تیرے بنا یوں گھڑیاں بیتیں۔۔۔

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
آپ سب پاکستانی مل کر محفل کو آن لائن لے آتے پھر۔ جرمن اور امریکیوں سے پرہیز کریں اور انہیں سرور پر تخریب کاری کی اجازت نہ دیں۔

ویسے محفل کا سرور ہمیشہ سے میرے ٹائم زون میں رہا ہے۔
ایسا کچھ تو ہم نے نہیں کہا بھائی۔۔۔
کسوٹی کے بارے بات ہو رہی ہے ۔
 
یعنی یہ نام طائرانہ (سیٹلائٹانہ) نظر ڈال کے رکھا گیا ہے ؟
یہ تو معلوم نہیں ۔۔۔ ممکن ہے قدیم نقشہ سازوں نے جب اس علاقے کا نقشہ بنایا ہو تو انہیں ایسا ہی لگا ہو
یہ سو فیصد میری خانہ ساز تھیوری ہے ۔۔۔ اس لیے اس کو اپنی ذمہ داری پر ہی سنجیدگی سے لیا جائے :)
 
زیک

مسافر
ارے ہاں خرطوم کا امکان تو بھول ہی گیا ۔
عجیب نام ہے شہر کا ۔ اس کے معنی ہیں سونڈ (proboscis) ہوز وغیرہ

اگر نیلین کے سنگم کا طائرانہ نظارہ کریں تو ہاتھی کا سر بمع سونڈ نما ہی نظر آتا ہے :)

اردو میں سوڈان کیوں لکھتے ہیں جبکہ عربی میں اصل نام سودان ہے؟

نام بھی عجب ہے ویسے
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
یہ تو معلوم نہیں ۔۔۔ ممکن ہے قدیم نقشہ سازوں نے جب اس علاقے کا نقشہ بنایا ہو تو انہیں ایسا ہی لگا ہو
یہ سو فیصد میری خانہ ساز تھیوری ہے ۔۔۔ اس لیے اس کو اپنی ذمہ داری پر ہی سنجیدگی سے لیا جائے :)
ہم تو آپ کے کہنے سے پہلے ہی سنجیدہ لے چکے بھائی۔۔۔
اب واپس کیسے کریں؟؟؟
 
خرطوم کا ذکر آتے ہی راحل بھائی آئے۔۔۔ واہ کیا بات ہے بھائی۔
بھئی ہماری روزی روٹی جڑی ہے اس شہر سے ۔۔۔ اور اس کو دیکھ کر ۲۰ پچیس سال پہلے کا کراچی یاد آتا ہے ۔۔۔ جب کراچی میں بھی بڑے بڑے خالی پلاٹ ہوا کرتے تھے جن میں بارشوں کا پانی جمع ہو کر انہیں تالاب بنا دیا کرتا تھا ۔۔۔ اور ہمارے ایک کزن صاحب انہیں ’’دریائے جھیل‘‘ کہا کرتے تھے :)
 
دریا بھی اور جھیل بھی؟
 
سید عاطف علی

لائبریرین
بھئی ہماری روزی روٹی جڑی ہے اس شہر سے ۔۔۔ اور اس کو دیکھ کر ۲۰ پچیس سال پہلے کا کراچی یاد آتا ہے ۔۔۔ جب کراچی میں بھی بڑے بڑے خالی پلاٹ ہوا کرتے تھے جن میں بارشوں کا پانی جمع ہو کر انہیں تالاب بنا دیا کرتا تھا ۔۔۔ اور ہمارے ایک کزن صاحب انہیں ’’دریائے جھیل‘‘ کہا کرتے تھے :)
گویا آپ پچیس سال پیچھے چلے گئے :)
 
اردو میں سوڈان کیوں لکھتے ہیں جبکہ عربی میں اصل نام سودان ہے؟
انگریزوں کی متابعت میں شاید ۔۔۔ انگریز یہاں سے کچھ سول سرونٹس وہاں لے کر گئے تھے ۔۔۔ اب دیسی صاب لوگ کی فطرت تو معروف ہے :)

ویسے عربی میں السودان کہتے ہیں ۔۔۔ جو اسود سے مشتق ہے ۔۔۔
 
اسی لئے انگریزی میں کبھی کبھار The Sudan لکھا جاتا ہے۔

عربوں نے بھی علاقے کا نام کالوں کا دیس رکھ دیا!
جی، بالکل ایسا ہی ہے ۔۔۔ اور تاریخی طور پر بلاد السودان صحرائے اعظم کے ساحل سے متصل تمام علاقے کے لیے بولا جاتا تھا جو افریقہ کے مغربی ساحل تک پھیلا ہوا ہے (قریب قریب آج کل کا سوڈانیز سوانا) ۔۔۔
 
میرے خیال میں تو Sahel بھی کچھ حد تک شامل تھا۔
 
Top