نیرنگ خیال
لائبریرین
جناب۔۔۔ سرخیہ عبارت اس لیے ہی لکھی گئی ہے کہ اگر کسی کو کسی کردار سے مماثلت معلوم ہو تو وہ محض اتفاقیہ ہوگی۔ اور راقم ابھی تک اپنے نوٹ پر قائم ہے۔۔۔ اور اس قدر زیادہ قائم ہے۔۔ کہ موبائل بھی نوٹ لیے پھرتا ہے۔۔۔۔اُف خدایا یہ ہرگز درست نہیں ہے ہر سطر پر کوئی چہرہ یا نام آنکھوں کے سامنے ناچنے لگتا ہے
جیسے۔۔۔۔کچھ ضروری قواعد رہ گئے جیسے کہ
محفل کے نام سے دھوکہ نہ کھائیں یہاں اردو کے علاوہ تمام غیر ضروری موضوعات پر ہر قسم کا غیر میعاری مراسلہ نہ صرف قابل قبول ہے بلکہ اس میں حصہ داری سب کا فرضِ اولین ہے سو اردو کی ترویج آپ کی ذمہ داری نہیں ہے
ہر قسم کے غیرسنجیدہ دھاگوں کی رونق بڑھانا آپ کی موجودگی کا بہترین ثبوت ہے
بغیر ٹیگ کے کوئی پوسٹ مت کریں اس سے آپ کی مقبولیت اور حلقہ احباب کے بارے میں شبہات پیدا ہوسکتے ہیں اس لیے تمام دوست احباب کو ٹیگ کر کے ثوابِ کمنٹ حاصل کریں
تازہ ترین گلوبل نیوز کے لیے بی بی سی کی بجاے بارہ دری کا رُخ کریں
کسی بھی قسم کی ادبی سرگرمی سے محفل کو داغدار کرنے سے پرہیز کریں آپ کی کسی بھی صحتمند کاوش کا کوئی نوٹس نہیں لیا جاے گا
ہیں۔۔۔۔اگر آپ نے محفل پر اپنے فیملی ممبرز نہیں چُنے ہیں تو ازراہِ کرم پہلی فرصت میں یہ کارِ خیر انجام دیں
یہ کیا چیز ہے۔۔۔۔۔