تھوڑی سی ریفریشمنٹ ہو جائے تو

لاریب مرزا

محفلین
آپ لوگ انتظامیہ سے گزارش کیوں نہیں کرتے کہ نئے ممبران پر پابندی لگا دی جائے۔
دراصل تمام نئے اراکین ایسی عجیب و غریب حرکتوں کے مرتکب نہیں ہو رہے۔ چند لوگوں کے لئے نئے اراکین پر محفل کے دروازے بند کرنا کسی طور درست نہیں۔ یوں بھی انتظامیہ ایسے لوگوں کا سد باب کرنا بخوبی جانتی ہے۔
 
لاریب مرزا

محفلین
محمد تابش صدیقی سر لگتا ہے آپ یہاں مسائل کے حل کرنے کے وزیر ہیں
ایڈمن تو نہیں ہے کیا ؟؟ یا پھر ایڈمن کے قریبی
تابش بھائی اردو محفل کی ایک سلجھی ہوئی شخصیت ہیں۔ بہت اچھے انداز میں دوسروں کی رہنمائی کرتے ہیں۔
ہم نے اردو محفل کی گیارہویں سالگرہ پہ ان کو خطاب دیا تھا
"سارے جہاں کا درد ہمارے جگر میں ہے!!" :)
 
سین خے

محفلین
دراصل تمام نئے اراکین ایسی عجیب و غریب حرکتوں کے مرتکب نہیں ہو رہے۔ چند لوگوں کے لئے نئے اراکین پر محفل کے دروازے بند کرنا کسی طور درست نہیں۔ یوں بھی انتظامیہ ایسے لوگوں کا سد باب کرنا بخوبی جانتی ہے۔

اچھا یعنی آپ سب سینئر ممبران نئے اراکین کو سناتے رہیں اور مجھ جیسے لوگ اس خوش گمانی میں مبتلا رہیں کہ ان "عجیب" حرکات کرنے والوں میں میرا شمار تو ہو ہی نہیں سکتا؟؟؟

خیر آپ خواتین و حضرات کو جو بھی ٹھیک لگتا ہو وہ کریں۔ یہ نیٹ کی دنیا ہے۔ زیادہ تر لوگ یہاں وقت گزاری کے لئے آتے ہیں۔ کسی کو رکنا ہوگا تو رکے گا، ورنہ نہیں رکے گا۔
 
نبیل

تکنیکی معاون

عجیب معاملہ ہے۔ جتنے لوگ بے دخل کرتا ہوں، اس سے دگنے واپس آ جاتے ہیں۔ :sneaky:
 
لاریب مرزا

محفلین
اچھا یعنی آپ سب سینئر ممبران نئے اراکین کو سناتے رہیں اور مجھ جیسے لوگ اس خوش گمانی میں مبتلا رہیں کہ ان "عجیب" حرکات کرنے والوں میں میرا شمار تو ہو ہی نہیں سکتا؟؟؟

خیر آپ خواتین و حضرات کو جو بھی ٹھیک لگتا ہو وہ کریں۔ یہ نیٹ کی دنیا ہے۔ زیادہ تر لوگ یہاں وقت گزاری کے لئے آتے ہیں۔ کسی کو رکنا ہوگا تو رکے گا، ورنہ نہیں رکے گا۔
بہنا آپ پریشان نہ ہوں۔ سب کو نظر آ رہا ہے کہ کون لوگ مشکوک سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔
جی انٹرنیٹ کی دنیا تو ایسی ہی ہے پھر :)
 
زیک

مسافر

اکثر کب کوئی معطل ہوتا ہے تو نت نئی آئی ڈی بنا کر بار بار آنے کی کوشش کرتا ہے۔ ایسے میں محفلین کبھی کبھی کافی شکی مزاج ہو جاتے ہیں اور ہر نئے رکن کو شک کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ منتظمین کے پاس کئی ٹولز ہیں جن سے وہ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ کون غلط آئی ڈی بنا رہا ہے اور وہ اس پر ایکشن بھی لیتے رہتے ہیں
 
نبیل

تکنیکی معاون
منتظمین کے پاس کئی ٹولز ہیں جن سے وہ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ کون غلط آئی ڈی بنا رہا ہے اور وہ اس پر ایکشن بھی لیتے رہتے ہیں

پہلے ہی لوگوں کو شبہ ہے کہ ہم این ایس اسے کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں، آپ نے شک کو یقین میں بدل دیا ہے۔ :X3:
 
سین خے

محفلین
بہنا آپ پریشان نہ ہوں۔ سب کو نظر آ رہا ہے کہ کون لوگ مشکوک سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔
جی انٹرنیٹ کی دنیا تو ایسی ہی ہے پھر :)

اگر میں اس طرح کی باتوں پر پریشان ہونے لگ گئی تو پھر تو میں گئی کام سے۔ دوسری بات آپ اب تک میری بات نہیں سمجھی ہیں۔ میرے خیال سے اب بات جانے ہی دیتے ہیں۔

اکثر کب کوئی معطل ہوتا ہے تو نت نئی آئی ڈی بنا کر بار بار آنے کی کوشش کرتا ہے۔ ایسے میں محفلین کبھی کبھی کافی شکی مزاج ہو جاتے ہیں اور ہر نئے رکن کو شک کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ منتظمین کے پاس کئی ٹولز ہیں جن سے وہ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ کون غلط آئی ڈی بنا رہا ہے اور وہ اس پر ایکشن بھی لیتے رہتے ہیں

زیک بھائی مجھے یہاں آئے ہوئے تقریباً ڈھائی مہینے ہو چکے ہیں۔ جب میں یہاں آئی تھی اس وقت کوئی بھی معطل نہیں ہوا تھا۔ ڈھائی مہینے پہلے بھی نئی آئی ڈیز کا شور تھا۔

مجھے معلوم ہے کہ ہر فورم پر آئی پی ٹریس ہو رہا ہوتا ہے اور کچھ جگہوں پر پراکسی بھی ڈیٹیکٹ کیا جا سکتا ہے۔ اور ہونے بھی چاہئیں۔ اس سہولت کے بغیر فورمز چلانا ناممکن ہیں۔

خیر چلیں ابھی سوچ لیتے ہیں کہ محفل کا ماحول کھنچا ہوا ہے اسلئے ایسی صورتحال ہے۔ کچھ دنوں یا مہینوں بعد دیکھیں گے کہ کتنی بہتری آتی ہے۔
 
آخری تدوین:
دراصل تمام نئے اراکین ایسی عجیب و غریب حرکتوں کے مرتکب نہیں ہو رہے۔ چند لوگوں کے لئے نئے اراکین پر محفل کے دروازے بند کرنا کسی طور درست نہیں۔ یوں بھی انتظامیہ ایسے لوگوں کا سد باب کرنا بخوبی جانتی ہے۔
ویسے میں جب سے محفل پہ آئی ہوں اتنا ایکٹو آپ کو کبھی نہیں دیکھا جیسے اب ۔۔۔
اب تو آپ کے شب و روز محفل پہ گزر رہے ہیں ۔
نئے پرانے محفلین کی جاسوسیاں کرتی پھر رہی ہیں :D
 
Top