جاپان میں لیب کی تجربات کی روٹین کافی سخت تھی۔ اوسطا ہفتے کے چھ دن ہر روز بارہ گھنٹے لیب میں کام کرتے گزرتے تھے۔ اس لیے اتوار کو کافی دیر تک سوتے رہنے کی عادت تھی۔ ایک دن جب سو رہا تھا تو باہر سے کافی شور سنائی دیا جس سے آنکھ کھل گئی۔دروازہ کھول کر دیکھا تو بہت سے جاپانی ایک پالکی اٹھائے مقامی شرائن کا رخ کر رہے تھے۔ غالبا کوئی میلہ تھا۔ فورا اس منظر کو کیمرے میں محفوظ کر لیا۔
کیوٹو اسٹیشن کی عمارت بین الاقوامی انعام یافتہ جدید طرزِ تعمیر کا ایک شاہکار ہے۔ اسٹیشن کے اندر شاپنگ مال کی تصویر۔ صفائی اور ستھرائی وہ کہ کیا ہی کہنے!