تھانہ اردو محفل ( 2 )

شمشاد

لائبریرین
ایسے ہی کہہ دینے سے رپٹ درج ہو گی کیا؟ لگتا ہے تھانے میں حاضر ہونے کا پہلا موقع ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
تھانے میں اتنی زیادہ رقم کا سر عام ذکر نہیں کرتے۔ ہمارے پاس ابھی اتنی زیادہ رقم کی حفاظت کا کوئی بندوبست نہیں ہے۔
 

محمد امین

لائبریرین
تھانے میں اتنی زیادہ رقم کا سر عام ذکر نہیں کرتے۔ ہمارے پاس ابھی اتنی زیادہ رقم کی حفاظت کا کوئی بندوبست نہیں ہے۔

حفاظت کے لیے ہم نے سیکیورٹی کمپنی کی آرمرڈ کار کرائے پر لے لی ہے آپ فکر نہ کریں۔۔کہیں تو آپ لوگوں کو بھی اسی کار میں بٹھا کر لے چلیں؟
 

شمشاد

لائبریرین
ہمارے پاس اپنی گاڑیاں ہیں۔

اور ہاں مذکورہ رقم میں سے 50 فیصد کمیشن کے طور پر صدر صاحب کے اکاؤنٹ میں جمع کروا دیں۔ بنک کی رسید اور باقی رقم لیکر آئیں پھر رپورٹ لکھنے کے متعلق سوچتے ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
یہ دیکھیں ہمارے پاس اپنی گاڑی بھی ہے، اور چلتی بھی ہے اور پولیس اس میں بڑے ٹھاٹ سے سفر بھی کرتی ہے۔

pakistani-police1.jpg
 

شمشاد

لائبریرین
وہ کیا ہے کہ آجکل کے لونڈوں کو ابھی پاکستانی پولیس کا علم نہیں ہے۔ اس لیے ایسی باتیں سر عام کرنے لگ جاتے ہیں۔
 

تبسم

محفلین
آپ لوگ صرف باتیں ہی کر تے ہیں یا کسی کوگرافتار کرکے اس تھانہ میں ڈالتے ہیں کے نہیں
 
Top