تھوڑی سی ریفریشمنٹ ہو جائے تو

لاریب مرزا

محفلین
بہن کیوں بد گمان ہو رہی ہیں ۔ جس وقت آپ پیدا ہوئی تھیں اس وقت نوکیا میں صرف سانپ والی گیم ہوتی تھی ۔ اور آج وقت کہاں سے کہاں چلا گیا ۔ آج کے بچے سب کچھ سیکھ کے آ تے ہیں ۔ اور نہ بھی سیکھ کے آئیں تو یہ محفل کون سا الجبرے کا سوال ہے کہ سمجھ نہ آ ئے ۔ ایک گھنٹے میں محفل کے سبھی آپشن سمجھ میں آ جاتے ہیں ۔ :D
اتنی بچی آپ بھی نہیں ہیں۔ :) بہرحال ایک گھنٹے میں محفل کے تمام آپشن سمجھ لینا غیر معمولی بات ہے۔ ہو سکتا ہے کہ یہ صلاحیت آپ میں ہو۔
 
سید عمران

محفلین
کیا مطلب؟؟ آپ کو محفل میں تصاویر پوسٹ کرنی نہیں آتیں؟؟
کبھی ایسی تصویر ہاتھ ہی نہیں لگی جسے پوسٹ کرنے کو دل چاہا ہو۔۔۔
اس لیے ابھی تک یہ آپشن سیکھا بھی نہیں۔۔۔
لیکن کم از کم سیکھ تو ضرور لینا چاہیے۔۔۔
وقت ضرورت پر کام آئے گا!!!
 
اتنی بچی آپ بھی نہیں ہیں۔ :) بہرحال ایک گھنٹے میں محفل کے تمام آپشن سمجھ لینا غیر معمولی بات ہے۔ ہو سکتا ہے کہ یہ صلاحیت آپ میں ہو۔
جی بالکل میں بچی نہیں ہوں اللہ کے فضل سے سمجھدار ہوں ۔ اور اتنی سمجھدار ہوں کہ ہر پرائے پھڈے میں اپنی ٹانگ نہیں اڑاتی ۔ جیسے " تو کون میں خواہ مخواہ " :rollingonthefloor:
 
محمدظہیر

محفلین
کوئی بھی سکھا دے۔۔۔
ہمیں اس سے مطلب نہیں۔۔۔
بس سیکھ جانا چاہیے!!!
آسان ہے ، سب سے پہلے جو پوسٹ کرنا ہے اس کی فوٹو لیجیے اس کے بعد کسی فوٹو شیرنگ سائٹ پر اپلوڈ کیجیے۔ مثلا فوٹو بکٹ، ٹائینی پک وغیرہ، اس کے بعد وہاں تصویر کا جو لنک ملتا ہے وہ لے کر جہاں پوسٹ کرنا ہو کر دیجیے:)
 
لاریب مرزا

محفلین
جی بالکل میں بچی نہیں ہوں اللہ کے فضل سے سمجھدار ہوں ۔ اور اتنی سمجھدار ہوں کہ ہر پرائے پھڈے میں اپنی ٹانگ نہیں اڑاتی ۔ جیسے " تو کون میں خواہ مخواہ " :rollingonthefloor:
ویسے تو محفل میں کسی محفلین کو کسی بھی پوسٹ پر مراسلہ ارسال کرنے پر پابندی نہیں ہے۔ لیکن آپ کی یہ بات آپ کے خلاف جا رہی ہے کہ نہ تو ہم نے آپ کی پوسٹ پر مراسلہ ارسال کیا تھا اور نہ ہی آپ سے مخاطب تھے۔ "تو کون میں خواہ مخواہ" کے مصادق آپ نے ہی ٹانگ اڑائی۔ :)
 
ہاہاہاہاہا ۔ بہنا یہ تو سیدھا غصہ ہی نکالا ہے آ پ نے ۔۔ :ROFLMAO:
 
Top