محمداحمد

لائبریرین
اللہ خیر کرے، یہ اتنا عرصہ کہاں چھپا ہوا تھا جو ہمیں نظر نہ آیا۔۔۔ حالانکہ پوری تحریر قابل مواخذہ و دست اندازی انتظامیہ ہے۔ :) :) :)

دوسری اہم بات یہ کہ اس مضمون کے ساتھ پہلو بہ پہلو کم از کم چار عدد اشتہارات ہونے چاہئیں۔۔۔ ایک تو معقول ہدیے کے عوض عمدہ تعارف لکھنے والے کسی ادارے کا، دوم سرمے یعنی الکحل الاصل موسوی کا، تیسرے کاروبار میں خیر و برکت، معشوق کو قدموں پر گرانے، پڑوسیوں اور حریفوں کی تباہی کے لیے بابا بنگالی کا پتا مع فون نمبر تین دن کے اندر اندر اثرات کی ضمانت کے ساتھ اور چوتھا اشتہار وہ ہونا چاہیے جو شہر میں دیواروں پر جلی حروف میں لکھا ملتا ہے، ساتھ ہی خط و کتابت کے صیغہ راز میں رکھے جانے کی یقین دہانی اور حکیم صاحب کا لکھا ہوا کتابچہ ستر پیسے کے ڈاک ٹکٹ کے عوض مفت منگوانے کا نوٹ بھی شامل ہو۔ :) :) :)

لہذا آپ جب بات کریں گے تو وہ قانون بن جائے گی۔
یہ ایسا ہی ہوگا کیا؟ :) :) :)
 

محمداحمد

لائبریرین
دوسری اہم بات یہ کہ اس مضمون کے ساتھ پہلو بہ پہلو کم از کم چار عدد اشتہارات ہونے چاہئیں۔۔۔ ایک تو معقول ہدیے کے عوض عمدہ تعارف لکھنے والے کسی ادارے کا، دوم سرمے یعنی الکحل الاصل موسوی کا، تیسرے کاروبار میں خیر و برکت، معشوق کو قدموں پر گرانے، پڑوسیوں اور حریفوں کی تباہی کے لیے بابا بنگالی کا پتا مع فون نمبر تین دن کے اندر اندر اثرات کی ضمانت کے ساتھ اور چوتھا اشتہار وہ ہونا چاہیے جو شہر میں دیواروں پر جلی حروف میں لکھا ملتا ہے، ساتھ ہی خط و کتابت کے صیغہ راز میں رکھے جانے کی یقین دہانی اور حکیم صاحب کا لکھا ہوا کتابچہ ستر پیسے کے ڈاک ٹکٹ کے عوض مفت منگوانے کا نوٹ بھی شامل ہو۔ :) :) :)

:):D:p
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
اللہ خیر کرے، یہ اتنا عرصہ کہاں چھپا ہوا تھا جو ہمیں نظر نہ آیا۔۔۔ حالانکہ پوری تحریر قابل مواخذہ و دست اندازی انتظامیہ ہے۔
پوری تحریر قابل مؤاخدہ۔۔۔۔ کیوں ظالمو۔۔۔۔۔ :p

دوسری اہم بات یہ کہ اس مضمون کے ساتھ پہلو بہ پہلو کم از کم چار عدد اشتہارات ہونے چاہئیں۔۔۔ ایک تو معقول ہدیے کے عوض عمدہ تعارف لکھنے والے کسی ادارے کا، دوم سرمے یعنی الکحل الاصل موسوی کا، تیسرے کاروبار میں خیر و برکت، معشوق کو قدموں پر گرانے، پڑوسیوں اور حریفوں کی تباہی کے لیے بابا بنگالی کا پتا مع فون نمبر تین دن کے اندر اندر اثرات کی ضمانت کے ساتھ اور چوتھا اشتہار وہ ہونا چاہیے جو شہر میں دیواروں پر جلی حروف میں لکھا ملتا ہے، ساتھ ہی خط و کتابت کے صیغہ راز میں رکھے جانے کی یقین دہانی اور حکیم صاحب کا لکھا ہوا کتابچہ ستر پیسے کے ڈاک ٹکٹ کے عوض مفت منگوانے کا نوٹ بھی شامل ہو۔
ہاہاہاہااااا۔۔۔۔۔ وحشی۔۔۔۔ آپ چاہتے ہیں کہ ہم آپ کا نام لکھیں ان کاموں کے لیے۔۔۔ مگر ایسا نہ ہوگا۔۔۔ ہم خود حکمت آزمائیں گے۔۔۔ :p

یہ ایسا ہی ہوگا کیا؟
قوانین اگر حقائق پر مبنی ہیں تو اس سے آپ اب یہ مطلب نکالیں گے کہ ہر بات حق سچ ہے۔۔۔ :p
 
اچھا ہوا آخر میں لکھا ہوا نوٹ پڑھ لیا -
ورنہ ابھی پوری مجلس تتر بتر ہو جاتی-
ہاہاہاہاہا - بہت خوب !
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
ہاہاہا - میرا یہ مطلب نہیں تھا -
ویسے آپ نے بھی اکسایا اسی لئے ہوگا کہ "کہیں تو بہر خدا آج ذکر یار چلے " :)
نہ جی نہ۔۔۔ توبہ کریں حضور۔۔۔ ہم نے آج تک کسی کو نہیں اکسایا۔۔۔ کوئی اکسنا بھی چاہے تو ہم مدد نہیں کرتے۔۔۔ :p

یہ خالی والا نقطہ بےحد پرلطف ہے۔
 
Top