کیا تمام دن گاڑی ہی میں گذرتا تھا یا چہل قدمی کی بھی کچھ گنجائش تھی؟
کہیں کہیں ریسٹروم اور پکنک سپاٹ تھے۔ اکثر لنچ کے علاوہ تمام دن گاڑی ہی میں گزرتا تھا۔
اگر رفع حاجت کی جلدی ہو اور ریسٹروم سے دور ہوں تو گاڑی کے عین پیچھے کرنا پڑتا تھا کہ گھاس یا درخت کی طرف جانا خطرناک ہو سکتا تھا۔
پیدل سفاری کے چند مواقع تھے۔ لیک منیارا نیشنل پارک میں ٹری ٹاپ واک وے کا ذکر پہلے ہو چکا۔ یہ کل آدھا کلومیٹر کی واک ہو گی۔ تارنگیرے نیشنل پارک جہاں ہم آخر میں گئے وہاں واکنگ سفاری کر سکتے ہیں جس میں آپ ایک بندوق بردار گائیڈ کے ساتھ ایک گھنٹہ پیدل واک کرتے ہیں۔ یہ ہم نے نہیں کہ کہ اکثر لوگوں کا کہنا تھا کہ کوئی خاص مزا نہیں۔