے ہیں۔ چلانا بھی ٹھیک ہے۔
لیجیے آپ کا آج کا کام۔ یار نعمان بھائی آپ سارا تو ادھر لاد دیتے ہو خود سے بھی ترجمہ کرتے ہو کوئی یا نہیں۔(مذاق)۔
خیر اللہ حافظ
 
نعمان بھائي

آپ پر سلامتی ہو

امید ہے کہ آپ خیریت سے ہوں گے ۔ میں نے ابھی آپ کی یہ ڈور پڑھی ہے ۔ میں چاہتا ہوں کہ میں بھی کچھ آرا شامل کروں ۔

Template کے لیے مائکروسافٹ ورڈ کے اردو موجہ پیک میں " سانچہ " استعمال کیا گیا ہے ۔ اور Column کو کالم ہی رہنے دیا گیا ہے ۔ لیکن کتابستان ڈکشنری میں کا اردو ترجمہ " خانہ " بھی کیا گیا ہے ۔

Skin کا اردو ترجمہ یہاں پے " جلد " اچھا رہے گا ۔اور اگر ہو بہو ترجمہ نہیں کرنا چاہتے تو " بہروپ " بھی اچھا رہے گا ۔
 
Folder کا اردو ترجمہ مائکروسافٹ نے " پوشہ " کیا ہے اور اسے مائکروسافٹ نے وینڈوز اردو موجہ پیک اور ورڈ اردو موجہ پیک دونوں میں استعمال کیا ہے ۔
 

نعمان

محفلین
شمیل مائکروسوفٹ کے اردو تراجم ذرا یہاں بتاتے رہنا۔

ساتھیوں ایک اور سوال یہ اٹھتا ہے کہ آیا مائکروسوفٹ کے اردو ترجمے کو معیار سمجھا جائے یا ہم اسے صرف رہنما کے طور پر استعمال کریں؟

شاکر بھائی اگر آپ گائیڈلائنز کا مسودہ پیش کردیں تو کافی کام آسان ہوجائیں گے۔
 

نعمان

محفلین
شاکر بھائی منیجر کا صحیح ترجمہ منتظم ہی بنتا ہے۔ ایڈمن کے لئیے منتظم اور ناظم دونوں ہی درست نہیں ہیں لیکن نظامت سے اگر ایڈمنسٹریشن بنتا ہے تو ناظم ایڈمنسٹریٹر ہوا؟؟؟
 
مائیکروسافٹ ورڈ اردو موجہ پیک میں جو مزید انگریزی الفاظ اردو میں تبدیل کیے گئے ہیں وہ درج ذیل ہیں ۔
Replace بدل دیں
Page صفحہ
Section صیغہ
Line لائن
Book mark نشانی
Comment تبصرہ
Footnote پاورقی
Endnote اختتامیہ
Field قطعہ
Table جدول
Graphic گرافی
Equation مساوات
Object آبجیکٹ
Heading سرخی
Use wildcard تزپ استعمال کریں ۔
( جاری ہے )
 
وہاں تزپ ہی لکھا ہے ۔ مزید کسی غلطی سے بچنے کے لیے ساتھیوں کو چاہیے کہ وہ بھی ذاتی طور پر بھی لغت میں دیکھ لیں ۔

اور مزید یہ ہیں ۔

Database کوائفیہ
Data کوائف
Window دریچہ
Format وضع
Edit تدوین
Tool ٹول
Hyper link بالا ربط
Thumbnails پودنے
Thumbnail پودنا
Mark up نشانِ اصلاح
Reference حوالہ
Full screen پوری سکرین
Document map دستاویزی نقشہ
( جاری ہے )
 

