تعارف تعارف کروائیے اسد علی رانا

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
مجھ کو تو یہی پتا پڑتا ہے کہ آپ کا مغز نہیں ہے نا اس مارے آپ ایسی باتیں بولتی ہیں جیسی باتیں دنیا میں کوئی آدمی نہیں بول سکتا جس کا مغز ہو
اب تو ہم بھی مان چکے کہ ہمارا مغز نہ کبھی تھا نہ اب ہے اور نہ کبھی ہو گا۔
لیکن اب آپ کو بھی مرلوم پڑ جانا چاہئیے کہ جب کسی کا مغز نہیں ہوتا تو اسے کسی بھی بات کے مارے کچھ دانٹ نہیں پڑتی۔
اب ہمیں کبھی مت ڈانٹئے گا :D
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
دیکھا ایک ایک کرکے سب کو پتا پڑ رہا ہے گل آنٹی کے بارے میں اور اب سب لوگ صحیح ہوگئے ہیں
اگر ہمارے بارے پتہ پڑنے سے سارے صحیح ہو گئے ہیں تو تھوڑا سا آپ بھی ہو جائیے اور کچھ سوالوں کے جواب عنایت فرما دیجئیے۔
آپ بتائیے کہ آپ کو شعر و شاعری کا شوق ہے؟؟؟
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
پر گٹکا تو مجھے اس مارے کھانا پڑتا ہے تاکہ وہ لوگ مجھے اپنی ٹیم میں سے نہ نکالیں
واہ کیا وجہ بتائی ہے کہ کس مارے گٹکا کھانا پڑتا ہے۔
پر میکوں ہُن لگتا ہے کہ آپ کو زبردستی ان کی ٹیم سے نکال لینا چاہئے ۔
 
زیک

مسافر

سید عمران

محفلین
عدالت عظمیٰ کی جانب سے اہم تاریخی فیصلہ

محفل کے حالیہ خلفشار پر مبنی ماحول کی درستی کے لیے عدالت عظمیٰ از خود سوموٹو ایکشن لینے پر مجبور ہوئی۔ اور ایک ملزم جو مشکوک حرکات و سکنات کے باعث مرکز نگاہ بنا ہوا تھا اس کے خلاف تحقیقات کا آغاز کیا۔ حالات و واقعات و قرائن اور نیورولاجسٹس کی رپورٹس کی روشنی میں عدالت عظمیٰ اس نتیجہ پر پہنچی ہے کہ ملزم موصوف جس کا نام اس مارے ظاہر نہیں کیا جاتا۔۔۔

معذرت!!!

ملزم موصوف جس کا نام اس لیے ظاہر نہیں کیا جاتا کہ اس کے معصوم ذہن اور مظلوم دل کو ٹھیس نہ پہنچے قطعاً بے گناہ ہے۔ملزم کی جن حرکات و سکنات کو مشکوک سمجھا گیا وہ اس کے ایک ذہنی مرض کی وجہ سے ہیں جس میں انسانی ذہن صحیح نشو و نما نہیں پاتا اور جسمانی عمر کے لحاظ سے پیچھے رہ کر ناپختگی کا شکار ہوجاتا ہے۔۔۔

نیز دیگر گواہان کے بیانات کا جائزہ لیا جائے تو معلوم پڑتا ہے۔۔۔

سوری!!!

دیگر گواہان کے بیانات کا جائزہ لینے سے معلوم ہوا ہے کہ ملزم موصوف کو شروع میں کیمرہ اور فوٹو شاپ سے موسوم محض دو لڑیوں میں آمد و رفت رکھتے دیکھا گیا تھا۔ تاہم بسار تفتیش کے باوجود ملزم موصوف کو محفل کے معزز محفلین کی جان، مال اور عزت و آبرو نیز محفل کے پرامن ماحول کے نقص امن کے لیے لاحق ہونے والی کسی بھی قسم کی کار روائی کا مرتکب نہیں پایا گیا۔۔۔

تاہم کچھ عرصہ قبل اپنے کسی نامعلوم اور خفیہ عزائم کی تکمیل کی خاطر ملزمہ مسماۃ گل یاسمین خاتون ملزم موصوف کو گن پوائنٹ پر زبردستی اغوا کرکے لڑی ہذا میں کھینچ لائیں۔ یہاں ملزم موصوف کو نہ صرف حبس بے جا میں رکھا بلکہ متعدد بار ذہنی اذیت کا نشانہ بھی بنایا اور انہیں تگنی کا ناچ بھی نچایا۔۔۔

