تعارف تعارف کروائیے اسد علی رانا

یہ اتنی ساری باتیں جو سب لوگ مل کر کررہے ہیں تو کیا مجھے برا سمجھ رہے ہیں کیا جو مجھے تھانے کیوں بھیجنا چاہتے ہیں یہ سب لوگ میں نے کیا چوری کی ہے کوئی یا کیا کیا ہے اور مجھے تو تعارف کرانے کا پتا نہیں کیا کرتے ہیں اس میں اور جو بھی مجھ سے کسی نے پوچھا میں نے تو بس اس کا جواب دیا ہے اور خود سے تو کبھی کسی سے کوئی بات بھی نہیں پوچھی ہے اس مارے کہ میری امی منع کرتی ہیں کہ غیر لوگوں سے زیادہ بات نہیں کرتے بس عاطف بھائی سے بات کرتا ہوں فوٹو شاپ سیکھنے کی اور یہ سب باتیں گل آنٹی ہی مجھ سے کرتی ہیں جب وہ مجھ سے باتیں نہیں کرتی ہیں تو بھی میں چپ ہی رہتا ہوں اور خود با خود کسی سے کوئی بات نہیں کرتا ہوں
 
کس نے بُرا سمجھا ایک معصوم سے بندے کو پر تعارف تو کرانا ہے جناب رانا صاحب ۔۔۔۔۔
جی وہ تو بس آپ ہی اچھی انسان ہیں باقی سب لوگ تو برا بھی سمجھتے ہیں مجھے اور آپ والی گل آنٹی تو مزاق بھی اڑاتی ہیں میرا تو تعارف تو کراؤں گا نا پر مجھے بتائیں بھی تو کیا کرانا پڑتا ہے اس میں
 
سیما علی

لائبریرین

اچھے انسان تو آپ بھی ہیں پر جو پوچھ رہے ہیں بتادیں اپنے بارے میں اُردو محفل میں آمد کیسے ہوئی اور کیا مصروفیات ہیں آپکی اس حوالے سے بتائیے ۔۔۔اپنے بارے میں بتائیے ۔۔۔۔۔
 
میں اپنے سندھی دوست کے ساتھ بیٹھا تھا وہ ہی مجھے سب کمپیوٹر وغیرہ سیکھاتا تھا اس نے مجھے بہت ساری جگہ لاگ ان کرنا سیکھایا یہاں بھی اس نےلاگ ان کیاپھر ہم دونوں نے ادھر ادھر آکر دیکھا پر اسے کچھ سمجھ نہیں پڑا تو وہ اپنے گھر چلا گیا اور میں نے بہت یہاں بہت دیکھا تو کچھ زیادہ سمجھ نہیں پڑا پھر میرے یوٹیوب پر ایک دن اچانک پتا نہیں کہاں سے سینامیٹک وڈیو والی یوٹیوب وڈیو چلنے لگی تو مجھے اچھا لگا پر وہ لوگ بہت سارے کیمرے اور موبائل اور لینس یوز کررہے تھے پر مجھے پتا نہیں پڑرہا تھا کہ میں خود کونسا یوز کروں تو یہاں پر ایک دن سب کیمرے کے بارے میں بول رہے تھے تو میں نے ان سے بھی پوچھا پر کسی نے کوئی خاص کام کا جواب نہیں دیا ابھی تک
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
یہ اتنی ساری باتیں جو سب لوگ مل کر کررہے ہیں تو کیا مجھے برا سمجھ رہے ہیں کیا جو مجھے تھانے کیوں بھیجنا چاہتے ہیں
نہیں نہیں کوئی برا نہیں سمجھ رہا آپ کو۔۔۔ سب بہت اچھے ہیں یہاں۔ لیکن اصل میں اتنا سیدھا سادہ بندہ کبھی اس محفل میں نہیں پایا گیا نا۔۔۔ تو ہم نے ہی آپ کو "محفوظ" رکھنے کے لئے تھانے بھیجنے کا مشورہ دیا تھا۔ کوئی خطرہ نہیں وہاں بھی۔ نیٹ کی سہولت بھی ہے اور آپ اردو محفل سے رابطے میں رہ سکتے ہیں۔ :D
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
میں اپنے سندھی دوست کے ساتھ بیٹھا تھا وہ ہی مجھے سب کمپیوٹر وغیرہ سیکھاتا تھا اس نے مجھے بہت ساری جگہ لاگ ان کرنا سیکھایا یہاں بھی اس نےلاگ ان کیاپھر ہم دونوں نے ادھر ادھر آکر دیکھا پر اسے کچھ سمجھ نہیں پڑا تو وہ اپنے گھر چلا گیا اور میں نے بہت یہاں بہت دیکھا تو کچھ زیادہ سمجھ نہیں پڑا پھر میرے یوٹیوب پر ایک دن اچانک پتا نہیں کہاں سے سینامیٹک وڈیو والی یوٹیوب وڈیو چلنے لگی تو مجھے اچھا لگا پر وہ لوگ بہت سارے کیمرے اور موبائل اور لینس یوز کررہے تھے پر مجھے پتا نہیں پڑرہا تھا کہ میں خود کونسا یوز کروں تو یہاں پر ایک دن سب کیمرے کے بارے میں بول رہے تھے تو میں نے ان سے بھی پوچھا پر کسی نے کوئی خاص کام کا جواب نہیں دیا ابھی تک
اوہ تو یہ مسئلہ ہے آپ کا۔
اس کے لئے الگ سے ایک سیکشن ہے۔ جہاں "آپ کا کیمرہ" والی لڑی ہے۔
آپ کو جو پوچھنا ہے وہاں پوچھئیے۔ لیکن یہاں کم سے کم اپنے بارے تو کچھ بتائیے نا۔

