تعارف تمام احباب کو ادا کی طرف سے آداب۔۔۔

شمشاد

لائبریرین
آپ نشاندہی کریں گے میری غلطی کی؟ :)

امید کرتی ہوں ایسا ہی ہو گا فلحال تو یوں محسوس ہو رہا ہے گویا کسی بهیڑ میں آگئی :)
بہیڑ نہیں بھیڑ

اس حوالے سے ریکها کو ابهی دیکها نہیں، صرف مرزا رسوا ہی کو جانتی ہوں :)
ریکہا نہیں ریکھا، ابہی نہیں ابھی

دیکہتے نہیں دیکھتے
 
عاطف بٹ

محفلین
جناب اب ایسا بھی نہیں۔ احقر بھی اسی درجہ کا طالب علم ہے۔ لیکن یہ پسند کہاں کہاں کھینچ لے آتی ہے کہ نصاب کہاں رہ جاتا ہے اور خود بندہ کہاں نکل آتا ہے۔ ہمارے اس گھمبیر سفر کا آغاز نویں سے ہوا تھا۔ اب حالت آپ کے سامنے ہے کہ دو سال میں "من کجا اینجا کجا!" کے نعرے مار رہا ہوں!
جی یہ تو بالکل ٹھیک کہا آپ نے مگر اس کے باوجود نصابی جھمیلوں کا الجھاؤ اپنی جگہ ایک ایسی معروضی حقیقت ہے جس سے طالبعلمی کے زمانے میں جان نہیں چھوٹ پاتی!
 
یوسف-2

محفلین
ماشاءاللہ
یہاں آپ کو کئی طالبعلم بھی ملیں گے جن سے آپ اپنی تعلیم سے متعلقہ مسائل پر بھی بات چیت کرسکتی ہیں۔
ماشاء اللہ سے اپنے عاطف بٹ بھائی اردو ادب کے بیک وقت ”طالب علم“ بھی ہیں اور ”استاد“ بھی۔ اگر آپ کی اردو کی کلاس کبھی کوئی اسمارٹ میل ٹیچر لے رہا ہو، تو انہیں ذرا غور سے دیکھئے گا۔ وہ عاطف بٹ بھی ہو سکتے ہیں۔:)
 
خوش آمدید محترمہ۔ "ادا" سے یوں محسوس ہو رہا ہے جیسے یہ تخلص ہو۔ امید ہے موصوفہ اشعار بھی کہتی ہوں گی۔ اردو ادب کی خدمت کا جذبہ قابل رشک ہے۔ موفق و موید رہیے۔ اگر کچھ تخلیقات ہیں ذاتی تو ضرور پیش کیجیے۔ ساتھ ایک حسن اتفاق ایسا ہے کہ محترمہ ہمارے ساتھ ہم پیشہ بھی ہیں۔ میرا مقصد سپہ گری سے نہیں "پری میڈیکل" سے ہے۔
ارے نہیں! ابھی لکھنے کے قابل نہیں ہوں ابھی تو محض طفل مکتب ہوں :)
 
عاطف بٹ

محفلین
ماشاء اللہ سے اپنے عاطف بٹ بھائی اردو ادب کے بیک وقت ”طالب علم“ بھی ہیں اور ”استاد“ بھی۔ اگر آپ کی اردو کی کلاس کبھی کوئی اسمارٹ میل ٹیچر لے رہا ہو، تو انہیں ذرا غور سے دیکھئے گا۔ وہ عاطف بٹ بھی ہو سکتے ہیں۔:)
ہاہاہاہا۔۔۔ بےحد نوازش یوسف بھائی۔ :bighug:
محترمہ وفاقی دارالحکومت میں ہیں اور یہ بندہء بڑی چیز لاہور کے نواح میں واقع شرقپور نامی قصبے میں فرائضِ منصبی انجام دیتا ہے، لہٰذا ان کے ہماری شاگرد ہونے کا خیال ہی محال ہے۔۔۔ :)
 
بہیڑ نہیں بھیڑ

ریکہا نہیں ریکھا، ابہی نہیں ابھی

دیکہتے نہیں دیکھتے
شمشاد صاحب! گستاخی معاف مگر آپ ناحق مجھ ناتواں کے کندھوں پر ناکردہ غلطیوں کا بار ڈال رہے ہیں۔ میری ریکھا کی دو ہی آنکھیں ہیں، بھیڑ میں بھی دو ہی آنکھیں نمایاں ہیں، ابھی (میں) بھی وہی دو آنکھیں ہیں جو آپ کی نظر سے پوشیدہ ہیں :battingeyelashes::)
 
جناب اب ایسا بھی نہیں۔ احقر بھی اسی درجہ کا طالب علم ہے۔ لیکن یہ پسند کہاں کہاں کھینچ لے آتی ہے کہ نصاب کہاں رہ جاتا ہے اور خود بندہ کہاں نکل آتا ہے۔ ہمارے اس گھمبیر سفر کا آغاز نویں سے ہوا تھا۔ اب حالت آپ کے سامنے ہے کہ دو سال میں "من کجا اینجا کجا!" کے نعرے مار رہا ہوں!
جناب آپ کہاں اور کنیز کہاں۔۔۔۔
 
Top