دوست

محفلین
شمیل آپ کو یہاں دیکھ کر خوشی ہوئی۔
نعمان مقتدرہ کے تراجم اور م س ونڈوز کے تراجم اس وقت استعمال ہونگے جب ہمارے پاس ترجمہ موجود نہ ہو۔ میں ان کا دشمن نہیں لیکن بعض جگہ مقتدرہ والوں نے ایویں ٹرنیلیاں ماری ہوئی ہیں۔ کہیں کا ٹانکا کہیں جالگایا ہے۔ سرکاری ادارہ ہونے کا بھرپور فائدہ بلکہ ناجائز فائدہ اٹھایا گیا ہے۔ اس لیے جہاں ہمیں بہتر لگے گا کہ ہمارا ترجمہ ٹھیک ہے تو ہم اپنا ترجمہ استعمال کریں گے اب ونڈوز اگر اردو ہوگئی ہے تو اس کا مطلب یہ تو نہیں انھوں نے اردو میں حدیث کہہ دی ہے۔ لینکس کا اپنا ایک ماحول ہے وہاں الگ آلے اورزار اور نام ہیں اب ہر جگہ ونڈوز تو نہیں چلے گی نا۔ میں مسودہ پیش کرتا ہوں آپ اس پڑھ کر رائے دیجیے گا۔ شمیل آپ کی طرف سے مزید تراجم کا انتظار رہے گا اور اگر ان تراجم پر بھی کچھ تجاویز دے دیں جو نعمان پوچھتے ہیں اور ان کا ترجمہ میرے جیسا عالم و فاضل کرتا ہے۔
وسلام
 

الف عین

لائبریرین
Footnote پاورقی
Endnote اختتامیہ
؟؟؟
فٹ نوٹ کے لئے کلاسیکی اصطلاح کیوں نہ استعمال کی جائے۔ فصل
اور اختتامی فصل
 

نعمان

محفلین
نوٹ کے لئے ہم اطلاع استعمال کررہے ہیں تو فوٹ نوٹ کے لئے اخیراطلاع کیوں نہ استعمال کریں؟ فصل سے کسی کو کیسے پتہ چلے گا کہ فوٹ نوٹ کی بات ہورہی ہے۔

اچھا کلک کے لئیے ہم کلک ہی استعمال کررہے ہیں۔
 

نعمان

محفلین
ڈیٹا اور ڈیٹا بیس کا ترجمہ کوائف اور کوائفیہ صحیح معلوم ہوتا ہے۔ اسے ورڈ بینک میں شامل کررہا ہوں۔
 

نعمان

محفلین
ونڈو کے لئیے تو ہم کھڑکی کئی جگہ استعمال کرچکے ہیں اب اسے دریچے سے بدلیں یا کھڑکی ہی رہنے دیں؟
 

دوست

محفلین
دریچہ میرے خیال میں زیادہ خوبصورت ہے نعمان۔
کھڑکی کچھ جچتا نہیں اس کے سامنے۔
نوٹ کے لے نوٹ ہی رہنے دیں اور فٹ نوٹ کے لیے اختتامیہ ٹھیک ہے۔ فرنٹ‌نوٹ کے لیے پاورقی یا جو بھی ہے۔
نوٹ اردو میں ایسے بھی مستعمل ہے ناں۔ اور یہ دو اصطلاحات تو خالص لکھائی اور لفظی عمل کار میں استعمال ہونگی۔
 

نعمان

محفلین
اف شاکر بھائی غضب ہوگیا۔ اب کھڑکیوں کو دریچوں سے بدلنا پڑے گا۔ خیر دیکھ لیں گے اس کو بھی۔ نوٹ کے لئے اگر نوٹ استعمال کریں تو نوٹیفیکیشن کے لئے کیا استعمال کریں، اور نوٹیفائی کیلیئے؟ اور نوٹیفیکیشن ایریا کے لئے؟ فی الحال میں نے اطلاع، مطلع کیجیے، اطلاعاتی علاقہ وغیرہ استعمال کرے ہیں۔

