امجد میانداد
محفلین
میرا خیال ہے کوئی بھی ایسا تھیم جس میں ہم بالکل ہی عام اور سادہ سے منظر کو کو کچھ یوں عکس بند کریں کہ ایک بالکل نظرانداز کیے گئے عام سے منظر یا چیز کا بھی کسی کا زاویۂ اور نقطۂ نگاہ اس کا حسیں اور پرکشش پہلو سامنے لے آئے. اور ھم اپنے آس پاس پھیلی ان چیزوں میں چھپی خوبصورتی کو دیکھنے کے بھی عادی ہو سکیں.کوئی بتا دو کہ تھیم کیا رکھیں؟؟؟؟؟؟؟؟
حسین پھولوں، دلفریب وادیوں، دلکش عمارتوں، معصوم بچوں، خوبصورت لڑکیوں، گبرو لڑکوں، سجی دلہنوں کا تو ہر اینگل خوبصورت اور ہر فوٹو زبردست ہی لگے گا.
ان عام اور متفرق موضوعات میں بھی ہماری کوشش سب سے منفرد، اچھوتا اور نیا زاویۂ اور نقطۂ نظر متعارف کروانے کی ہونی چاہیئے بجائے اس کے کہ اگر موضوع فرنیچر ہے تو ہم اس کی ورائیٹی اور ڈیزائنز کا کیٹلاگ بناتے پھریں.