تعارف تعارف بہ تاخیر !!

سید فصیح احمد

لائبریرین
و علیکم السلام
خوش آمدید ناچیز بھائی ۔
اتنی گنجلک اردو نہ لکھیے کہ ہم جیسے نالائق یہاں سے بھاگنے پر مجبور ہو جائیں۔

ممنون ہوں برادرِ محترم :) باقی سب تو بھلا ہے مگر آپ کی تیسری سطر سے میں مُتفِق نہیں ،،، جو گنجلک کا اِستعمال اور معنی جانتا ہو وہ نالائق کیونکر ہو گا ؟؟ خیر مُجھے آپ کے اِلفاظ سے چھُپا رُستم ہونے کی خوشبوُ آ رہی ہے :p

اللہ آپ کو سلامت رکھے ، آمین !
 

سید فصیح احمد

لائبریرین
خوش آمدید فصیح صاحب
جزاک اللہ وارث بھائی ، بہت خوشی ہوئی جو آپ نے خیر مقدم کیا ، کہ میں آپ کا بہت مداح ہوں ، خاص طور عروض کے موضوع پر ایک دو بار آپ کے کُچھ فصاحت بھرے حوالہ جات نظر سے گُزرے تو دِل بہت خوش ہوا :) ، اللہ آپ کو سلامت رکھے آمین !
 

عبد الرحمن

لائبریرین
پیارے بھائی عبد الرحمٰن، عرض ہے کہ ایک تو اپنی طبع ہی کُچھ ایسی ہے کہ کوئی رسماً ہی دو چار حرف کہ دے تو دِل مِثلِ باغ ہو جاتا ہے اور اِس محفِل میں تو ایک سے ایک دِل نشیں لوگ ہیں اور پھِر آپ کے مُخلِص اِلفاظ نے تو بس رہی کمی بھی نِکال دی ،،، دِل سے آپ کے لیئے اور باقی سب کے لیئے دُعا ہے کہ اللہ آپ اور ہم سب کا حامی و ناصِر ہو ، ثُم آمین ! :)
آپ کی پر خلوص محبت نے تو ناچیز کو لاجواب کردیا۔ آپ بھی سدا خوش رہیں۔ دلی خوشی ہوئی آپ کی چاہت سے۔
 
Top