کہاں سے تعلیم حاصل کی۔۔۔ جاب کرتے ہیں۔۔۔ کس فیلڈ میں ہیں۔۔۔
 
اچھا یہ بتانا تھا تو پہلے بولنا تھا نا جب میں آٹھوین کلاس میں تین بار فیل ہوا تو میرے ابو نے مجھے اپنے دوست کے آفس میں بٹھادیا جہاں پر کسی پڑھے لکھے آدمی کی ضرورت تھی تو میں ان کے آفس کے اسٹور میں کام کرتاہوں جہاں پر ان کی بہت ساری فائلیں پڑی ہوئی تھیں میں نے سب پر نمبر لکھ کر سب کو ترتیب سے الماری میں لگادیا تو وہ باس بہت خوش ہوگئے تھے اب تو ان کو جو فائل چاہئے ہوتی ہے وہ فورا مل جاتی ہے پر پہلے کوئی بھی فائل چاہئے ہوتی تھی ان کو بہت ڈھونڈنا پڑتی تھی اور بہت مشکل ہوجاتی تھی ڈھونڈنے میں
 
آخری تدوین:
نہیں نہیں کوئی برا نہیں سمجھ رہا آپ کو۔۔۔ سب بہت اچھے ہیں یہاں۔ لیکن اصل میں اتنا سیدھا سادہ بندہ کبھی اس محفل میں نہیں پایا گیا نا۔۔۔ تو ہم نے ہی آپ کو "محفوظ" رکھنے کے لئے تھانے بھیجنے کا مشورہ دیا تھا۔ کوئی خطرہ نہیں وہاں بھی۔ نیٹ کی سہولت بھی ہے اور آپ اردو محفل سے رابطے میں رہ سکتے ہیں۔ :D
نہیں تھانے میں گندےبدماش لوگ جاتے ہیں مجھے نہیں جانا ہے وہاں اگر آپ کو تھانہ بہت اچھی جگہ لگتا ہے تو آپ خود ہی وہاں چلی جائیں
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین

پہلے تو اس بات کی وضاحت کیجئیے نا۔۔۔
"اپنی" ہی لکھنا تھا نا یا غلطی سے لکھ دیا۔
کل تو بہت سنا رہے تھے ہمیں کہ ہمارے گھر نہیں آنا ورنہ آپ کے ابو کو ہم سے بات کرتے دیکھ کر آپ کی امی جان ہمیں ڈانٹیں گی۔ اور پھر اس "اپنی دوست" کو نہیں ڈانٹا کیا انھوں نے کبھی۔
 
لگ رہا ہے انٹرویو کے ذریعے سب کا پوسٹ مارٹم ہونے والا ہے :ROFLMAO:
 
پہلے تو اس بات کی وضاحت کیجئیے نا۔۔۔
"اپنی" ہی لکھنا تھا نا یا غلطی سے لکھ دیا۔
کل تو بہت سنا رہے تھے ہمیں کہ ہمارے گھر نہیں آنا ورنہ آپ کے ابو کو ہم سے بات کرتے دیکھ کر آپ کی امی جان ہمیں ڈانٹیں گی۔ اور پھر اس "اپنی دوست" کو نہیں ڈانٹا کیا انھوں نے کبھی۔
نہیں میں نے تدوین میں جاکر اپنی کو اپنے لکھ دیا ہے سہی کرکے
 
Top