زیک

مسافر
دو گھنٹے لوج میں لنچ اور سیر سپاٹے کے بعد ہم دوبارہ گیم ڈرائیو پر نکلے۔

جلد ہی ولڈابیسٹ کے بچے دیکھے۔ یہ چونکہ فروری میں پیدا ہوتے ہیں لہذا چار ماہ کے ہوں گے۔

 

سید رافع

محفلین
تنزانیہ میں سفاری پر جانے کا شوق بہت عرصہ سے تھا۔ پلانٹ ارتھ اور دیگر ڈاکومینٹریز دیکھ دیکھ کر جذبہ بڑھتا گیا۔

دو سال پہلے محفل پر ذکر بھی کیا تھا کہ سیرنگٹی جانا میری بکٹ لسٹ میں شامل ہے۔

اجتماعی انٹرویو - آپ کی بکٹ لسٹ

2016 میں پیرو میں ایمزون کے جنگلات جانے کے لئے ییلو فیور کی شاٹس لگوائی تھیں۔ اس کے بعد سے ارادہ تھا کہ شاٹس کا اثر ختم ہونے سے پہلے مشرقی افریقہ کا بھی چکر لگا لیا جائے۔

ییلو فیور کی شاٹس کتنے عرصے تک اثر پزیز رہتی ہیں؟
 

زیک

مسافر
سہانا موسم تھا۔ بادل چھائے ہوئے تھے۔ ہوا چل رہی تھی۔ دور دور تک کسی اور انسان یا گاڑی کے آثار نہ تھے۔ میں چلتی گاڑی میں کھڑا چاروں طرف کے نظارے کر رہا تھا۔

 
Top