تھانہ اردو محفل ( 2 )

شمشاد

لائبریرین
کس نے کہا کہ بندوق دو نالی ہوتی ہے۔

303 کیا ہے؟
62۔7 کیا ہے؟
جی 3 کیا ہے؟
یہ بھی تو بندوقیں ہی ہیں۔

اگر تو چھرے والی سمجھ رہے ہیں تو اس میں بھی یک نالی والی ہوتی ہے۔
 

dxbgraphics

محفلین
میرے پاس تین نالی بندوق بھی ہے جو میں نے خود بنائی ہے۔
















تھری ڈی میکس میں۔۔ ہاہاہاہاہاہاہا
 
اللہ رحم کرے یہ حال ہے قانون کےرکھوالوں کا کہ بندوق کی تعریف پر ہی مولویوں کی طرح متفق نہیں۔
اور ڈاکو ہیں ہیں طرح طرح کی بندوقیں اور گنیں لئے جانےکیوں اور کہاں کہاں تک مار کرجاتے ہیں
 

شمشاد

لائبریرین
اللہ رحم کرے یہ حال ہے قانون کےرکھوالوں کا کہ بندوق کی تعریف پر ہی مولویوں کی طرح متفق نہیں۔
اور ڈاکو ہیں ہیں طرح طرح کی بندوقیں اور گنیں لئے جانےکیوں اور کہاں کہاں تک مار کرجاتے ہیں

ڈاکٹر صاحب ڈاکو اور بندوق کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔ جو اسلحہ ان کے پاس ہے وہ ہمارے سپاہیوں کے پاس اگلے پچاس سال تک نہیں آئے گا۔
 

عسکری

معطل
ڈاکٹر صاحب ڈاکو اور بندوق کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔ جو اسلحہ ان کے پاس ہے وہ ہمارے سپاہیوں کے پاس اگلے پچاس سال تک نہیں آئے گا۔
ایسا نہین کہتے ہمارے اوپر 4 ارب روپے خرچ ہوئے اب تمام نئے ہتھیار حتی کے ہیلی کاپتع بھی دے دیے گئے ہیں اب نا اہلی اور سستی باقی ہے۔:yawn:
 

شمشاد

لائبریرین
یہ سب تو اسلام آباد والی پولیس کے لیے ہے ناں۔ چیچوں کی ملیاں والوں کے پاس تو کوئی ڈھنگ کی گاڑی بھی نہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
گیارہ مہینے بعد اس تھانے کی سُنی گئی ہے۔

پرانا عملہ کام چوری کی وجہ سے فارغ کر دیا گیا ہے۔
نئے عملے کی ضرورت ہے۔ اپنی اور عوام کی خدمت کے لیے آج ہی درخواست جمع کروائیں۔
 

میم نون

محفلین
ہیں پرانا عملہ کیوں فارغ ؟

میں تو ابھی یہیں ہوں، ہاں البتہ مجھے اپنی ڈیوٹی یاد نہیں، جو کہ ہم پولیس والوں کے لئیے عام ہے :laugh:
 

شمشاد

لائبریرین
لمبی غیر حاضری کی وجہ سے محکمے نے فارغ کر دیا تھا آپ کو۔

اب نئے سرے سے بھرتی کے لیے درخواست دیں۔
درخواستیں جمع کروانے کی آخری تاریخ 30 فروری ہے۔
 

محمد امین

لائبریرین
مجھے بطور آئی جی بھرتی کرلیں ۔۔۔ تنخواہ نہیں لوں گا۔۔۔ اس کے بدلے شادی دفتر کی فیس معاف کردیں۔۔۔۔۔
 

تبسم

محفلین
میری دروخواست جمع کرلیں
آپ کو کس سے پربلم ہو رہی ہے جو یہاں در خواست لے کر آئیں ہیں

سزا سنانا تھانے والوں کا کام نہیں، یہ تو عدالت کا کام ہے۔
یہاں پر تو مجھے تھانہ ہے نظر آیا ہے یہاں کوئی عدالت نظر نہیں آرہی ہے
مجھے بطور آئی جی بھرتی کرلیں ۔۔۔ تنخواہ نہیں لوں گا۔۔۔ اس کے بدلے شادی دفتر کی فیس معاف کردیں۔۔۔ ۔۔
آچھا آپ شادی دفتر کی فیس دینے لے لیے بھاگ رہے تھے مجھ سے کہتے میں شمشاد بھائی سے بات کر کے کم کرا دیتی
 

محمد امین

لائبریرین
آچھا آپ شادی دفتر کی فیس دینے لے لیے بھاگ رہے تھے مجھ سے کہتے میں شمشاد بھائی سے بات کر کے کم کرا دیتی

کم نہیں نا۔۔۔۔ میں اصل میں آجکل غریب ہوں، بینک بیلینس ختم ہے تو میں فیس معاف کروانا چاہتا ہوں :unsure: اگلی بار میں دے دوں گا فیس دوسری کے وقت :cautious:
 

شمشاد

لائبریرین
اس تھانے میں نئے سرے سے بھرتیاں کی جا رہی ہیں، سب کے سب سپاہی اور حوالدار تک بھرتی کیئے جائیں گے۔
تھانیدارنی کے لیے البتہ براہ راست تقرری ہو سکتی ہے۔
 
Top