تیرہویں سالگرہ تیرہویں سالگرہ پر سرگرمی کا گراف

نبیل

تکنیکی معاون
یوں معلوم ہوتا ہے کہ کچھ ہی دیر میں دو ملین پیغامات مکمل ہونے میں دس ہزار پیغامات کی کسر رہ جائے گی۔ اس موقعے پر ایک خصوصی کاؤنٹ ڈاؤن کا تھریڈ شروع کر دیا جائے گا جہاں باقاعدگی سے اپڈیٹ فراہم کی جاتی رہے گی کہ اب منزل سے کتنی دور ہیں۔ اور اس تھریڈ میں اس سنگ میل کو عبور کرنے کے موقعے پر جشن منانے کے منصوبے بھی بنائے جا سکتے ہیں۔ ہمارا ارادہ ہے کہ کاؤنٹ ڈاؤن کے موقعے پر ایک فورم وائڈ نوٹس بھی چسپاں کر دیا جائے جس پر یہ کاؤنٹ ڈاؤن نظر آتا رہے۔ اس سلسلے میں آپ دوست اپنے آئیڈیاز فراہم کر سکتے ہیں۔
 
Top