مذکورہ بالا حوالوں اور ثبوتوں کی روشنی میں عدالت عظمیٰ یہ فیصلہ سناتی ہے کہ ملزم موصوف کو باعزت بری کیا جاتا ہے اور محفل کے ایک معصوم محفلین کی مظلوم ذات کو محض اپنی ذاتی تفریح طبع کی خاطر ظلم و ستم کا نشانہ بنانے جیسے شدید نوعیت کے جرم میں ملوث ہونے کی پاداش میں ملزمہ مسماۃ گل یاسمین خاتون کو نہ صرف محفل بدر کیا جاتا ہے بلکہ ۵۰۰۰ یورو فی الفور ادائیگی پر بھی مجبور کیا جاتا۔۔۔

جرمانہ کی یہ رقم سزا سنانے والی جج کی ذاتی جیب میں براہِ راست جائے گی۔۔۔

عدالت یہ بھی تنبیہ کرتی ہے کہ اس فیصلہ کے خلاف بولنے یا حکم عدولی کرنے والے کو توہین عدالت کے جرم میں قرار واقعی سزا سنائی جاسکتی ہے جو عمر قید بامشقت یا پچیس لاکھ روپے سکہ رائج الوقت یا جرم کی سنگینی کے لحاظ سے دونوں پر مشتمل ہوسکتی ہے۔۔۔

عدالت برخاست ہوئی!!!
 
آخری تدوین:

محمد وارث

لائبریرین
عدالت عظمیٰ کی جانب سے اہم تاریخی فیصلہ

محفل کے حالیہ خلفشار پر مبنی ماحول کی درستی کے لیے عدالت عظمیٰ از خود سوموٹو ایکشن لینے پر مجبور ہوئی۔ اور ایک ملزم جو مشکوک حرکات و سکنات کے باعث مرکز نگاہ بنا ہوا تھا اس کے خلاف تحقیقات کا آغاز کیا۔ حالات و واقعات و قرائن اور نیورولاجسٹس کی رپورٹس کی روشنی میں عدالت عظمیٰ اس نتیجہ پر پہنچی ہے کہ ملزم موصوف جس کا نام اس مارے ظاہر نہیں کیا جاتا۔۔۔

معذرت!!!

ملزم موصوف جس کا نام اس لیے ظاہر نہیں کیا جاتا کہ اس کے معصوم ذہن اور مظلوم دل کو ٹھیس نہ پہنچے قطعاً بے گناہ ہے۔ملزم کی جن حرکات و سکنات کو مشکوک سمجھا گیا وہ اس کے ایک ذہنی مرض کی وجہ سے ہیں جس میں انسانی ذہن صحیح نشو و نما نہیں پاتا اور جسمانی عمر کے لحاظ سے پیچھے رہ کر ناپختگی کا شکار ہوجاتا ہے۔۔۔

نیز دیگر گواہان کے بیانات کا جائزہ لیا جائے تو معلوم پڑتا ہے۔۔۔

سوری!!!

دیگر گواہان کے بیانات کا جائزہ لینے سے معلوم ہوا ہے کہ ملزم موصوف کو شروع میں کیمرہ اور فوٹو شاپ سے موسوم محض دو لڑیوں میں آمد و رفت رکھتے دیکھا گیا تھا۔ تاہم بسار تفتیش کے باوجود ملزم موصوف کو محفل کے معزز محفلین کی جان، مال اور عزت و آبرو نیز محفل کے پرامن ماحول کے نقص امن کے لیے لاحق ہونے والی کسی بھی قسم کی کار روائی کا مرتکب نہیں پایا گیا۔۔۔

تاہم کچھ عرصہ قبل اپنے کسی نامعلوم اور خفیہ عزائم کی تکمیل کی خاطر ملزمہ مسماۃ گل یاسمین خاتون ملزم موصوف کو گن پوائنٹ پر زبردستی اغوا کرکے لڑی ہذا میں کھینچ لائیں۔ یہاں ملزم موصوف کو نہ صرف حبس بے جا میں رکھا بلکہ متعدد بار ذہنی اذیت کا نشانہ بھی بنایا اور انہیں تگنی کا ناچ بھی نچایا۔۔۔

مذکورہ بالا حوالوں اور ثبوتوں کی روشنی میں عدالت عظمیٰ یہ فیصلہ سناتی ہے کہ محفل کے ایک معصوم محفلین کی مظلوم ذات کو محض اپنی ذاتی تفریح طبع کی خاطر ظلم و ستم کا نشانہ بنانے جیسے شدید نوعیت کے جرم میں ملوث ہونے کی پاداش میں ملزمہ مسماۃ گل یاسمین خاتون کو نہ صرف محفل بدر کیا جاتا ہے بلکہ ۵۰۰۰ یورو فی الفور ادائیگی پر بھی مجبور کیا جاتا۔۔۔

