گرافکس جمیل نوری نستعلیق، کورل ڈرا میں!

روابط حذف کر دیے گئے ہیں۔

کیا یہ طریقہ السٹریٹر اور انک سکیپ پر بھی صحیح کام کرتا ہے؟
اگر آپ کا شارہ ایڈوبی پروڈکٹس پر ہے تو اس کے مشرقِ وسطی وریژن میں بآسانی نستعلیق فانٹس کام کرتے ہے بلکل م س ورڈ کی طرح۔ ملاحظہ کریں:
ScreenShort_03Feb151226.gif

ScreenShort_01Feb231320.gif
 
رابطہ

محفلین
کچھ دنوں پہلے یہاں جمیل نوری نستعلیق (کشیدہ) کو مائکروسافٹ ورڈ سے کورل ڈرا نامی سافٹویر پر منتقل کرنے کیلئے درخواست کی گئی تھی۔ اس سلسلے میں کچھ احباب نے پی ڈی ایف کنورژن کا حل پیش کیا تھا۔ گو کہ یہ حل درست ہے لیکن وقت طلب ہے۔ ہماری ٹیم نے اس پر کچھ ریسرچ کی ہے اور عماد نستعلیق سافٹویر کو اس کام کیلئے موذوں پایا ہے۔

طریقہ:
1۔ میر عماد رن کریں۔
b101.gif

2۔ مائکروسافٹ ورڈ میں کوئی بھی متن لکھیں:
b100.gif

3۔متن سلیکٹ کرکے alt+c دبائیں۔ اور پھر کورل ڈرا میں جاکر پیسٹ کر دیں:
b102.gif

یوں متن بالکل انپیج کی طرح کاپی/ پیسٹ ہو جائے گا۔

بہت شکریہ لیکن اگر ہم براہ راست کورل میں‌ جمیل نستعلیق کو استعمال کرسکیں تو یقین کریں کہ یہ ہم پر ایک عظیم احسان ہوگا کیونکہ کاپی پیسٹ والا طریقہ تو ہم ان پیج کے لیے بھی استعمال کرتے ہی ہیں جس کے لیے کسی میر عماد جیسے کسی تیسرے سافٹ ویئر کی کوئی ضرورت بھی نہیں پڑتی
 
جہانزیب

آپ کورل کی بجائے انک سکیپ کا استعمال کریں‌ :happy:
 
نبیل

تکنیکی معاون
بہت شکریہ جہانزیب۔
لگتا ہے کہ نستعلیق کے لیے انک سکیپ اور گمپ پر سوئچ کرنا پڑے گا۔
 
فی الحال فونٹ کچھ مسائل کا شکار ہے جسپر کام جاری ہے اب تک فونٹ جو رزلٹ دے رہا ہے یہ کافی حوصلہ افزا رزلٹ ہے ایک ڈویلپر کیلئے
 
جہانزیب

محفلین
یعنی کہ کورل ڈرا کے بے شمار صارفین کے لیے جمیل نستعلیق بے مصرف ہے
اصل میں‌ جملہ یوں‌ہونا چاہیے ۔ کہ دائیں‌ سے بائیں‌ لکھی جانے والی زبانوں‌ کے لئے کورل بے مصرف ہے ۔
قصور نستعلیق خطوط کا نہیں‌ کورل ڈرا کا ہے، اور جس کا قصور ہو ذمہ داری اسی پر آنی چاہیے ۔
 
arifkarim

معطل
اصل میں‌ جملہ یوں‌ہونا چاہیے ۔ کہ دائیں‌ سے بائیں‌ لکھی جانے والی زبانوں‌ کے لئے کورل بے مصرف ہے ۔
قصور نستعلیق خطوط کا نہیں‌ کورل ڈرا کا ہے، اور جس کا قصور ہو ذمہ داری اسی پر آنی چاہیے ۔

بالکل، میں نے کورل ڈرا پر نسخ فانٹس پہ بھی کافی کوشش کی ہے۔ وہ بھی وہاں پر 100 فیصد درست کام نہیں کر سکتے!
 
arifkarim

معطل
پھرکورل کے صارفین جیسے کام کر رہے ہیں کرتے رہیں یعنی ان پیج سے کاپی پیسٹ والا آسان طریقہ۔۔۔۔۔۔۔۔

جی بالکل، جمیل نوری نستعلیق خاص کر مائکروسافٹ پراڈکٹس کیلئے ہے۔ اور ویب پر بھی خوب چلتا ہے۔ پبلشنگ ہاؤس والے بیشک انپیج و کورل کا جگاڑ استعمال کر سکتے ہیں۔
 
Top