خیر پیش خدمت ہے آج کا معمہ:

navigation
Icon
Minimize (Important urgently required translation)
Maximize
launch کے لئے داغنے سے بہتر چلانا نہ ہوگا؟ ایسے ہی لانچر کے لئیے چلانے والا آلہ کرلیں؟
remote as in remote server
Separator کے لئیے مناسب لفظ ابھی تک تجویز نہیں ہوا
quit کے لئیے لفظ برخواست استعمال کرنے کی سفارش کرونگا۔ کیا یہ مناسب معلوم ہوتا ہے؟
cancel کے لئیے ملتوی کرنا درست ہے؟ میرے خیال میں مسترد گرچہ اردو ویب پر مستعمل ہے مگر ملتوی زیادہ صحیح معلوم ہوتا ہے۔
boolean
ID = شناختی عدد ۔ درست ہے؟ یا صرف شناخت رکھیں کیونکہ آئی ڈی کے ساتھ نمبر نہیں ہے۔
Highlight
session = دورانیہ؟؟؟
position
exit
fit as in fit image on panel == چست جیسے پینل پر تصویر چست کریں
 

زیک

مسافر
نعمان نے کہا:
cancel کے لئیے ملتوی کرنا درست ہے؟ میرے خیال میں مسترد گرچہ اردو ویب پر مستعمل ہے مگر ملتوی زیادہ صحیح معلوم ہوتا ہے۔

ملتوی تو postpone ہوتا ہے۔ cancel کے لئے رد یا مسترد ہی بہتر رہے گا۔
 

زیک

مسافر
اردو پی‌ایچ‌پی‌بی‌بی کے ترجمے پر میری نظرثانی مکمل ہونے لگی ہے۔ وہ ہو جائے تو اگر آپ لوگ اسے بھی دیکھ لیں آئیڈیاز اور standardization کے لئے۔
 

نعمان

محفلین
میں یہ بات کہنے ہی لگا تھا، ہمیں پچھلے پروجیکٹس پر بھی نظر ثانی کرنا ہوگی۔ اس سے ایک تو آئیڈیاز ملیں گے دوسرا یہ کہ وہ موجودہ پروجیکٹس سے ہم آہنگ ہوجائیں گے۔
 

دوست

محفلین
نیویگیشن کا ترجمہ چلانا ہی ہوسکتا ہے۔
آئکن کا ترجمہ یا تو مورت کرلیں یا پھر آئکن ہی چلے۔
minimize چھوٹا کریں۔
maximize بڑاکریں۔
close بند کریں۔
اور کیا ہوسکتا ہے ترجمہ؟؟؟
لانچر کا چلانے والا آلہ کہاں سے لائیں۔ یک لفظی چلیں دو لفظی ہوجائے۔چلانے والا آلہ تو اب نہیں چلے گا نا۔
فرق کرنے والا، علیحدہ کرنے والا۔ فاروق، فرقان، اور کیا ہوسکتا ہے۔لیکن یہ تو خالص اسماء ہیں۔ کوئی اور بھی بنتا ہوگا ترجمہ اعجاز صاحب اور تلمیذ صاحب ذرا مدد کریں۔
کوائٹ کے لیے برخواست ٹھیک ہے۔
کینسل کے لیے مسترد ہی ٹھیک ہے۔
بولین کے لیے بولین ہی۔
آئی ڈی کے لیے شناختی عدد ٹھیک ہی ہےمیرے خیال میں۔
ہائی لائٹ نمایاں کرنا
سیشن کا ترجمہ میرے ذہن میں‌ نشست بن رہا تھا۔ جو آپ کو مناسب لگے ورڈ بینک میں اسی ترجمے سے شامل کرچکا ہوں کافی دن پہلے۔
پوزیشن کا مقام، حالت یا پھر پوزیشن ہی کرلیں ایسے بھی چلتا ہے اردو میں۔
ایگزٹ ظاہری خروج یا برخواستگی
چست کرنا بھی ٹھیک ہے ویسے فٹ کرنا بھی عمومًا استعمال ہوتا ہے اردو میں۔
 
Top