جرمانہ کی یہ رقم سزا سنانے والی جج کی ذاتی جیب میں براہِ راست جائے گی۔۔۔

عدالت یہ بھی تنبیہ کرتی ہے کہ اس فیصلہ کے خلاف بولنے یا حکم عدولی کرنے والے کو توہین عدالت کے جرم میں قرار واقعی سزا سنائی جاسکتی ہے جو عمر قید بامشقت یا پچیس لاکھ روپے سکہ رائج الوقت یا جرم کی سنگینی کے لحاظ سے دونوں پر مشتمل ہوسکتی ہے۔۔۔

عدالت برخاست ہوئی!!!
اتنی لمبی سزائیں، اتنے بھاری جرمانے جن سے حاصل وصول کچھ نہیں ہونا۔ مفتی صاحب قبلہ اگر عدالت یہی فیصلہ کر دیتی کہ ملزم(ہ) کو فقط دو دن کے لیے محفل پر مراسلے ارسال کرنے سے روک دیا جائے تو سارے کس بل نکل جاتے، واللہ۔ :)
 
عدالت کو اپنے فیصلہ پر نظر ثانی کرنے کا کلّی اختیار حاصل ہے!!!
:):):)
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
اسے کہتے ہیں آنکھ کھلتے ہی محاذ تیار۔۔۔
صرف جرمانہ کے فوری ادا کرنے کا یاد رہ گیا ہے ہمیں ساری تحریر میں۔۔۔ فوراً سے پیشتر اکاؤنٹ نمبر فراہم کیا جائے۔ ہم آج کے آج جرمانہ ادا کر کے ضمانت کے طور پر رکھواتے ہیں۔
لیکن باقی تفصیلات اور خود پر لگے تمام الزامات پر بحث و مباحثہ کے بعد جو "بڑی عدالت" کا فیصلہ آیا۔ اس کے بعد جرمانے کی رقم ایک ایک پینی سمیت واپس لیں گے۔

ہاں اگر ہو سکے تو ڈینش کرونز یا پاکستانی کرنسی میں کنورٹ کر کے رقم بتائی جائے۔ عین نوازش ہو گی۔
 
تو کیا ہم (ملزمہ) دو دن کے لئے "کومہ " میں چلے جائیں ۔۔۔ اللہ نہ کرے۔
 
آخری تدوین:

سید عمران

محفلین
اسے کہتے ہیں آنکھ کھلتے ہی محاذ تیار۔۔۔
صرف جرمانہ کے فوری ادا کرنے کا یاد رہ گیا ہے ہمیں ساری تحریر میں۔۔۔ فوراً سے پیشتر اکاؤنٹ نمبر فراہم کیا جائے۔ ہم آج کے آج جرمانہ ادا کر کے ضمانت کے طور پر رکھواتے ہیں۔
لیکن باقی تفصیلات اور خود پر لگے تمام الزامات پر بحث و مباحثہ کے بعد جو "بڑی عدالت" کا فیصلہ آیا۔ اس کے بعد جرمانے کی رقم ایک ایک پینی سمیت واپس لیں گے۔

ہاں اگر ہو سکے تو ڈینش کرونز یا پاکستانی کرنسی میں کنورٹ کر کے رقم بتائی جائے۔ عین نوازش ہو گی۔
مالی سزا کے علاوہ ایک اور حکم بھی عمل کا منتظر ہے۔۔۔
عدالت کا قیمتی وقت ضائع کیے بغیر جلد از جلد حکم کی تعمیل کی جائے!!!
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
و دن کے لیے محفل پر مراسلے ارسال کرنے سے روک دیا جائے
آپ اندازہ کر لیجئیے کہ ان دو دنوں کے کام کی پلاننگ بھی ہم نے ذہن میں کر لی ہے۔

سب سے پہلے تو ہم طوطوں کے کمرے کی دوبارہ صفائی کریں گے۔
انٹرویو کے باقی رہ جانے والے تام سوالات کا جواب نوٹ پیڈ میں لکھیں گے۔ اور دو دن کے بعد جب دوبارہ مراسلات کرنے کی اجازت ملے گی تو سب ایک دم سے کاپی پیسٹ کر دیں گے۔
تیسرے یہ کہ ان دو دن میں جو آپ سب کے مراسلات ہوں گے، ایک ہی دن میں سب کا جواب دے کر انھیں بھی سائیڈ پہ کر دیں گے۔

سوچیں یہیں تک ہی نہیں۔۔۔۔ ابھی سوچنا باقی ہے ۔ ذہن کی پٹاری سے اور بہت کچھ نکلے گا۔

