تعارف تعارف: اتنی ساری بات چیت کے بعد تعارف!

رحمن ملک

محفلین
چشم ما روشن دل ماشاد ۔۔۔۔۔۔۔ہم تو آ پ کے استقبال میں آنکھیں فراش راہ کئے بیٹھے ہیں جناب ۔۔۔آیئے اور اس اردو محفل کو رونق بخشئے ۔
 
خوش آمدید، لالہ!
ملتان کے شہرِ اولیا ہونے کی بات بھی خوب ہے۔ اللہ کے اولیا تو جو تھے سو گزر گئے۔ اب ہمارے اولیا بستے ہیں اس شہر میں۔ مدار اپنا بھی بہرحال رومیؔ کے اسی قدیمی شعر پہ ہے:
یک زمانے در حضورِ اولیا
بہتر از صد سالہ طاعت بے ریا​
 
bilal260

محفلین
معاف کیجئے گا ذرا دیر ہوئی۔ کہتے ہیں ناں دیر آید درست آید۔ بندہ کو زاہدحسین کہتے ہیں۔ پڑھنے پڑھانے کو دال روٹی کا ذریعہ بنا رکھا ہے۔ کمپیوٹربطورمترجم اورلسانی تحقیق و ترویج میری دلچسپی کا شعبہ ہے اورشہرِاولیا ملتان کا باسی ہوں۔ علم اورعلم والوں کا متلاشی ہوں۔ سدا خوش رہیں۔
تعارف کو آسان اردو میں گر لکھتے تو زیادہ پلے پڑتا۔
 
محمدظہیر

محفلین
دیر آید درست آید کہ کر ہم بھی خوش آمدید کہتے ہیں
آپ کی نمائندہ تصویر میں موجود بچی میں ایک قسم کا اٹریکشن ہے اس کے مصور کون ہیں
 
آوازِ دوست

محفلین
دیر آید درست آید کہ کر ہم بھی خوش آمدید کہتے ہیں
آپ کی نمائندہ تصویر میں موجود بچی میں ایک قسم کا اٹریکشن ہے اس کے مصور کون ہیں
شکریہ جناب۔ میں تو اِس تصویر کو ایک بچے کی تصویر ہی سمجھتا رہا ہوں اور جس بچے سے یہ بچہ ملتا لگا وہ بھی کچھ کچھ ایسا ہی تھا :)
 
فاتح

لائبریرین
ہائیں، آپ نے تعارف بھی کروا رکھا ہے یہاں۔۔۔ یہ تو کبھی دیکھا ہی نہیں۔ آپ کو اپنے گھر میں خوش آمدید کہنے کے بعد محفل میں بھی خوش آمدید :)
 
السلام علیکم خوش آمدید!
47t9q0fy1xoh.jpg
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
معاف کیجئے گا ذرا دیر ہوئی۔ کہتے ہیں ناں دیر آید درست آید۔ بندہ کو زاہدحسین کہتے ہیں۔ پڑھنے پڑھانے کو دال روٹی کا ذریعہ بنا رکھا ہے۔ کمپیوٹربطورمترجم اورلسانی تحقیق و ترویج میری دلچسپی کا شعبہ ہے اورشہرِاولیا ملتان کا باسی ہوں۔ علم اورعلم والوں کا متلاشی ہوں۔ سدا خوش رہیں۔

السلام علیکم، اردو محفل میں خوش آمدید
ملتان میں صبح کا سماں کیسا ہوتا ہے خاص طور پر سردیوں میں؟
 
Top