تعارف تعارف کروائیے اسد علی رانا

سید عمران

محفلین
حضورِ والا گوگل کرنسی کنورٹر سے پانچ ہزار یورو بمطابق پاکستانی روپے 972665.20
عدالت جرمانہ عائد کرتے وقت اپنی جلد بازی پر شرمندہ ہے۔۔۔
اس رقم سے تو عدالت کا ڈرائنگ روم بھی سیٹ نہیں ہوگا۔۔۔
عدالت اپنے منظورِ نظر اعلیٰ افسر کو حکم دیتی ہے کہ ملزمہ کو مزید جرائم میں پھنسوانے کا ایسا لائحہ عمل پیش کرے جس سے جرمانہ کی رقم میں خاطر خواہ اضافہ ہوسکے!!!
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین

اب جبکہ ہم نے عدالت کو بھی شرمندہ کر ہی دیا ہے۔۔۔ تو ہمارا پورا پورا حق بنتا ہے کہ آج کی چائے جج صاحب ہمیں پیش کریں :rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
دو کپ ہمارے لئے اور ایک آپ کے اپنے لئے۔
 
عدالت جرمانہ عائد کرتے وقت اپنی جلد بازی پر شرمندہ ہے۔۔۔
اس رقم سے تو عدالت کا ڈرائنگ روم بھی سیٹ نہیں ہوگا۔۔۔
عدالت اپنے منظورِ نظر اعلیٰ افسر کو حکم دیتی ہے کہ ملزمہ کو مزید جرائم میں پھنسوانے کا ایسا لائحہ عمل پیش کرے جس سے جرمانہ کی رقم میں خاطر خواہ اضافہ ہوسکے!!!
سبجیکٹ کو نیب کے حوالے کیا جائے۔
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
عدالت جرمانہ عائد کرتے وقت اپنی جلد بازی پر شرمندہ ہے۔۔۔
اس رقم سے تو عدالت کا ڈرائنگ روم بھی سیٹ نہیں ہوگا۔۔۔
عدالت اپنے منظورِ نظر اعلیٰ افسر کو حکم دیتی ہے کہ ملزمہ کو مزید جرائم میں پھنسوانے کا ایسا لائحہ عمل پیش کرے جس سے جرمانہ کی رقم میں خاطر خواہ اضافہ ہوسکے!!!
حضورِ والا مجرمہ کے مزید جرائم کچھ یوں ہیں کہ
  • مجرمہ کو متعدد لڑیوں کی تباہی میں ملوث پایا گیا
  • مجرمہ نے خود حضورِ والا کی لڑی میں جو اودھم مچایا اس کے تو خود حضور چشم دید گواہ ہیں
بندہِ ناچیز کی ناقص فہم کے مطابق ان جرائم سے عدالت کی اچھی گزر اوقات ممکن ہے
 
آخری تدوین:

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
یاد رہے ملزمہ کا اعترافی بیان سزا کی شدت میں اضافہ کرسکتا ہے!!!
سزا بھلے عمر قید کی دے دیجئیے جج صاحب مگر رانا صاحب کو ہمارے ساتھ والا حجرہ دیا جائے اور درمیان میں ایک کھڑکی بھی ہو۔ تا کہ ہم عدالت کی آنکھوں میں دھول جھونک کر وہاں سے فرار ہو جائیں اور سزا ختم ہو جائے عدالت والی۔ :ROFLMAO:
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
فی الوقت مذکورہ سبجیکٹ کو اپنا آبجیکٹ بنائے رکھنا عدالت کے ذاتی مفاد میں ہے۔۔۔
عدالت اس سلسلہ میں کسی قسم کی رخنہ اندازی برداشت نہیں کرے گی!!!
کوئی دخل اندازی برداشت کرنی بھی نہیں چاہئیے۔ اب بھلا کوئی عدالت اور مجرم کے بیچ آنے کی کوئی جراءت بھی کیسے کرے۔ سب مُک مُکا آپس میں ہونا چاہئیے۔ :ROFLMAO:
 
Top