ہاں لیگو لینڈ کی سیر بھی کر آئیں گے۔۔۔ دو ہی دن کا تو ٹرپ ہے۔ البتہ "تارخیں" ہماری مرضی کی ہوں۔
 
اسے کہتے ہیں آنکھ کھلتے ہی محاذ تیار۔۔۔
صرف جرمانہ کے فوری ادا کرنے کا یاد رہ گیا ہے ہمیں ساری تحریر میں۔۔۔ فوراً سے پیشتر اکاؤنٹ نمبر فراہم کیا جائے۔ ہم آج کے آج جرمانہ ادا کر کے ضمانت کے طور پر رکھواتے ہیں۔
لیکن باقی تفصیلات اور خود پر لگے تمام الزامات پر بحث و مباحثہ کے بعد جو "بڑی عدالت" کا فیصلہ آیا۔ اس کے بعد جرمانے کی رقم ایک ایک پینی سمیت واپس لیں گے۔

ہاں اگر ہو سکے تو ڈینش کرونز یا پاکستانی کرنسی میں کنورٹ کر کے رقم بتائی جائے۔ عین نوازش ہو گی۔
آپ بے نظیر انکم سپورٹ اور جیتو پاکستان کے ایس ایم ایس پیغامات سے جرمانے کی رقم بھلے دگنی تگنی کر کے فورا ادا کر دیجیے۔
 
سید عمران

محفلین
آپ اندازہ کر لیجئیے کہ ان دو دنوں کے کام کی پلاننگ بھی ہم نے ذہن میں کر لی ہے۔

سب سے پہلے تو ہم طوطوں کے کمرے کی دوبارہ صفائی کریں گے۔
انٹرویو کے باقی رہ جانے والے تام سوالات کا جواب نوٹ پیڈ میں لکھیں گے۔ اور دو دن کے بعد جب دوبارہ مراسلات کرنے کی اجازت ملے گی تو سب ایک دم سے کاپی پیسٹ کر دیں گے۔
تیسرے یہ کہ ان دو دن میں جو آپ سب کے مراسلات ہوں گے، ایک ہی دن میں سب کا جواب دے کر انھیں بھی سائیڈ پہ کر دیں گے۔

سوچیں یہیں تک ہی نہیں۔۔۔۔ ابھی سوچنا باقی ہے ۔ ذہن کی پٹاری سے اور بہت کچھ نکلے گا۔

ہاں لیگو لینڈ کی سیر بھی کر آئیں گے۔۔۔ دو ہی دن کا تو ٹرپ ہے۔ البتہ "تارخیں" ہماری مرضی کی ہوں۔
جب تک عدالت کی جانب سے کوئی نیا حکم نہ آئے پچھلے حکم کو ہی رائج سمجھا جائے!!!
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
عدالت کو اپنے فیصلہ پر نظر ثانی کرنے کا کلّی اختیار حاصل ہے!!!
:):):)

عدالت اس صورت میں نظرِ ثانی کر سکتی ہے۔۔۔ جب "مظلوم " کی طرف سے اپیل کی جائے گی مزید کڑی سزا کی۔۔۔۔ اور ان رانا صاحب کو تو پہلے ہم نے کچھ نہیں کہا لیکن اب دیکھ لیجئیے گا آپ بھی۔
اور اسے ہر گز ہر گز توہین عدالت نہ سمجھا جائے۔
 
آخری تدوین:

سید عمران

محفلین
عدالت اس صورت میں نظرِ ثانی کر سکتی ہے۔۔۔ جب "مظلوم " کی طرف سے اپیل کی جائے گی مزید کڑی سزا کی۔۔۔۔ اور ان رانا صاحب کو تو پہلے ہم نے کچھ نہیں کہا لیکن اب دیکھ لیجئیے گا آپ بھی۔
اور اس ے ہر گز ہر گز توہین عدالت نہ سمجھا جائے۔
ملزم موصوف فی الوقت عدالت کی کسٹڈی میں تمام دہشت گردوں کی دست برد سے محفوظ ہے!!!
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
مالی سزا کے علاوہ ایک اور حکم بھی عمل کا منتظر ہے۔۔۔
عدالت کا قیمتی وقت ضائع کیے بغیر جلد از جلد حکم کی تعمیل کی جائے!!!
اب وہ حکم کون سا ہے بھلا؟؟؟

آپ کی عدالت میں ملزموں سے یہ پوچھنے کا رواج نہیں کہ چائے پانی پیش کریں یا کم سے کم یہ ہی پوچھ لیا جائے کہ چائے بھی پی ہے یا نہیں۔
ہاں چینی نہیں ہو ہماری چائے میں۔ لیکن ذرا جلدی منگوائیے تا کہ ہم سوچنے سمجھنے کے قابل ہو سکیں۔
 
Top